Tag: الیکٹرک بائیک

  • موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے پر 1 لاکھ روپے انعام! اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ

    موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے پر 1 لاکھ روپے انعام! اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ

    لاہور( 2اگست 2025): شہری اپنی پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کریں اور 1 لاکھ روپے نقد انعام حاصل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے ایک اسکیم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جو شہری اپنی پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں سے الیکٹرک بائیک میں شفٹ ہوں گے انہیں 1 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

    یہ اعلان گزشتہ دنوں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ جو موٹر سائیکل سوار پیٹرول کی جگہ الیکٹرک بائیک اپنائیں گے تو انہیں ایک لاکھ روپے کیش ملے گا۔

    مریم اورنگزیب نے تقریب میں کہا کہ شجرکاری کرنے والے افراد کو بھی ماحولیاتی محکمے کے گرین کارڈ پروگرام کے تحت مالی انعامات دیے جائیں گے۔

    صوبائی وزیر نے عوام پر زور دیا کہ وہ سرکاری ویب سائٹhttps://greencredit.punjab.gov.pkپر وزٹ کریں اور اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

    Bike Scheme: How to apply for Rs 1000000 incentive

     طریقہ کار جانیں

    وزیر اعلیٰ گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت گرین کریڈٹ دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے، اس اسکیم کے تحت دسمبر 2024 کے بعد الیکٹرک بائیک خریدنے والے وزیراعلی پنجاب کے گرین کریڈٹ ویب پورٹل پر خود کو رجسٹرڈ کرکے گرین کریڈٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

    ایسے شہری جنہوں نے دسمبر 2024 کے بعد الیکٹرک بائیک خریدی ہے وہ سی ایم پنجاب گرین کریڈٹ پروگرام کے ویب پورٹل پر خود کو رجسٹرڈ کریں۔

    وہاں اپنی الیکٹرک بائیک کی تفصیلات یعنی، بائیک کب اور کہاں سے خریدی گئی، الیکٹرک بائیک کی کمپنی اور ماڈل، رجسٹریشن نمبر، چیسیز نمبر، رجسٹریشن بک یا بائیک کی تصویر سمیت تمام تفصیلات جمع کروانے کے بعد گرین کریڈٹ پروگرام کا نمائندہ درخواست دہندہ کے ایڈریس پرجا کر تصدیق کرے گا جس کے بعد درخواست گزار کو 50 ہزار روپے ادا کردیے جائیں گے۔

    مزید 50 ہزار روپے حاصل کرنے کے لیے الیکٹرک بائیک کو گرین کریڈٹ پروگرام کی ایپ کے ساتھ رجسٹرڈ کروانا پڑے گا، 6 ماہ کے دوران 6 ہزار کلومیٹر سفر کرنے پر مزید 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

    Retrofitted Bikes اہل نہیں

    حکام کے مطابق یہ تاثر درست نہیں کہ پرانی موٹرسائیکل کا انجن اتروا کر موٹر اور بیٹری لگوانے پر رقم ملے گی بلکہ اس پروگرام کے تحت عام بائیک چلانے والوں کو نئی الیکٹرک بائیک پہلے خود خریدنا ہوگی اور اسے گرین کریڈٹ پروگرام سے رجسٹرڈ کروانا ہوگا۔

    گرین کریڈٹ پروگرام کی انچارج رضوانہ انجم نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران دو ہزار پیٹرول بائیکس جبکہ 250 گاڑیوں کو الیکٹرک پرمنتقل کرنے کا ہدف ہے، جس سے 8 ہزار ٹن کاربن کم ہوگا، 2030 تک کاربن کے اخراج میں 20 فیصد کمی کا ہدف ہے، جس کے لیے 30 فیصد ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک پر منتقل کیا جائے گا۔

  • الیکٹرک بائیک سے متعلق خوشخبری، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

    الیکٹرک بائیک سے متعلق خوشخبری، حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد (29 جولائی 2025): الیکٹرک بائیک حاصل کرنے کے خواہش مند شہریوں کی آسانی کیلیے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ الیکٹرک بائیک کیلیے اقساط اور سبسڈی اسکیم تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی، وزیر اعظم شہباز شریف 14 اگست یوم آزادی پر اسکیم کا اعلان کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک بائیک اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، اہم معلومات سامنے آگئیں

