Tag: الیکٹرک کمپنی

  • الیکٹرک کمپنی میں بیرون ملک دوروں پر پابندی، فنڈز سے نئے گرڈ لگائے جائیں گے

    الیکٹرک کمپنی میں بیرون ملک دوروں پر پابندی، فنڈز سے نئے گرڈ لگائے جائیں گے

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی الیکٹرک کمپنی لیسکو میں دفاتر کے اندر کھانے پینے، پارٹیوں اور بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کو حاصل فنڈز بجلی سپلائی نظام کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کو بجلی کے تقسیم کار ادارے لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) نے اپنے نئے مالی سال کے بجٹ کوحتمی شکل دے دی۔

    نئے بجٹ کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز دیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا ترقیاتی بجٹ حجم ساڑھے 7 ارب روپے کا ہے، نئے مالی سال میں 11 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی، متعدد گرڈز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

    ادارے میں نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی، دفاتر میں کھانے پینے، پارٹیوں اور بیرون ملک دوروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کو حاصل فنڈز نظام کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق ڈیڈ ڈیفالٹرز کو 30 جون تک بلوں کی ادائیگی کی آخری مہلت دی جائے گی اور جون کے بعد تمام کنکشنز کاٹ دیے جائیں گے۔ بلوں کی اقساط پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

  • بجلی کے بلوں کے حوالے سے سعودی بجلی کمپنی کی وضاحت

    بجلی کے بلوں کے حوالے سے سعودی بجلی کمپنی کی وضاحت

    ریاض: سعودی بجلی کمپنی نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے، صارفین کا دعویٰ ہے کہ نئے اسمارٹ میٹرز لگنے کے بعد سے بجلی کے بلوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں پر صارفین کی ناراضی کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹرز سے قبل جس طرح بجلی کے بل آتے تھے اب بھی اسی طرح آرہے ہیں بلکہ اب بجلی کے بل بڑھ گئے ہیں۔

    سعودی بجلی کمپنی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا ہے کہ بجلی کے ڈیجیٹل اور مکینیکل میٹرز کی مشترکہ خصوصیت یہ ہے کہ یہ بجلی کا اتنا ہی خرچ ریکارڈ کرتے ہیں جتنا کہ حقیقت میں خرچ کی جاتی ہے۔

    کمپنی کے مطابق حد سے زیادہ ریڈنگ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    بجلی کمپنی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ میٹرز سٹینڈ بائی ہیں، اگر کسی نے بے حد کم بجلی خرچ کی ہے تو یہ اتنی ہی بجلی ریکارڈ کریں گے۔

    کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ میٹرز کا کام بجلی کا بل تیار کرنا نہیں، ان کا صرف ایک کام ہے اور وہ ہے بجلی کے حقیقی خرچ کا ریکارڈ تیار کیا جائے۔