Tag: الیکٹرک گاڑی

  • پوپ فرانسس کو نئی الیکٹرک گاڑی فراہم کردی گئی

    پوپ فرانسس کو نئی الیکٹرک گاڑی فراہم کردی گئی

    عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو نئی الیکٹرک گاڑی فراہم کردی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی لگژری کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز نے پوپ فرانسس کو استعمال کے لیے ایک الیکٹرک پوپ موبائل فراہم کی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس گاڑی میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں، اس میں شیشے کی چھت کے نیچے ایک اونچی سیٹ لگائی گئی جہاں سے پوپ فرانسس عقیدت مندوں کو جواب دے سکیں گے۔

    عیسائیوں کے روحانی پیشوا متعدد مرتبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونے والے بحران پر عالمی کارروائی کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل پوپ کے استعمال میں رہنے والی پوپ موبائل کو بھی اسی کمپنی نے تیار کیا تھا۔

    اس سے قبل عیسائیوں کے روحانی پیشوا نے ایک بار پھر غزہ میں نسل کشی کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    مقتدی الصدر کا شام کی صورتحال پر اہم بیان

    اُن کا کہنا تھا کہ غزہ میں ممکنہ نسل کشی کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں، غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نسل کشی کے زمرے میں آنے کی تحقیقات کی جائیں۔

  • دبئی: الیکٹرک گاڑی مالکان کے لئے خوشخبری!

    دبئی: الیکٹرک گاڑی مالکان کے لئے خوشخبری!

    دبئی سے الیکٹرک گاڑی مالکان کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، ایمریٹس انشورنس ایسوسی ایشن کی جانب سے دبئی میں الیکٹرک گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین محمد مظہر حمادہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے الیکٹرک گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں کمی کا فیصلہ مذکورہ گاڑیوں کی طلب اور رسد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے لیے گیراج بھی کم ہیں، اس وجہ سے ان کی انشورنس پریمیم پہلے زیادہ ہوتی تھی لیکن اب جب کہ ان گاڑیوں کی مانگ بڑھ رہی ہے، اس لیے انشورنس پریمیم میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کچھ کمپنیوں کی دبئی میں ایجنسیاں نہیں ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ کمپنیاں ان گاڑیوں کی مرمت کے علاوہ صرف ڈسٹری بیوٹرز پر انحصار کرتی ہیں۔

    ڈپٹی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ اسپیئر پارٹس کی فراہمی انشورنس کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہے۔ کمپنی صرف مطلوبہ رقم فراہم کرنے کی پابند ہے۔

    دوسری جانب دبئی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے اہم فیصلہ کرلیا گیا، رہائشی اب پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کے لیے کرایہ ’فیس ریڈنگ‘ کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اس نئے طریقہ کار کے بعد پلاسٹک کارڈز، ٹکٹ، کریڈٹ کارڈز اور ’نول‘’کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    اتھارٹی کی جانب سے فیس ریڈنگ کے ذریعے کرائے کی ادائیگی کے پروگرام کا تعارف جیٹکس 2023 میں کرایا جارہا ہے، جیٹکس 2023 دبئی ورلڈ کمرشل سینٹر میں جاری ہے۔

    ادارے کے ڈائریکٹر صلاح المرزوقی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والوں کے لیے کرائے کی ادائیگی کا نیا اور آسان طریقہ متعارف کرا رہے ہیں۔

    صلاح المرزوقی نے بتایا کہ دبئی پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں ہر شخص کا ایک کارڈ ہو گا۔ سمارٹ گیٹ سے گزرتے وقت فیس ریڈنگ پر متعلقہ شحص کے اکاؤنٹ سے کرائے کی رقم وصول ہو جائے گی۔

    ’ابوظبی: جدید ترین میٹرو سروس کا آغاز‘

    انہوں نے کہا کہ ’نول کارڈ استعمال کرنے والوں کو صرف ایک بار فیس ریڈنگ کرانا ہوگی، میٹرو دبئی، ٹرام دبئی، پبلک بس، ٹیکسی اور سمندری ٹرانسپورٹ میں سے کسی سے بھی سفر کرتے وقت مسافر کی فیس ریڈنگ کی جائے گی۔ خودکار سسٹم سے مسافر کے اکاؤنٹ سے کرایہ ادا ہو جایا کرے گا۔

  • سعودی عرب:الشرقیہ میونسپلٹی نے گاڑی مالکان کو خوشخبری سنادی

    سعودی عرب:الشرقیہ میونسپلٹی نے گاڑی مالکان کو خوشخبری سنادی

    سعودی عرب میں الشرقیہ میونسپلٹی نے گاڑی مالکان کو خوشخبری سناتے ہوئے الخبر کورنیش پر الیکٹرک گاڑیوں کے چار چارجنگ سٹیشنز کا افتتاح کر دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الشرقیہ میونسپلٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’یہ الیکٹرک چارجنگ سٹیشن کی پہلی کھیپ ہے۔ آئندہ مزید سٹیشنز کھولے جائیں گے۔‘

    میونسپلٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایک بار گاڑی چارج کرانے کے بعد پانچ سو کلو میٹر سے زیادہ چلائی جا سکے گی۔ نئے آلات ماحول دوست ہیں۔ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں صارفین کو سروس کی سہولت حاصل ہو گی۔

    الشرقیہ میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ سٹینڈرڈ چارجنگ آلات کے ذریعے سروس مہیا ہو گی۔عوام میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو رواج دینا چاہتے ہیں۔ دیگر مقامات پر بھی مزید چارجنگ اسٹیشنز کھولنے کی تیاری جاری ہے۔

    دوسری جانب دبئی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، رہائشی اب پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کے لیے کرایہ ’فیس ریڈنگ‘ کے ذریعے ادا کر سکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اس نئے طریقہ کار کے بعد پلاسٹک کارڈز، ٹکٹ، کریڈٹ کارڈز اور ’نول‘’کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    اتھارٹی کی جانب سے فیس ریڈنگ کے ذریعے کرائے کی ادائیگی کے پروگرام کا تعارف جیٹکس 2023 میں کرایا جارہا ہے، جیٹکس 2023 دبئی ورلڈ کمرشل سینٹر میں جاری ہے۔

    ادارے کے ڈائریکٹر صلاح المرزوقی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والوں کے لیے کرائے کی ادائیگی کا نیا اور آسان طریقہ متعارف کرا رہے ہیں۔

    صلاح المرزوقی نے بتایا کہ دبئی پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں ہر شخص کا ایک کارڈ ہو گا۔ سمارٹ گیٹ سے گزرتے وقت فیس ریڈنگ پر متعلقہ شحص کے اکاؤنٹ سے کرائے کی رقم وصول ہو جائے گی۔