Tag: الیکٹرک بسیں

  • کسی بھی شہرجانا ہو کرایہ صرف 20 روپے ؟ بڑا اعلان ہوگیا

    کسی بھی شہرجانا ہو کرایہ صرف 20 روپے ؟ بڑا اعلان ہوگیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 1,100 الیکٹرک بسیں پنجاب میں متعارف کرائی جا رہی ہیں ، کسی بھی شہر جانا ہو، کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔

    چین سے 100 الیکٹرک بسیں پنجاب کے لیے روانہ ہونے کو تیار

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے تحت گھروں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1,100 الیکٹرک بسیں پنجاب میں متعارف کرائی جا رہی ہیں جن کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔

    وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ’’ بسیں صرف لاہور،فیصل آباد،پنڈی،ملتان کیلئےنہیں ہر شہر کیلئے آرہی ہے ’’آج ہم نے لاہور میں ٹرام کا افتتاح کیا ہے، جو دیکھنے میں ٹرین لگتی ہے۔

    عوام کو آسان اقساط پر اسمارٹ فونز فراہم کیے جائیں گے، شیزا فاطمہ

    انہوں نے وعدہ کیا کہ ایک سال کے اندر پنجاب سے پانی کی قلت ختم کر دی جائے گی اور اربوں روپے کے منصوبے گھروں کی دہلیز تک پانی پہنچائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے لیے بند کی گئی مفت دوا کی سہولت بحال کر دی گئی ہے، اور آج 95 فیصد افراد کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، ٹی بی کے مریضوں کو 60 دن کی دوا گھر پہنچائی جا رہی ہے جبکہ انسولین پر منحصر بچوں کو بھی یہ سہولت دی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’’کلینک آن وہیل‘‘ منصوبے کے تحت گلی گلی اور محلے محلے میں مفت علاج کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔

    مریم نواز نے بتایا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ’’کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ‘‘ قائم کیا گیا ہے اور چند ماہ میں صوبے میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔

    اپنی تقریر میں انہوں نے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’فساد پھیلانے والے کیا جانیں خدمت کا مزہ کیا ہوتا ہے۔ گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے والی سیاست ہماری کارکردگی کے سامنے دفن ہو چکی ہے۔‘‘

     

  • پنجاب میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

    پنجاب میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے مختلف شہروں میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 25 واں اجلاس ہوا جس میں صوبے سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی جس میں کاشتکاروں سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

    اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی گئی اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے راجن پور میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔

    اس کے علاوہ اجلاس میں فلور ملز کیلیے 25 فیصد گندم خریداری یقینی بنانے کیلیے فوڈ گرینز لائسنسنگ کنٹرول آرڈر میں ترمیم کی منظوری دی گئی اور کابینہ نے متنبہ یا کہ 25 فیصد لازمی گندم خریدارنی نہ کرنے والی فلور ملز کے لائسنس منسوخ ہو سکتے ہیں۔

    کابینہ نے گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن اور الیکٹرانک ویئر ہاؤس ری سیٹ سسٹم کے نفاذ کی تجویز کی بھی منظوری دی گئی۔ کاشتکار کو گندم اسٹور کرنے کی سہولت ملے گی اور اسٹوریج اخراجات حکومت برادشت کرے گی۔

    کابینہ اجلاس میں 15 لاکھ کارکنوں، مزدوروں اور ورکرز کیلیے سب سے بڑا راشن کارڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اس راشن کارڈ کے ذریعہ 10 ہزار روپے ماہانہ امداد دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ پنجاب میں چاول کے کاشتکاروں کیلیے اہم فیصلے کی منظوری دی گئی اور چین کے ادارے اور ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میں ایم او یو بھی منظور کیا گیا۔ چین کا ادارہ پنجاب میں چاول کا ہائبرڈ بیج متعارف کرانے کے لیے معاونت کرے گا۔

    چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ اس کمپلیکس میں پاکستان کا پہلا نواز شریف ارلی ایجوکیشن سینٹر آف ایکسی لینس قائم ہوگا۔

    اجلاس میں چنگ چی رکشوں کو ریگولیٹ کرنے کیلیے پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترامیم، ادویات و ڈرگ کی خریداری کی مد میں واجبات ادائیگی کیلیے اضافی فنڈزکی فراہمی، ٹریژری کیئر اسپتالوں کیلیے فرنیچر و آلات خریداری کیلیے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپتالوں میں فرنیچر اور طبی آلات کی خریداری کیلیے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

  • شہریوں نے الیکٹرک اور پلوشن فری بسوں کی سروس کو ذہنی سکون کے لیے بہترین قرار دے دیا

    شہریوں نے الیکٹرک اور پلوشن فری بسوں کی سروس کو ذہنی سکون کے لیے بہترین قرار دے دیا

    اسلام آباد کے شہریوں نے الیکٹرک اور پلوشن فری بسوں کی سروس کو ذہنی سکون کے لیے بہترین قرار دے دیا ہے۔

