Tag: اماراتی ریاست

  • اماراتی ریاست راس الخیمہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چار نوجوان ہلاک

    اماراتی ریاست راس الخیمہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، چار نوجوان ہلاک

    راس الخیمہ : متحدہ عرب امارات میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں چار کم عمر نوجوان ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارت کی ریاست راس الخیمہ میں گزشتہ رات خطرناک ٹریفک حادثے میں یو اے ای سے تعلق رکھنے والے تین نوجوان اور ایک ایشائی شہری ہلاک ہوگیا ہلاک ہونے والے دو نوجواںوں کی عمر 10 برس جبکہ دو نوجوانوں کی عمر 18 برس تھی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایس یو وی میں سوار تین اماراتی نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں دو کی عمر 13 برس اور ایک کی عمر 20 برس ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کار حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، گاڑی شیخ محمد بن زید روڈ پر بہتر تیز رفتار کے ساتھ چل رہی کہ اچانک ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث گاڑی کنٹرول سے باہر ہوئی اور متعدد بار بری طرح کلابازیاں کھاتے ہوئے دور جاگری۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو خلیفہ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں ایک 13 سالہ بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ دیگر دو زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے جسد خاکی خلیفہ اسپتال کے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

    پولیس نے کار سواروں پر زور دیا ہے کہ گاڑی چلانے والے افراد سفر پر روانہ ہونے سے قبل ٹائر سمیت اپنی گاڑیوں کا معائنہ کریں تاکہ دوران سفر کسی بھی بڑے حادثے سے بچ سکیں۔

    شارجہ: ہولناک ٹریفک حادثہ، بھارتی سیاح جوڑا ہلاک، 5 افراد زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بھارتی میاں بیوی ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    سیاح جوڑا خاندان کے دیگر افراد سے ملنے اور سیروتفریح کے غرض سے متحدہ عرب امارات آیا تھا، خاندان کے دیگر افراد کا کہنا تھا کہ ان کی موت کی خبر سن کر دل دہل گیا اور ہم سب ابھی تک صدمے کا شکار ہیں۔

  • اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

    اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں چھ منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے علاقے الراشدیہ میں واقع کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک بزرگ شہری سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ عمارت میں موجود کرائے دار بحفاظت باہر نکال لیے گئے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خوفناک آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 4 اور 2 برس تھی جبکہ ہلاک ہونے والا برزگ شہری 69 برس کا تھا۔

    عجمان کی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر بریگیڈئر عبدالعزیز الشمسی کا کہنا تھا کہ الراشدیہ میں واقع 6 منزلہ عمارت کے چوتھے فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو خلیفہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    عجمان سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ آج دوپہر 12 بج کے 6 منٹ پر پیش آیا تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ عمارت میں بھڑکنے والی آگ نے گھر کا سارا  سامان جلا کر راکھ کردیا۔


    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں ماہ 2 تاریخ کو متحدہ عرب امارات کی ریاست و دارالحکومت ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں ایک مکان میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں چھ بچوں اور دو خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ گھر کی مالکن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