Tag: امام الحق

  • امام الحق کو چیمپئنزٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا؟ اہم انکشاف

    امام الحق کو چیمپئنزٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا؟ اہم انکشاف

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اوپنر امام الحق کو پاکستان ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا اس حوالے سے ممکنہ وجوہات سامنے آئی ہیں۔

    قومی اسکواڈ کے ناموں کے اعلان سے قبل تجربے اور ریکارڈ کے اعتبار سے لیفٹ ہینڈ اوپنر امام الحق سلیکشن کے لیے مضبوط امیداوار تصور کیے جارہے تھے، صائم ایوب کی غیرموجودگی میں ان کا نام زیرغور تھا، تاہم چند وجوہات کی بنا پر سلیکشن کمیٹی نے ان کے نام پر غور نہیں کیا۔

    پاکستان ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کے ساتھ ہی سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور امام الحق کو ان فٹ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی جگہ اسکواڈ میں بطور اوپنر شامل نہیں کیا۔

    امام الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف گزشتہ ماہ سہ روزہ میچ میں ایک دن پہلے ٹیم سے علیحدہ ہوگئے تھے، سلیکڑز کو اس بات پر تحفظات تھے۔

    سہ روزہ میچ میں امام پہلی اننگز میں 5 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے، دوسری اننگز میں محمد حریرہ کے ساتھ اننگز کا آغاز عمیر بن یوسف نے کیا تھا، امام الحق تیسرے دن اسلام آباد سے کوچ عمرگل سے اجازت لے کر لاہور چلے گئے تھے جس کی وجہ نامعلوم ہے۔

    ملتان میں ویسٹ انڈیز کیخلاف محمد حریرہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم منیجمنٹ فاسٹ بولر کو ڈراپ کرکے امام الحق کو کھلانا چاہتی تھی، تاہم اطلاعات کے مطابق 29 سالہ کرکٹر کی فٹنس پر سوالات اٹھے تھے۔

    24-2023 کے سینڑل کنڑیکٹ کی ’بی‘ کیٹگری کا حصہ رہنے والے امام کو فٹنس مسائل کی بنا پر 25-2024 کے سینڑل کنڑیکٹ کی کسی کیٹگری میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ ٹیسٹ اوپنر امام الحق نے پاکستان کے لیے 72 ون ڈے میچز میں 48.27 کی اوسط سے 3138 رنز بنائے ہیں وہ اب تک اپنے کیریئر میں 9 سینچریاں اور 20 نصف سینچریاں اسکور کرچکے ہیں، انھوں نے آخری ون ڈے 27 اکتوبر 2023 کو چنائے میں کھیلا تھا۔

  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر امام الحق کی معنی خیز پوسٹ

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر امام الحق کی معنی خیز پوسٹ

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے پر اوپنر بیٹر امام الحق نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اوپنر بیٹر امام الحق نے لکھا کہ ’نتیجہ میری توقع کے مطابق نہیں ہے لیکن سفر ابھی ختم نہیں ہوا یہی زندگی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ سب کچھ یہی ہے کہ ہر مشکل کے ساتھ آگے بڑھا جائے اور خود کو مضبوط بنایا جائے، سب سے اہم صبر اور اللہ پر بھروسہ ہے۔

    واضح رہے کہ امام الحق نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ پیغام لکھا۔

    ٹیم کے اعلان سے قبل کہا جارہا تھا کہ صائم ایوب کی انجری کے بعد امام الحق کو 15 رکنی اسکواڈ میں منتخب کیا جاسکتا ہے لیکن ان کا نام اسکواڈ میں شامل نہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا، ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔

     پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں محمد رضوان، بیٹرز بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، عثمان خان اور طیب طاہر شامل ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا (نائب کپتان) اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

    بولرز میں اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ بولرز حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

  • ’بابر آپ اب بھی چیمپئن ہیں‘ امام الحق کی انسٹا اسٹوری وائرل

    ’بابر آپ اب بھی چیمپئن ہیں‘ امام الحق کی انسٹا اسٹوری وائرل

    قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے ساتھی کرکٹر اور سابق کپتان بابر اعظم کے حق میں پوسٹ شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں بابر اعظم ناکام ثابت ہوئے جس پر انہیں شائقین کرکٹ کی جانب سے گراؤنڈ میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی تھی۔

    کچھ تماشائی آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں فیلڈ پر موجود بابر پر تنقید کرتے ہیں۔

    شائقین کرکٹ نے بابر کو آواز لگائی اور کہا کہ ‘ اوئے اوئے کوئی شرم کرلے، تیری ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی، واپس لاہور چلا جا’۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by PSL Updates (@psl_updates.2022)

    بابر اعظم نے بدتمیزی کرنے والے تماشائیوں کی جانب دیکھا تھا اور خاموشی اختیار کرلی تھی

