Tag: اماراتی خلا باز

  • اماراتی خلا باز خلا سے واپسی پر اپنے ساتھ کونسی چیز لے آئے؟

    اماراتی خلا باز خلا سے واپسی پر اپنے ساتھ کونسی چیز لے آئے؟

    اماراتی خلاباز سلطان النیادی کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ’بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے واپسی کا سفر کسی طرح بھی آسان نہیں تھا۔ خصوصا کرہ ارض کی کشش ثقل کے حوالے سے واپسی میں دشواریاں پیش آئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی خلا باز نے بتایا کہ امارات ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جس کے خلا بازوں کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن جانے کا موقع ملا ہے، انہوں نے کہا کہ خلائی سفر کرکے وطن عزیز امارات کا پرچم بلند اور اس کا نام روشن کرنا میرا خواب تھا۔

    ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے سلطان النیادی نے کہا کہ صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان، نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، اپنے اہل و عیال اور محمد بن راشد خلائی مرکز کی ٹیم کی موجودگی اورسرپرستی کے باعث یہ کارنامہ سر انجام دے پایا ہوں، انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی سرزمین پر واپس آکر فخر جذبات سے سرشار ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ سات گھنٹے سے زیادہ خلا میں چہل قدمی کی تاہم اچھی ٹریننگ کے باعث مجھے کسی قسم کا کوئی خوف نہیں محسوس نہیں ہوا، میرا دل خلائی مشن کی تکمیل کے لیے کی جانے والی کوششوں کی یادیں تازہ کرکے ممنونیت کے احساسات کے ساتھ دھڑک رہا ہے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلائی مشن کا ایک حصہ یہ بھی تھا کہ خلا سے بعض عرب ممالک کے دارالحکومتوں کی تصاویر حاصل کروں۔ خلا سے لی گئی تصاویر کے ساتھ واپس آیا ہوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خلائی اسٹیشن جانے کی دوبارہ خواہش ہے، زمین پر واپسی کے باوجود وہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں موجود ساتھیوں سے رابطے میں ہیں۔

    اماراتی خلا باز نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں چھ ماہ کے دوران وطن عزیز کے لیے دل دھڑکتا رہا۔ الحمد للہ اب میں اپنے پیارے وطن کی سرزمین پر پہنچ کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں۔

  • اماراتی خلا باز  کی خلا سے  دنیا بھر کے مسلمانوں کو منفرد انداز میں عید کی مبارک باد

    اماراتی خلا باز کی خلا سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو منفرد انداز میں عید کی مبارک باد

    اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے خلائی اسٹیشن سے دنیا بھرکے مسلمانوں کو منفرد انداز  میں عید کی  مبارک باد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کون کون عید کی دعوت دے رہا ہے؟

    تفصیلات کے مطابق اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے خلائی اسٹیشن سے اہل خانہ اور اپنے فالورز سمیت تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

    خلائی اسٹیشن سے سوشل میڈیا پرعید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے سلطان النیادی نے کشش ثقل کے بغیر منفرد انداز سے اپنا پیغام ریکارڈ کرایا، پیغام میں مبارکباد کے ساتھ یہ بھی کہا کہ بہترین لباس زیب تن کیا ہوا ہے، کون کون عید کی دعوت دے رہا ہے؟

    اس سے قبل اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے خلائی اسٹیشن سے حج کے دوران خلا سے مکہ مکرمہ کی لی گئی تصویر جاری کی تھی۔

    وقوف عرفہ کے موقع پر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں موجود متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی نے مکہ مکرمہ کی سحر کن تصویر کھینچی اور بعد ازاں اسے ٹوئٹر پر شیئر کیا تھا۔

    منگل کے روز میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا، وقوف عرفہ کی ادائیگی کا سحر کن منظر خلا سے کیمرے کی آنکھ میں بند کر لیا تھا۔

  • اماراتی خلا باز ملک کے لیے باعثِ افتخار ہیں: شیخ ہمدان

    اماراتی خلا باز ملک کے لیے باعثِ افتخار ہیں: شیخ ہمدان

    دبئی : ولی عہد اور محمد بن راشد اسپیس سنٹر کے چیئرمین ، شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے اماراتی خلا باز متحدہ عرب امارات کے لیے باعثِ افتخار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اماراتی خلاباز وں کو سراہنے کے لیے جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ اماراتی خلا باز جو کہ خلا میں جانے کے لیے ہیں، ان کا یہ سفر ملک کے لیے ترقی کی نئی نوید ہے۔

    انہوں نے محمد بن راشد اسپیس سنٹر کی کاوشوں کو بھی سراہا جن کے جذبے نے اماراتی اسپیس پروگرام اور قومی اسپیس پالیس کو نافذ کرنے میں مدد دی، انہی کی کاوشوں سے یو اے ای خلا تک رسائی میں کامیاب ہوا ہے۔

    انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی شہری ثابت کررہے ہیں کہ وہ دنیا کے کئی میدانوں میں قدم جمانے اور قیادت کرنے کے اہل ہیں۔

    یاد رہے کہ اماراتی خلا د نور ہذا المنصوری اور سلطان ال نیادی کو انتخاب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا ہے اور ان کی تربیت نا سا اور یورپین اسپیس ایجنسی کے زیراہتمام کی گئی ہے کہ وہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں جاکر خدمات انجام دے سکیں ۔

    اپنے ٹویٹر پیغام میں شیخ ہمدان نے خلا نوردوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ’ہمیں آپ پر اور ر محمد بن راشد اسپیس سنٹر کی کاوشوں پر فخر ہے۔ آپ کے سبب یو اے ای خلا میں تاریخ رقم کرے گا‘۔