Tag: امام

  • مسجد الحرام میں امام کے لیے 4 اقسام کی جائے نماز کیوں استعمال ہوتی ہیں؟

    مسجد الحرام میں امام کے لیے 4 اقسام کی جائے نماز کیوں استعمال ہوتی ہیں؟

    مسجد الحرام میں امام کے لیے چار مختلف اقسام کی جائے نماز استعمال کی جاتی ہے کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایسا کیوں ہوگا ہے۔

    ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں امام کے لیے چار مختلف اقسام کی جائے نمازوں کو مخصوص کیا گیا ہے جو مختلف نمازوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

    سبق نیوز کے مطابق مسجد الحرام کے اماموں کے لیے مخصوص جائے نمازوں کی لمبائی 180 سینٹی میٹر جبکہ چوڑائی 120 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

    جمعہ، عیدین، بارش اور کسوف وخسوف کی نمازوں کی امامت کے لیے جو جائے نماز مخصوص کی گئی ہے اس کا رنگ گولڈن ہوتا ہے۔

    سنت نمازوں کے لیے سبز رنگ کی جائے نماز، جس پر ہلکے نقش کنندہ ہیں۔

    یومیہ فرض نمازوں کے لیے فجر اور ظہر کے اوقات میں استعمال ہونے والی جائے نماز مکمل سبز رنگ کی ہے۔

    جبکہ عصر، مغرب اور عشا کی نمازوں میں استعمال ہونے والی جائے نماز بیج کلر کی ہوتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/masjid-al-harams-third-expansion-opened-for-prayers/

  • بلوچستان: مذہبی جماعتوں نے ’’امام‘‘ کے نام سے نیا اتحاد تشکیل دےدیا

    بلوچستان: مذہبی جماعتوں نے ’’امام‘‘ کے نام سے نیا اتحاد تشکیل دےدیا

    کوئٹہ : بلوچستان کی مذہبی جماعتوں نے نیا اتحاد تشکیل دے دیا، اتحاد ملت اسلامیہ محاذ (امام) کے نام سے قائم اتحاد میں سات مذہبی جماعتیں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی مذہبی جماعتوں نے امام کے نام سے نیا اتحاد تشکیل دیدیا،اتحاد ملت اسلامیہ محاذ میں جمعیت علماء اسلام (ف) جماعت اسلامی ،مرکزی جمعیت اہلحدیث، مجلس وحدت المسلمین اورجے یوآئی (س) کے علاوہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بھی شامل ہیں۔

    اتحاد ملت اسلامیہ محاذ کے صدر جے یوآئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا محمد خان شیرانی امام کو منتخب کیا گیا ہے، جبکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مولانا علی محمد ابوتراب کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔

    دیگر جماعتوں کے رہنما نائب صدور کے طور پر اتحاد کے لئے کام کریں گے ، کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امام کے رہنماؤں نے مذہبی جماعتوں کے اتحاد کو وقت کی ضرورت قراردیا ۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتیں ہماری تقسیم کے درپے ہیں، اتحاد کا دوسرا اجلاس پچیس اگست کو طلب کیا گیا ہے۔

    رہنماؤں کے مطابق ملک کی دیگر مذہبی جماعتوں کے علاوہ سیاسی جماعتوں کو بھی اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی.۔

     

  • حرمین شریفین کے امام کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

    حرمین شریفین کے امام کا پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

    ریاض: حرمین شریفین کے امام ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی حفظہ اللہ نے ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا ۔اور باچا خان یونیورسٹی کے شہدا کے لیے خصوصی دعا کی۔

    امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی حفظہ اللہ نے سعودی عرب دارلحکومت ریاض میں پاکستانی سفارخانے میں عبد المالک کی کتاب سنہری سیرت کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ قرآن و سنت پر عمل کر کے معاشرے سے دہشت گردی اور معاشرے سے بے چینی کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔

    ان کا کہنا تھاکہ اسلام دین کامل ہے ۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظور الحق نے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں مثالی تعلقات ہیں اور پاکستان سعودی عرب کی ہر مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑاہے۔

    اس موقع پر امام کعبہ نے چار سدہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کے درجات کی بلندی اور ذخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعاء بھی کی۔

  • جامع مسجد دہلی کےشاہی امام پرقاتلانہ حملہ

    جامع مسجد دہلی کےشاہی امام پرقاتلانہ حملہ

    دہلی: جامعہ مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    امام مسجد کے بھائی کےمطابق حملہ آور نے نماز عصر کے بعد مٹی کاتیل چھڑ ک کرآگ لگانے کی کوشش کی ۔جسے موقع پرموجود لوگوں اور امام مسجد کے سیکیورٹی گاڑدز نے ناکام بنادیا،حملہ آور کوپکڑ کرپولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور کی شناخت کمال الدین کے نام سے ہوئی۔واقعے کے محرکات جاننے کیلئےپولیس ملزم سے تفتیش کررہی ہے۔