    تاہم اب امام الحق نے وہی ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ’ہم بحیثیت قوم فیل ہوچکے ہیں، سپورٹ کرنے کی بجائے مذاق اڑایا جاتا ہے، بابر آپ اب بھی چیمپئن ہیں’۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیتی تھی جبکہ اسے کینگروز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت سہنا پڑی تھی۔

  • امام الحق کا اہلیہ انمول محمود کے لیے سوشل میڈیا پر پیار بھرا پیغام

    امام الحق کا اہلیہ انمول محمود کے لیے سوشل میڈیا پر پیار بھرا پیغام

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے اپنی اہلیہ انمول محمود کے لیے سوشل میڈیا پر پیار بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کھلاڑی امام الحق نے تصاویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اہلیہ انمول محمود کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imam Ul Haq (@imamulhaqofficial)

    امام الحق نے تصویریں شیئرکر کے لکھا کہ ’ میرے پہلو میں موجود خاتون ہر مشکل کو آسان اور خوبصورت بنادیتی ہے، یہ میری چٹان اور سہارا ہے‘۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے، قومی کرکٹ ٹہیم کے اوپنر امام الحق بنگلادیش کیخلاف سیریز میں ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے، امام کے علاوہ کئی دیگر کھلاڑی بھی فارم اور فٹنس کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے۔

    خیال رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچز پنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے، گزشتہ روز پاکستان کپتان شان مسعود اور بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی اور میڈیا سے گفتگو میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے جیت کے عزم کا اظہار کیا۔

    مذکورہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 25-2023 سائیکل کا حصہ ہے جس کی ٹاپ دو ٹیمیں اگلے سال فائنل کھیلیں گی، پوائنٹ ٹیبل پر بھارت سر فہرست، آسٹریلیا دوسرے نمبر پر جب کہ پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

  • امام الحق نے محمد حفیظ کے بیان کی تصدیق کردی

    امام الحق نے محمد حفیظ کے بیان کی تصدیق کردی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق نے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کے بیان کی تصدیق کردی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران 4 سے 5 کھلاڑی ڈریسنگ روم میں سو رہے تھے۔

    اس بیان سے متعلق ایک اسپورٹس شو میں امام الحق سے سوال پوچھا گیا، امام الحق نے اس  واقعے کی تصدیق کرتی ہوئے کہا کہ یہ بات صحیح ہے۔

    امام الحق کا کہنا تھا کہ یہ بات صحیح ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں کچھ کھلاڑی سو رہے تھے مگر وہ ایک پریکٹس میچ تھا اور تھکے ہوئے کھلاڑی صرف سستا رہے تھے۔

    دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے چار سے پانچ کھلاڑی۔۔۔۔ محمد حفیظ نے کیا کہا؟

    امام الحق کا کہنا تھا کہ سونے والے کھلاڑیوں میں، میں شامل نہیں تھا مگر یہ پہلی بار نہیں ہوا تھا، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ چائے کے وقفے کے دوران کچھ کھلاڑی 10 منٹ کی نیند لے لیتے ہیں۔

    امام الحق نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں فیملی جیسا ماحول ہوتا ہے، ہر کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ گھر کے فرد کی طرح پیش آتا ہے، محمد حفیظ اس وقت ٹیم کے ڈائریکٹر تھے، انہیں کھلاڑیوں کا یوں سونا پسند نہیں آیا تھا۔

    ’’انہوں نے کھلاڑیوں کو میچ کے دوران سونے سے منع کیا تھا اور کھلاڑیوں نے پھر ایسا نہیں کیا تھا، سونے والے کھلاڑیوں پر 500 ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہو گیا تھا‘‘۔

    یاد رہے کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد حفیظ نومبر 2023 سے فروری 2024 تک ٹیم ڈائریکٹر اور عبوری ہیڈ کوچ رہے ہیں۔

  • امام الحق کی اہلیہ کے ہمراہ سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل

    امام الحق کی اہلیہ کے ہمراہ سیر سپاٹے کی ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق کی اپنی اہلیہ انمول کے ہمراہ سیر سپاٹوں کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی اہلیہ انمول نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دونوں کو برف سے ڈھکی سڑکوں اور  پُرفضا مقام کی سیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anmol Imam Mehmood (@anmolmehmood)

    اس ویڈیو کے کیپشن میں انمول نے امام الحق کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بے انتہا محبت اور کبھی نہ ختم ہونے والی خوشی سے بھرے اس ہفتے کا اختتام یادگار ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anmol Imam Mehmood (@anmolmehmood)

    خیال رہے کہ  گزشتہ برس نومبر میں امام الحق اپنی قریبی دوست انمول محمود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے، امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Anmol Imam Mehmood (@anmolmehmood)

    بعدازاں 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

    25 نومبر کو نکاح کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز امام الحق نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھیں۔

  • ’بھولا نہیں ہوں میں‘

    ’بھولا نہیں ہوں میں‘

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق نے سابق کپتان بابر اعظم کے ہمرا تصاویر شیئر کی ہے۔