    اسلام آباد میں ماحول دوست بسیں چلنا شروع ہو گئی ہیں، شہریوں نے الیکٹرک اور پلوشن فری بسوں کی سروس کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک اور ذہنی سکون کے لیے بہترین سروس قرار دیا۔

    ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الیکٹرک بس سروس شروع کر دی ہے، 160 میں سے 100 بسیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں، جن میں سے 30 بسیں شہر کے دو روٹس نسٹ ٹو پمز، اور پمز تا بری امام پر چل رہی ہیں۔ ان روٹس پر ایک سے دو کلومیٹر کے کئی اسٹاپس پر بس رکے گی۔

    الیکٹرک بسیں اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں کو ملانے والے 11 روٹس پر چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ میڑو بس اسٹیشن کے ساتھ فیڈر کرنا بھی ہے، تاکہ شہری راولپنڈی میٹرو کی سہولت سے بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

    سی ڈی اے نے کنونشن سینٹر میں 6 چارجنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک چارجنگ اسٹیشن نصب کیا ہے، جہاں ایک چارجنگ کے ساتھ بیک وقت 2 گنز کے ذریعے 2 الیکٹرک بسوں کو چارج کیا جاتا ہے۔ زیرو پوائنٹ کے قریب الیکٹرک بسوں کے لیے ایک ڈپو اسٹیشن تیار کیا جا رہا ہے جہاں مستقبل میں 70 سے زائد بسوں کی چارجنگ کا نظام قائم کیا جائے گا۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چارچنگ کے لیے سولر پینل کا پروجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔

    الیکٹرک بسوں میں خصوصی افراد کی آسانی کے لیے بھی پش بٹن بنائے گئے ہیں، جن کی مدد سے ایکسلیریٹرز کے ذریعے ویل چیئر کو آسانی کے ساتھ بس میں چڑھایا جا سکتا ہے۔ ہر الیکٹرک بس میں خصوصی افراد کے لیے 2 نشستیں مختص ہیں۔ بس میں ایمرجنسی ایگزٹ کی سہولت کے لیے 4 ہیمرز بھی موجود ہیں تاکہ ناگہانی صورت حال میں بس سے مسافر آسانی سے نکل سکیں۔

    الیکٹرک بس میں ڈرائیور کے رویے کو بھی لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے مانیٹرنگ سینٹر میں دیکھا جاتا ہے، نیند، اونگھ، لاپرواہی سمیت ڈرائیور کے ہر طرح کے رویے کو اس کیمرے کی مدد سے دیکھا جاتا ہے۔

    الیکٹرک بسوں میں اے سی کی سہولت نے بھی شہریوں کو خوش کر دیا ہے، ہر بس میں 4 اے سی بھی نصب ہیں، اس وقت 30 ماحول دوست الیکٹرک بسیں اسلام آباد کے دو روٹس پر رواں دواں ہیں جب کہ اگلے ماہ مزید 70 بسیں مزید روٹس کور کریں گی، اور 60 مزید بسیں بھی جلد اسلام آباد میں پہنچ جائیں گی۔

  • بنگلادیش نے بھارت سے الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسوں کی درخواست کر دی

    بنگلادیش نے بھارت سے الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسوں کی درخواست کر دی

    ڈھاکا: بنگلا دیش نے بھارت سے 300 الیکٹرک ڈبل ڈیکر ایئر کنڈیشنڈ بسیں خریدنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش نے بھارت سے الیکٹرک ڈبل ڈیکر بسوں کی درخواست کر دی ہے، رواں سال بنگلا دیش بھارت سے 100 الیکٹرک بسیں خریدے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی حکومت کی جانب سے یہ درخواست اتوار کو ڈھاکا میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر بنوئے جوگرے اور بنگلا دیش کے روڈ ٹرانسپورٹ اور پلوں کے وزیر عبید القادر کے درمیان ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کی گئی۔

    بھارتی ڈبل ڈیکر بسیں ڈھاکا اور چٹوگرام کی سڑکوں پر چلائی جائیں گی، سرکاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ نے انڈین لائن آف کریڈٹ (LOC) کے تحت بنگلا دیش روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (BRTC) کے لیے 300 الیکٹرک ڈبل ڈیکر اے سی بسوں کی خریداری پر گفتگو کی ہے۔

    بنگلادیش 2030 تک کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایک پالیسی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، یہ پالیسی رواں ماہ منظوری کے لیے کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

  • کراچی والوں کیلئے خوشخبری، شہر کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں دوڑیں گی

    کراچی والوں کیلئے خوشخبری، شہر کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں دوڑیں گی

    کراچی : شہر قائد میں جدید ترین الیکٹرک بسوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز ہوگیا ، کچھ دنوں بعد یہ بسیں پورے شہر میں چلائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کیلئے خوشخبری آگئی، اب شہر کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں دوڑیں گی۔

    کراچی میں جدید ترین الیکٹرک بسوں کی ٹیسٹ ڈرائیو کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایک ہفتے تک ٹیسٹ ڈرائیو جاری رہے گی، جس کے بعد روٹ فائنل کیے جائیں گے۔