    اسٹیٹ بینک اور بینک ایسوسی ایشن کی جانب سے الیکٹرک بائیک اسکیم تیار کی جا رہی ہے جس کے تحت فی بائیک اور رکشے پر 50 ہزار روپے کی سبسڈی دے گی جبکہ اہلیت کیلیے عمر کی حد 18 سے 65 سال تک ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فی الیکٹرک بائیک کی قیمت 2 لاکھ 50 ہزار تک مقرر ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، 50 ہزار کی سبسڈی اور بقیہ 2 لاکھ سے زائد اقساط میں ادا کرنا ہوں گے۔

    17 کمپنیاں الیکٹرک بائیک بنانے کیلیے لائسنس حصول میں کامیاب ہوئیں، پالیسی کے تحت 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف مقرر ہے۔

    ای وی پالیسی کی کامیابی کیلیے 5 سال میں 100 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ رواں مالی سال کیلیے 9 ارب، 2027 کیلیے 19 ارب، 2028 میں 24 ارب سے زائد جبکہ 2029 میں 26 ارب سے زائد سبسڈی مختص ہوگی۔

    سال 2023 میں سبسڈی کی مد میں تقریباً 23 ارب روپے مختص ہوں گے جبکہ سال 2030 تک 22 لاکھ 13 ہزار الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا ہدف مقرر ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیک 2 سال کی اقساط پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • الیکٹرک بائیک دھماکے سے پھٹ گئی، ویڈیو وائرل

    الیکٹرک بائیک دھماکے سے پھٹ گئی، ویڈیو وائرل

    بھارت کی ریاست تلنگانہ ضلع جگتیال کے بالاپلی گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، الیکٹرک بائیک خریدنے کے چند بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کا مالک زخمی ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ شخص تیروپتی ریڈی کا کہنا تھا کہ چند روز قبل الیکٹرک بائیک خریدی تھی اور جب اسے چارجنگ کیلئے لگایا تو صرف پانچ منٹ میں بائیک میں زور دار دھماکہ ہوگیا۔

    رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ دھماکے میں بائیک کی ڈگی میں رکھی گئی 1.90 لاکھ روپے کی نقد رقم بھی جل گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by IND Today News (@indtodaynews)

    واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے شعلہ پوش ہونے کے بعد کس طرح زور کی آگ بھڑک اٹھی۔

    اس سے قبل بھی بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع میں پٹاخوں سے بھری بوری بائیک پر لے جانے والا شہری موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔

    ’پیاز بم‘ کی بوری لے جانے والے بائیک سوار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں ایک موقع پر زوردار دھماکا ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

    حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ پٹاخوں میں دھماکا اُس وقت ہوا جب بائیک کا اگلا ٹائر ایک گڑھے میں لگا اور پٹاخے پھٹ پڑے۔

    آٹھویں جماعت کی دو طالبات اسکول سے لاپتہ

  • ویڈیو: الیکٹرک بائیک چارجنگ کے دوران جل کر راکھ ہو گئی

    ویڈیو: الیکٹرک بائیک چارجنگ کے دوران جل کر راکھ ہو گئی

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد میں چارجنگ کے دوران ایک الیکٹرک بائیک جل کر راکھ ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ایک نواحی علاقے قطب اللہ پور میں الیکٹرک بائیک میں اچانک آگ لگ گئی۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب الیکٹرک موٹر سائیکل کی بیٹری چارج کی جا رہی تھی، آگ نے بھڑکنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے قریبی میڈیکل اسٹور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آگ نے کچھ ہی دیر میں الیکٹرک بائیک کو جلا کر خاکستر کر دیا، آتش زدگی کے باعث قریبی میڈیکل اسٹور کا اگلا حصہ بھی جزوی طور پر جل گیا۔

    واقعے کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک جام ہو گئی، دوسری طرف اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا۔

  • طلبہ کو ’’الیکٹرک بائیکس‘‘ آدھی قیمت پر دینے کا فیصلہ

    طلبہ کو ’’الیکٹرک بائیکس‘‘ آدھی قیمت پر دینے کا فیصلہ

    لاہور : ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے الیکٹرک رکشہ کے بعد الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جسے ابتدائی طور پر طلبہ کو کم قیمت پر فراہم کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ دنوں لاہور میں الیکٹرک رکشے متعارف کرائے گئے تھے جن کی کامیابی کے بعد اب الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرائے جائے گی۔،

