Tag: الیکشن

  • الیکشن میں‌ فتح، عمران خان کے مداح نے حرم شریف جیت کی خوشی کیسے منائی؟‌ ویڈیو دیکھیں

    الیکشن میں‌ فتح، عمران خان کے مداح نے حرم شریف جیت کی خوشی کیسے منائی؟‌ ویڈیو دیکھیں

    ریاض: عام انتخابات 2018 میں عمران خان اور تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کارکن نے حرم شریف میں زائرین کو مٹھائی تقسیم کی۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح برتری اور عمران خان کے ممکنہ وزیراعظم بننے کے بعد دنیا بھر میں بسنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے اپنے اپنے طور پر جشن منایا۔

    سمندر پار پاکستانیوں نے عام انتخابات میں آنے والی تبدیلی پر مسرت کا اظہار کیا، اس ضمن میں تحریک انصاف کے آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا اور جرمنی سمیت دیگر علاقوں میں بسنے والے کارکنان نے ریلیاں بھی نکالیں جس میں کپتان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان جسے چاہیں گے وہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنے گا، علیم خان

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرم کعبہ کے صحن میں ایک شخص زائرین کو مٹھائی تقسیم کررہا ہے۔

    ویڈیو شیئر کرنے والے نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ شخص پاکستانی اور عمران خان کا ہمدرد ہے جس نے عام انتخابات میں کپتان کی کامیابی اور تحریک انصاف کی واضح اکثریت کا سُن کر زائرین میں مٹھائی تقسیم کر کے خوشی کا جشن منایا۔

    واضح رہے کہ 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 272 نشستوں میں سے 115 سیٹوں پر واضح اکثریت حاصل کی علاوہ ازیں چاروں صوبوں کی صوبائی نشستوں پر بھی پی ٹی آئی نے واضح اکثریت حاصل کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستانیوں نےالیکشن میں شدت پسندوں کومسترد کردیا‘ امریکا

    پاکستانیوں نےالیکشن میں شدت پسندوں کومسترد کردیا‘ امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنوئرٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےاستحکام اور خوشحالی کے لیے مضبوط جمہوری نظام اہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا انتخابات میں پاکستانی عوام کی جرات مندانہ شمولیت کو سراہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لیے پاکستانیوں نے ووٹ کے ذریعے ہمت کا مظاہرہ کیا، پاکستان کے استحکام کے لیے مضبوط جمہوری حکمرانی اہم ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاکستان الیکشن میں خواتین ووٹرزکی ہمت کوسراہتے ہیں۔

    ہیدرنوئرٹ نے یہ بھی کہا کہ جمہوری اداروں کی مضبوط کے لیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں گے، نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ خطے کی سیکیورٹی پرکام کے منتظرہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانیوں نےالیکشن میں شدت پسندوں کومسترد کردیا۔

    پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، امریکا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے پاکستان کی نئی حکومت سے مکمل تعاون کے ساتھ خطے میں امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مایوسی کفر ہے، این اے60 سے متعلق کل سپریم کورٹ میں آخری کوشش کروں گا: شیخ رشید

    مایوسی کفر ہے، این اے60 سے متعلق کل سپریم کورٹ میں آخری کوشش کروں گا: شیخ رشید

    اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مایوسی کفر ہے، 25 جولائی قلم دوات اور بلے کے لئے تاریخی دن ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے انتخابی مہم ختم ہونے سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میں کہا. ان کا کہنا تھا کہ بہادرلوگ موت کےمنہ سے کامیابی چھین لیتے ہیں.

    [bs-quote quote=”چھ لوگ نہیں چاہتے عمران خان کے ساتھ طاقتور آواز اسمبلی جائے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    یاد رہے کہ آج الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 60 میں‌ الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف شیخ رشید کی دائر کردہ پٹیشن خارج کر دی گئی ہے.

    شیخ رشید نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی قلم دوات اوربلے کے لئے تاریخی دن ہے، این اے 60 کے عوام سے کہتا ہوں تیاری جاری رکھیں.

    ان کا کہنا تھا کہ پولنگ ایجنٹ کام جاری رکھیں، اسی طرح پرچیاں تقسیم کریں، این اے60 سے متعلق کل سپریم کورٹ میں آخری کوشش کروں گا.

    شیخ رشید نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس انتخاب ملتوی کرانے کا آئینی حق نہیں، کچھ لوگ نہیں چاہتے عمران خان کے ساتھ طاقتور آواز اسمبلی جائے.

    ان کا کہنا تھا کہ فتح ہمارا مقدر ہے، قلم دوات ریکارڈ سطح پر ووٹ لے گی، حلقے کےعوام مایوس نہ ہوں، کل رات تک فیصلے کا انتظار کریں.

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا، وہ تسلیم کریں گے.


