Tag: الیکٹرک وہیکلز

  • وزیراعظم  شہباز شریف کا  طلبا  کے لئے بڑا اعلان

    وزیراعظم شہباز شریف کا طلبا کے لئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اچھی کارکردگی والے طلبا کو بڑی خوشخبری سنادی اور تمام وفاقی سرکاری اداروں کو الیکٹرک بائیکس خریدنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کےاستعمال کے حوالے سے اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعظم نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کیلئے حکومت ترجیحی اقدامات کررہی ہے،الیکٹرک وہیکلز سےایندھن کی بچت اورماحول میں بہتری پیدا ہوگی۔

    وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکلز کےحوالےسےجامع فنانشل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی وزارت خزانہ اوراسٹیٹ بینک پاکستان سے مشاورت کی بھی ہدایت کردی۔

    انھوں نے نومبر میں ای وہیکلز پالیسی مکمل کرنے اور ملک میں ای وہیکلزکی تیاری سےمتعلق لائسنز کا ضابطہ کار بہتربنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہ ای وہیکلز پالیسی پرصوبوں ،وفاقی اکائیوں ،اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کریں۔

    وزیراعظم نے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم کی طرزپر اچھی کارکردگی والے طلبا میں ای موٹر بائیکس تقسیم کرینگے، قومی خزانےکی بچت کیلئےتمام وفاقی سرکاری ادارے الیکٹرک بائیکس خریدیں۔

    اجلاس میں سی ڈی اے کو اسلام آباد میں بجلی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پلان ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔ْ

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • الیکٹرک وہیکلز خریدنے کی پالیسی میں ایک اور پیش رفت

    الیکٹرک وہیکلز خریدنے کی پالیسی میں ایک اور پیش رفت

    کراچی: سندھ کابینہ نے الیکٹرک وہیکلز خریدنے کی پالیسی کے لیے تجاویز کی منظوری دے دی، بورڈ آف ریونیو کو وفاقی بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے الیکٹرک وہیکلز خریدنے کی پالیسی کے لیے تجاویز کی منظوری دے دی، سندھ کابینہ نے الیکٹرک وہیکلز کی خریداری کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

    کمیٹی اراکین میں صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ اور شبیر بجارانی شامل ہیں، کمیٹی میں عبد الرسول میمن اور ڈاکٹر غلام رسول شاہ کو ہیلتھ کیئر کمشنرز مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    سندھ کابینہ نے بورڈ آف ریونیو کو وفاقی بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کی اجازت بھی دے دی، کابینہ کے مطابق ڈیٹا شیئرنگ ریونیو جنریشن کے لیے ہے۔

  • ہونڈا کا برقی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان

    ہونڈا کا برقی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان

    جاپان کی ہونڈا موٹر کمپنی نے برقی گاڑیوں سے متعلق بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2030 تک 20 لاکھ سے زائد برقی گاڑیاں بنائے گی۔

    ہونڈا موٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ برقی گاڑیوں کی اقسام اور پیداوار دونوں کو وسعت دینے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، اور انھی کی بدولت کوشش ہے کہ 2030 تک ہر سال دنیا بھر میں 20 لاکھ برقی گاڑیاں تیار کی جائیں۔

    کمپنی کے حکام کے مطابق وہ اس سلسلے میں 30 ماڈل پیش کریں گے، اور برقی گاڑیوں کی پیداوار کو کمپنی کی سالانہ پیداوار کا تقریباً نصف تک پہنچایا جائے گا، خیال رہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں ہونڈا کی تمام اقسام کی 40 لاکھ سے زائد گاڑیاں تیار کی گئی تھیں۔

    کمپنی کے مطابق الیکٹرک وہیکلز سے متعلق حکمت عملی کے پہلے قدم کے طور پر 2024 میں تجارتی سطح پر ایک چھوٹی گاڑی متعارف کرائی جائے گی، اس گاڑی کی قیمت 10 لاکھ سے 20 لاکھ ین کے درمیان، یا لگ بھگ 8 سے 16 ہزار ڈالر ہوگی۔

    کمپنی کا ارادہ ہے کہ 2024 کے موسمِ بہار میں نئی سالڈ اسٹیٹ بیٹریاں پیش کی جائیں، جدید قسم کے آلات سے ای وی کی رینج میں، موجودہ لیتھیم آئن بیٹریاں استعمال کرنے والی کاروں کے مقابلے میں بہت اضافہ ہو جائے گا۔

    ہونڈا کمپنی کا کہنا ہے کہ برقی گاڑیوں سے متعلقہ تحقیق و ترقی پر اگلے 10 سالوں کے دوران 50 کھرب ین، یا تقریباً 40 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

  • مافیا اور مخصوص لابی کا دباؤ مسترد، ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے پلانٹس لگنا شروع ہوگئے

    مافیا اور مخصوص لابی کا دباؤ مسترد، ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے پلانٹس لگنا شروع ہوگئے

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مافیا اور مخصوص لابنگ کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے الیکٹرک وہیکل پالیسی پر تیزی سے عملدر آمد کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے پلانٹس لگنا شروع ہو گئے جبکہ بیٹریز کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز 21 ویں صدی کی ٹیکنالوجی یے، پاکستان موجودہ حکومت کے آنے سے قبل اس شعبے میں بہت پیچھے تھا۔

    ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ معاملہ کابینہ سے منظوری کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی میں گیا تو لابنگ شروع ہوئی، ایک لابی ایسی ہے جو نہیں چاہتی یہاں 21 ویں صدی کی سواری آئے۔ مخصوص عناصر نے رکاوٹیں کھڑی کیں تاکہ تاخیر ہو سکے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز آگئیں تو 70 فیصد کم خرچ میں گاڑی چلے گی، پاکستان کا تیل کی امپورٹ پر انحصار بھی کم ہو سکے گا۔ ان گاڑیوں کے لیے اضافی بجلی کی پیداوار کو استعمال میں لایا جائے گا۔

    ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل، رکشا اور بسوں کے لیے پالیسی منظور ہو چکی ہے، پاکستان میں پلانٹس لگنا شروع ہو گئے ہیں، بیٹریز کی تیاری پر بھی کام جاری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے بیٹریز کی تیاری کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔

    خیال رہے کہ ملک کی پہلی الیکٹرک وہیکل پالیسی کچھ عرصہ قبل منظور کی گئی تھی، پالیسی کے تحت موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو بیٹریز پر منتقل کیا جا سکے گا۔ پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز مینو فیکچرر یونٹس بھی قائم ہوں گے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مینو فیکچرنگ یونٹس لگانے والوں پر صرف 1 فیصد ڈیوٹی ہوگی، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مستقبل میں بیٹریز کے استعمال پر کام کر رہی ہے۔