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں نگراں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد نے الیکٹرک بائیک کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں دُھند کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، ان میں سب سے زیادہ رکشے اور موٹرسائیکلیں قابل ذکر ہیں۔ اس مسئلے پر قابو پانے کیلئے چین اور تھائی لینڈ کی طرز پر ہم نے گزشتہ دنوں الیکٹرک رکشہ متعارف کرایا اور اب الیکٹرک بائیک بھی متعارف کرانے جارہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ پورے پنجاب میں ای وی چارجنگ کا سسٹم رائج کیا جائے، اس کے علاوہ پہلے مرحلے میں ایک سے دو لاکھ الیکٹرک بائیکس سستی قیمت پر طلبہ کو فراہم کی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ الیکٹرک رکشے اور بائیکس کا یہ منصوبہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ایک مقامی نجی کمپنی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، ان رکشوں اور بائیکس سے فضائی اور آواز کی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔

    مذکورہ الیکٹرک رکشے سنگل چارج پر 150 کلومیٹر تک باآسانی سفر کرسکتے ہیں جس سے ایندھن کے اخراجات بچانے میں مدد ملے گی۔

  • الیکٹرک بائیک کی بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    الیکٹرک بائیک کی بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    سڈنی سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ہاسٹل کی عمارت میں الیکٹرک بائیک کی بیٹری پھٹ گئی۔

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، الیکٹرک بائیک کی بیٹری سے ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آگ نے پورے کمرے کو لپیٹ میں لے لیا۔

    واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ دو لڑکے اپنے کمرے سے باہر نکل رہے ہیں اس دوران دروازے سے اچانک آگ کا گولا پھٹ پڑا، جو الیکٹرک بائیک کی لیتھیم آئن بیٹری کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق اس دل دہلا دینے والے دھماکے میں دونوں لڑکے محفوظ رہے لیکن آگ تیزی سے پھیل گئی، جس کے باعث ہاسٹل میں موجود تمام افراد کو وہاں سے نکالنا پڑا۔

    سڈنی کے فائر اینڈ ریسکیو نیو ساؤتھ ویلز کے ایک بیان کے مطابق 22 فائر فائٹرز اور چھ فائر ٹرکوں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، تاہم اس دھماکے سے عمارت کو کافی نقصان پہنچ چکا تھا۔

  • چارجنگ کے دوران الیکٹرک بائیک کی بیٹری میں دھماکے نے تباہی پھیلا دی، متعدد افراد ہلاک

    چارجنگ کے دوران الیکٹرک بائیک کی بیٹری میں دھماکے نے تباہی پھیلا دی، متعدد افراد ہلاک

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک عمارت میں اس وقت آگ لگ گئی جب بیسمنٹ میں موجود الیکٹرک چارجنگ یونٹ میں ایک بائیک کی بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی، اس حادثے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد کے علاقے سکندر آباد میں پیر کی شب دوران چارجنگ ایک الیکٹرک بائیک کی بیٹری میں دھماکے نے تباہی پھیلا دی، دھماکے سے عمارت میں آگ لگنے سے آٹھ افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    رپورٹس کے مطابق عمارت کے بیسمنٹ میں الیکٹرک اسکوٹر کا شو روم تھا، جب کہ اوپر کی 4 منزلوں میں ایک ہوٹل قائم ہے، آگ عمارت کے بیسمنٹ میں الیکٹرک چارجنگ یونٹ سے شروع ہوئی اور پوری عمارت میں پھیل گئی۔

    ہلاک شدگان میں ایک خاتون بھی شامل ہے، جب کہ 7 افراد جھلسنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں لوگوں نے فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے سبب 25 سے 30 افراد اوپر کی منزلوں میں پھنس گئے تھے، کئی لوگ جان بچانے کے لیے اوپر کی منزل سے نیچے کود گئے۔

    واقعے کے بعد علاقے کے وزیر ٹی سری نواس راؤ، اور وزیر داخلہ محمود علی اور حیدر آباد سٹی کمشنر سی وی آنند نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