    شیخ رشید کی پٹیشن خارج، این اے 60 میں الیکشن ملتوی ہونے کا فیصلہ برقرار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • لگتا ہے ن لیگ کے لیے اڈیالہ جیل کو بڑا کرنا پڑے گا: عمران خان

    لگتا ہے ن لیگ کے لیے اڈیالہ جیل کو بڑا کرنا پڑے گا: عمران خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لگتا ہے مسلم لیگ (ن) کے لیے اڈیالہ جیل کو بڑا کرنا پڑے گا، شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں آگیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے علاقے شالیمار چوک پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں اور ڈاکوؤں نے ملک کو لوٹا ہے، شریف خاندان کو اب احتساب سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے کسی کو زکام ہوجائے تو لندن علاج کے لیے جاتے ہیں، ہم اقتدار میں آکر عوام کی محرومیاں دور کریں گے، لوگوں کو بہتر علاج کی سہولیات دیں گے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز اور شہباز شریف  30 سال سے پیسہ چوری کررہے ہیں، اور یہ عابد باکسر جیسے لوگوں کے ذریعے لوگوں کو مرواتے ہیں۔


    پیپلزپارٹی اور ن لیگ سیاہ کاریوں کے باعث انتخابات ہاریں گی،عمران خان


    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں، 25 جولائی کو واضح ہوجائے گا، بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، حکومت سنبھال کر کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے، قوم نئے پاکستان کے منتظر ہے۔

    خیال رہے کہ آج برطانوی نشریاتی ادارے کا انٹرویو دیتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سیاہ کاریوں کےباعث انتخابات ہاریں گی، شریفوں اور زرداری سے اتحاد ممکن نہیں، ہاتھ ملایا توجدوجہد اور اقتدار میں آنے کا سارا مقصد فوت ہوجائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنی سیاہ کاریوں کے باعث انتخابات ہاریں گی، انتخابات میں بڑا مقابلہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اپنےاوراہلیہ کےعلاج کےلیے بیرون ملک جا رہا ہوں‘ ڈاکٹرعاصم

    اپنےاوراہلیہ کےعلاج کےلیے بیرون ملک جا رہا ہوں‘ ڈاکٹرعاصم

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ موجودہ الیکشن میں دھاندلی کےامکانات بہت کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ اپنے اوراہلیہ کےعلاج کے لیے بیرون ملک جا رہا ہوں۔

    ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ ووٹ کی ادائیگی ہر شہری کے لیے لازمی ہونا چاہیے، ایک بارپھر سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوگی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں الیکشن وقت پر ہی ہوں گے، موجودہ الیکشن میں دھاندلی کے امکانات بہت کم ہیں۔

    الیکشن شفاف ہوئےتوانتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی‘ شرجیل میمن

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اس وقت پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈرہیں، لوگ انہیں ایک ترقی پسند نوجوان لیڈر کے طور پرپسند کرتے ہیں۔

    سابق صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن شفاف ہوئےتوانتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔

    پیپلزپارٹی ودیگرجماعتوں کوالیکشن میں حصہ لینےسےروکا جارہا ہے‘ بلاول بھٹو

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی کوسازگارماحول نہیں مل رہا، انتخابی مہم کے دوران خوف کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن کے دن ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان

    الیکشن کے دن ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے الیکشن کے دن بارش کی نوید سنا دی، 25 جولائی کو ملک بھر میں بارش کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ الیکشن 2018 کے روز 25 جولائی بروز بدھ کو پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا اسپیل ملک بھر میں 21 جولائی سے شروع ہوگا اور 25 جولائی کے روز تیز بارشیں ہوں گی۔

    جن شہروں میں بارشیں ہوں گی ان میں راولپنڈی، اسلام آباد، مری، لاہور، فیصل آباد، پشاور، ایبٹ آباد، ساہیوال، سرگودھا گوجرانوالہ، میانوالی، اٹک، ڈیرہ اسمعٰیل خان، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، جھنگ، ڈیرہ غازی خان اور ملتان شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریاست بہت مشکل حالات سے گزر رہی ہے: خورشید شاہ

    ریاست بہت مشکل حالات سے گزر رہی ہے: خورشید شاہ

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریاست بہت مشکل حالات سے گزر رہی ہے، نواز شریف کا حق ہے کہ وہ پاکستان آئیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف واپس نہ آئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی، ریاست مشکلات کی زد میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بہت کوشش کر رہے ہیں کہ انتخابات شفاف ہوں، اس بار بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن لڑ رہے ہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں 25 جولائی کو واضح ہوجائے گا۔


    آمروں کی پیداوار ہمارے خلاف اتحاد بنا کر آئے ہیں: خورشید شاہ


    خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت پسند لوگ ہیں اور ہمیشہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

    خیال رہے کہ انہوں نے گذشتہ روز بھی سکھر میں میڈیا سے گفتگو کی تھی، اس دوران خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سب کچھ نظر آرہا ہے اور ہم اس کے باوجود خاموشی اور تحمل سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ شفاف الیکشن ہوجائے۔


