Tag: الیکٹرک

  • کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی  درخواست پر فیصلہ مؤخر

    کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر

    اسلام آباد : نیپرا نے کے الیکٹرک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا اور کہا صارفین پر مجموعی طور پر 5.11 روپےفی یونٹ بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جنوری سےمارچ کیلئےقیمت میں 5.97 روپےفی یونٹ اضافے اور اپریل کیلئے قیمت میں86پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔

    چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ صارفین پر مجموعی طور پر 5.11 روپےفی یونٹ بوجھ پڑےگا، یہ بوجھ بہت زیادہ ہےصارفین متاثرہوں گے۔

    مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں بھی جمع کرائیں، مئی جون کی ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پرکم بوجھ پڑےگا، کے الیکٹرک گیس کی عدم فراہمی کے ثبوت فراہم کرے۔

    نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ موخرکر دیا ، جولائی کی وسط میں دوبارہ سماعت ہو گی جس میں حتمی فیصلہ کریں گے۔

  • کےالیکٹرک کے نام ایک کھلا خط

    کےالیکٹرک کے نام ایک کھلا خط

    کراچی :کراچی کی ایک شہری نے ماہ رمضان میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ پر کے الیکٹرک کو خط لکھ ڈالا۔

    کے الیکٹرک کو یہ خط ہانی یوسف نے جمرات 18 جون 2015  کو لکھا تھا۔انہوں نے خط میں لکھا کہ ہم نے تین سحری اور دو افطاری موم بتی کی روشنی میں گزارے ، وہ کوئی رومانوی نہیں بلکہ ازیت ناک تھے۔

    خط میں ہانی یوسف نے لکھا کہ کئی بار محکمہ کے آفس میں شکایت درج کرئی لیکن ہمیں کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی ، ایک بار مین وائر کے ٹوٹنے پر اسی رپیئر کیا گیا جس سے ایک سے دو گھنٹے کے لئے بجلی آئی مگر پھر سے چلی گئی۔

    انہوں نے لکھا کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ بجلی کا مسئلہ ناقص تاروں کے ٹوٹنے کا ذمیندار آپ کا ادارہ ہے، لیکن آپ کے ادارے میں موجود نااہل انتظامیہ ہمیں کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

    تاہم کئی مرتبہ شکایت کرنے پر انہوں کے ایک موقف دیا کہ ماہ رمضان میں روزے کے باعث ہمارے کارکنوں کی تبیعت  ناساز ہو جارہی ہے جس پر ہم نے انہیں دوسرے مذاہب کے افراد کو بھرتی کرنے کا مشورہ دیا۔

    آخر میں میں کے الیکٹرک  کی شکر گزار ہوں کہ ان تین دنوں کی پریشانیوں سے اس بات کا اندازہ ہوگیا کہ  کہ لوگ کن مشکلات سے اپنی زندگی بسر کررہے ہیں اور ان کا احتجاج کس حد تک درست ہے۔

  • وفاق نے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی سے انکار کر دیا

    وفاق نے کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی سے انکار کر دیا

    اسلام آباد: وفاق نے کے الیکٹرک کو نیشنل گریڈ سے چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی کی فراہمی سے انکار کر دیا، زرائع وزارتِ پانی وبجلی کے مطابق گرمیوں میں ساڑھے تین سو میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا آپشن موجود ہے۔

    وزارتِ پانی وبجلی زرائع کے مطابق معاہدے ختم ہونے کے بعد کراچی کوبجلی فراہم نہیں کی جائے گی۔اس حوالے سے ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے ۔

    فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کے الیکٹرک کو فرنس آئل سے پلانٹس چلانا چاہیئے، کے الیکٹرک کے پاس کراچی کی ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔.

    دوسری جانب نپیر کے بعد این ٹی ڈی سی نے بھی کے الیکٹرک کو اپنے لئے بجلی کا انتظام کر نے کیلئے نوٹس ارسال کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک اور وفاق کامعاہدہ چھبیس جنوری کو ختم ہوا تھا، نیشنل گریڈ سے کے الیکٹرک کو ساڑھے چھ سو میگاواٹ بجلی دی جاتی تھی۔