    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے اوپنر بیٹر امام الحق نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹیم کے قریبی دوست سابق کپتان بابر اعظم کے ہمراہ تصاویر شیئر کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imam Ul Haq (@imamulhaqofficial)

    امام الحق نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’ شادی تو ہوگئی، لیکن دیکھو بھولا نہیں ہوں میں‘‘ساتھ ہی دل اور ہسنی والی ایموجی کا استعمال کیا ہے۔

    امام الحق نے بابر اعظم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بھولنے کی بات اس لیے  کی ہے کیوں کہ بابر نے امام کے ساتھ ولیمے تصویر پر اُنہیں ایک مشورہ دیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Babar Azam (@babarazam)

    بابر اعظم نے لکھا تھا کہ ’زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا وقت آگیا ہے، اس نئے سفر میں میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، آپ کو دنیا کی تمام خوشیاں ملیں‘۔

    اُنہوں نے امام الحق کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’براہ کرم! اب اپنے دوستوں کے ساتھ بھی کچھ وقت گزارنے کی کوشش کریں، ہمیں بھول نہ جانا‘‘۔

  • امام الحق کی ’قوالی نائٹ‘ میں سابق کپتانوں نے محفل لوٹ لی، ویڈیو وائرل

    امام الحق کی ’قوالی نائٹ‘ میں سابق کپتانوں نے محفل لوٹ لی، ویڈیو وائرل

    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کی قوالی نائٹ میں سابق کپتان بابر اعظم اور سرفراز احمد نے قوالی نائٹ میں محفل لوٹ لی۔

    امام الحق کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئیں، گزشتہ روز قوالی نائٹ کی تقریب لاہور ہوئی میں جس میں سابق کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، عثمان قادر سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔

    اس دوران سوشل میڈیا پر قوالی نائٹ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم کو ‘میرا پیا گھر آیا’ گانے پر لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    امام الحق کی اپنی ہونے والی اہلیہ انمول کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

    امام الحق کا نکاح 25 اور ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا، شائقین کرکٹ کی جانب سے امام الحق کو شادی کی پیشگی مبارک باد اور دعائیں کی جارہی ہیں۔

  • امام الحق بھی جلد دلہا بنیں گے، شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    امام الحق بھی جلد دلہا بنیں گے، شادی کی تاریخ سامنے آگئی

    ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے اوپننگ بیٹر امام الحق کی ورلڈ کپ کے بعد شادی ہو گی جس کی تاریخ بھی سامنے آگئی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان کے بعد اوپنر امام الحق بھی جلد دلہا بنیں گے، شادی ورلڈ کپ کے بعد طے کی گئی ہے۔

    امام الحق کی شادی ناروے کی شہریت رکھنے والی خاتون سے ہوگی، شادی کی تقریبات کا آغاز 23 نومبر سے لاہور میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق قوالی نائٹ کی تقریب 23 نومبر کو ہوگی جبکہ نکاح 25 نومبر کو طے پاگیا، اس کے علاوہ ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق قومی بیٹر امام الحق شادی پر پرنس کوٹ پہنیں گے۔

  • امام الحق کو آؤٹ کرنے سے پہلے گیند پر کیا پڑھا؟ پانڈیا نے بتادیا

    امام الحق کو آؤٹ کرنے سے پہلے گیند پر کیا پڑھا؟ پانڈیا نے بتادیا

    ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی بولر ہاردک پانڈیا نے پاکستانی اوپننگ بلے باز  امام الحق کو  آؤٹ کرنے سے پہلے گیند پر کیا پڑگا تھا کھلاڑی نے بتادیا۔

    ہفتے کے روز  ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران امام الحق 73 کے مجموعی اسکور پر 36 رن بنا کر ہاردک پانڈیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

     امام الحق کی وکٹ والی گیند پھینکنے سے پہلے ہاردک پانڈیا نے ہاتھوں میں تھامی گیند  پر جیسےکچھ پڑھ کر پھونکا، پھر  دوڑتے ہوئے آئے  اور  امام الحق وکٹوں کے پیچھے کيچ آؤٹ ہوگئے۔

    ہاردک پانڈیا کی گیند پر ’منتر‘ پڑھنے کی ویڈیو وائرل

    تاہم اب بھارتی بولر ہاردک پانڈیا سے اس سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ ’’ میں خود کو (گالی) بُرا بھلا کہہ رہا تھا کہ مجھے زیادہ بہتر لینتھ کے ساتھ باؤلنگ کرنی چاہیے۔

    امام الحق کو آؤٹ کرنے کے بعد پانڈیا نے انھیں باہر جانے کا اشارہ کیا، جس پر پاکستانی شائقین کی جانب سے انھیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا تھا۔

    اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی تھی، کچھ صارف نے کہا تھا کہ پانڈیا نےگیند پر تھوکا ہے تو کسی نےکہا کہ کوئی منتر پڑھ کر پھونکا ہے۔