    سیاست کو عبادت اور خدمت سمجھ کر کیا ہے، کسی پر احسان نہیں کیا، خورشید شاہ


    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ الیکشن شفاف ہونا چاہیے اور ملک میں تبدیلی الیکشن کے نتیجے میں آنی چاہیے، سکھر میں پینے کے پانی کا مسئلہ موجود ہے اور پرائمری ایجوکیشن کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • الیکشن میں حصہ لے کر قومی جرم اور گناہ کا حصہ نہیں بننا چاہتے: طاہرالقادری

    الیکشن میں حصہ لے کر قومی جرم اور گناہ کا حصہ نہیں بننا چاہتے: طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن میں حصہ لے کر قومی جرم اور گناہ کا حصہ نہیں بننا چاہتے، کرپٹ ترین لوگ پاک صاف ہوکر الیکشن لڑنے آجاتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ الیکشن سے مستحکم حکومت اور اسمبلی بنتے نہیں دیکھ رہا اور نہ ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری جیت اور ہار نظریے کے ساتھ ہے، ہماری جماعت الیکٹیبلز کی نہیں کارکنان کی جماعت ہے، الیکشن سے عوام کے مسائل حل ہوتے نہیں دیکھ رہا، کرپٹ اور چور پاک صاف ہوکر الیکشن لڑنے آجاتے ہیں۔


    ڈاکوؤں کو پھر اقتدار کا موقع ملا تو یہ پاکستان سے غداری ہوگی: طاہرالقادری


    سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ جدوجہد نظریے کے لیے ہے ہار جیت معنی نہیں رکھتی، جو انتخابی ماحول بنا ہے اس میں شرکت کا مطلب نظریہ چھوڑنا ہے، ہمارے کارکنان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ نظریے اور جدوجہد کی بقا اسی میں ہے کہ الیکشن کو رد کریں، جرائم پیشہ افراد بھی پاک وصاف ہوکر الیکشن لڑنے پہنچ گئے، اس طرح مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے۔


    کرپٹ شہبازشریف کا چورسوئچ احدچیمہ کے پاس ہے: طاہرالقادری


    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو دھمکانے والے وہی لوگ ہوسکتے ہیں جن کو نیب سے خطرہ ہے، نیب جائیدادیں بنانے والے کرپٹ لوگوں کو الٹا لٹکا دے، نیب کیسز کو لمبا کرنے کے بجائے انجام تک پہنچائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فاروق ستارکی زیرقیادت ایم کیوایم پی آئی بی گروپ انتخابی دنگل میں کود گیا

    فاروق ستارکی زیرقیادت ایم کیوایم پی آئی بی گروپ انتخابی دنگل میں کود گیا

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پی آئی بی کے رہنماؤں کو انتخابی فارم جمع کرانے کی ہدا یت جاری کردی،وہ خود گلشن اقبال اور پی آئی بی کے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدو قومی موومنٹ پاکستان کے دونوں دھڑوں کے درمیان سرد جنگ تاحال جاری ہے اور الیکشن کی آمد پر بھی دونوں جانب سے کسی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے دو قومی اورایک صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے فارم حاصل کرلیے، لہٰذا فارو ق ستار گلشن اقبال سے قومی اسمبلی اور پی آ ئی بی کالونی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فاروق ستار نے پی آئی بی گروپ کے رہنماؤں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام رہنما جلدازجلد کاغذات نا مزدگی جمع کرائیں۔

    ،مزید پڑھیں: شہری علاقوں کے مینڈیٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش ہورہی ہے، فاروق ستار

    اطلاعات کے مطابق اب تک شیخ صلاح الدین، نشاط ضیاء، سلمان مجاہد بلوچ نے فارم جمع کر ادئیے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • آئندہ الیکشن میں عمران خان نااہل ہوجائیں گے، حنیف عباسی کا دعویٰ

    آئندہ الیکشن میں عمران خان نااہل ہوجائیں گے، حنیف عباسی کا دعویٰ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں عمران خان نااہل ہو جائیں گے، مجھے ریحام خان کی کتاب آنے کا کوئی علم نہیں تھا صرف پیشگوئی کی تھی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،  نون لیگ کے رہنما حنیف عباسی نے اپنی بات سے یوٹرن لیتے ہوئے یہ مان لیا کہ کتاب تو الیکشن سے پہلے ہی آنی تھی اور اب نیا دعویٰ بھی کر دیا کہ الیکشن میں عمران خان نااہل ہو جائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب آنے کاعلم نہیں تھا صرف پیشگوئی کی تھی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی آدمی ہیں، ریحام خان پر ظلم ہوا تھا، میں نے صرف پیش گوئی کی تھی کہ ریحام خان کتاب لکھ سکتی ہیں۔

    نون لیگ کے رہنماؤں کی ریحام خان کی کتاب کے بارے میں آگاہی کئی سوال اٹھاتی ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں پوری دال ہی کالی ہے۔

    اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کاہ تھا کہ 2018میں ریحام خان کی کتاب ضرور آئے گی اورعمران خان اس کتاب سے ڈریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