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آج سے ماحول دوست بسوں کا ٹیسٹ رن شروع کر رہے ہیں کچھ دنوں بعد یہ بسیں پورے شہر میں چلائی جائیں گی اور پھر اس کا نیٹ ورک پورے سندھ میں لے کر جائیں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوں گے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ سولر انرجی لارہے ہیں سولر کے ذریعے بسیں چارج ہوں گی ، سولرسینٹر بنائے جائیں گے، پیپلزپارٹی کا جو وعدہ ہے اسے آگے بڑھایا جائے گا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ اورنج لائن کا کرایہ بھی 25 سے 50 روپے تک رکھا تھا اور پیپلزبس سروس میں بھی 25 سے 50 روپے تک رکھےتھے، لانگ روٹ کیلئے کرایہ 100 روپے تک بڑھتا ہے لیکن الیکٹرک بس کا کرایہ باقی بسوں سےکم ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو تباہی اور ہم ترقی کے دوراہے پر لیکر جا رہے ہیں، اب تک کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں پہنچ چکی ہیں، انشااللہ الیکٹرک بس کا پہلا پلانٹ کراچی میں لگاؤں گا۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مختلف کمپنیزسےبات چیت چل رہی ہے، ہمارا گول ہےکہ دنیا کی بڑی کمپنیزکراچی میں آکرپلانٹ لگائیں، تمام ادارے ملکر سندھ اورکراچی کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

  • کراچی میں چائنیز بسوں کے بعد یورپی معیار کی الیکٹرک بسیں بھی چلیں  گی

    کراچی میں چائنیز بسوں کے بعد یورپی معیار کی الیکٹرک بسیں بھی چلیں گی

    کراچی :   وزیر ٹرانسپورٹ سندھ   شرجیل میمن نے ترکش کمپنی کو  یورپی معیار کی الیکٹرک بسیں لانے کی پیش کش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ترکش کمپنی البیارک کے ڈائریکٹر جمیل شن اوجاک سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن (ر) الطاف حسین بھی موجود تھے ۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ترکش کمپنی کو کراچی میں یورپی معیار کی الیکٹرک بسیں لانے کی پیش کش کی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میٹرو پولیٹن شہر ہے جہاں بزنس کے بہترین مواقع موجود ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے شہر میں ہزاروں بسیں لانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ریڈ لائن ، اورینج لائن ، پیپلز بس سروس اور یلو لائن کے تحت جدید بی آر ٹی سسٹم کی منصوبہ بندی کی ہے ۔

    شرجیل میمن نے ترکش کمپنی کے ڈائریکٹر کو دھابیجی فری اکنامک زون میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی بھی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ترکش کمپنی کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سمیت پبلک ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری پر سبسڈی دینے کے لیے بھی تیار ہے ۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے بہترین تعلقات ہیں ، ہم چاہتے ہیں، ترکش کمپنیاں سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں ۔

    انھوں نے کہا کہ صوبائي وزير نے کہا کہ گذشتہ دنوں ترکی کے دورے کے دوران ان کی ترکی کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات ہوئی انہیں بھی سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ۔

    البیارک گروپ ڈائریکٹر جمیل شن اوجاک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے پر ہمیں فخر محسوس ہوتا ہے، ہم چاہیں گے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کام کریں ، اس سلسلے میں جلد از جلد پروپوزل بنائیں گے۔

  • برقی بسوں کے سلسلے میں فواد چوہدری نے بڑی خوش خبری دے دی

    برقی بسوں کے سلسلے میں فواد چوہدری نے بڑی خوش خبری دے دی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پبلک ٹرانسپورٹ کی الیکٹرک بسوں میں منتقلی کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سی ڈی اے کی جانب سے ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کو برقی بسوں میں منتقل کیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بتایا کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) پبلک ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک بسوں پر شفٹ کرے گا، 3 سے 5 سال میں پبلک ٹرانسپوٹ کو الیکٹرک بسوں پر شفٹ کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا ابتدائی طور پر 30 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جن میں 48 ہزار مسافر سفر کر سکیں گے، ان بسوں کے چلنے سے 30 ہزار بیرل ڈیزل کی بچت ہو گی، اور 51 کرڑو روپے سال کا ڈیزل بچے گا۔

    ‘پاکستان اسی سال 120 الیکٹرک بسیں امپورٹ کرے گا’

    فواد چوہدری کا کہنا تھا عالمی آلودگی میں 25 فی صد حصہ ٹرانسپورٹ کا ہے، 10 سال میں 40 فی صد ٹرانسپورٹ الیکٹرک پر منتقل کر لی تو اچھے نتائج نکلیں گے، کوشش ہے اسلام آباد کو ایشیا کا پہلا شہر بنائیں جس میں مکمل الیکٹرک بسیں ہوں۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزید بتایا کہ لڑکیوں کے لیے تھری ویلر الیکٹرک سواری بھی لانا چاہتے ہیں۔