Tag: الیکٹرک صارفین

  • الیکٹرک صارفین سے سرچارج کی وصولی ، فیصلہ محفوظ

    الیکٹرک صارفین سے سرچارج کی وصولی ، فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے الیکٹرک صارفین سے ایک روپے باون پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کرنے سے متعلق حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک صارفین پر فی یونٹ1روپے 52 پیسے سرچارج کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    پاورڈویژن حکام نے بتایا کہ ایک روپے 52 پیسے سرچارج کی مد میں تین سال پرانی وصولیاں ہوں گی، جس پر نیپرا اتھارٹی کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔

    وزارت توانائی کے حکام نے بتایا کہ مئی 2019 میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر نوٹیفکیشن کیا گیا،کورونا کے باعث حکومت نے اس وقت اضافی بوجھ کو روک دیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ 275 ارب روپے کی ریکوری کرنا تھی،17 روپے تک فی یونٹ کا بوجھ پڑنا تھا،تاہم حکومت نے سارا بوجھ عوام پر ڈالنے کی بجائے سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، وفاقی حکومت اب بھی سبسڈی کی مد 250 ارب روپے کا بوجھ برداشت کرے گی، کے الیکٹرک صارفین پر محض 25 ارب کا بوجھ ڈالا جائے گا۔

    نیپرا نے حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا جواعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا، منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین پر چوبیس ارب پچاس کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    نیپرا اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گا اور وفاقی حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گا ، جس کے بعد کراچی کے صارفین سے وصولیاں شروع ہوجائیں گی۔

    اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین پر چوبیس ارب پچاس کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 1روپے73 پیسے فی یونٹ کمی

    کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 1روپے73 پیسے فی یونٹ کمی

    کراچی: نپیرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں ایک روپے تہتر پیسے کی کمی کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کے اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے تہتر پیسے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

    کمی نومبر کے مہینے کیلئےکی گئی ہے۔

    کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کے الیکٹریک بجلی کی قیمتوں میں کمی مارچ کے بلوں میں ایڈجسٹ کرے گی۔

    نپیرا نے اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں ایک روپے چونسٹھ پیسے کمی کی تھی۔