Tag: امام بارگاہ کے قریب دھماکہ

  • راولپنڈی دھماکہ پر الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مزمت

    راولپنڈی دھماکہ پر الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مزمت

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے راولپنڈی کے علاقے چٹیاں ہٹیاں میں واقع امام بارگاہ میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں متعددافراد کے شہید وزخمی ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ محفل میلادالنبی کے دوران امام بارگاہ میں بم دھماکہ کرنے والے خوارج ہیں جو مذہب کا نام لیکر قتل وغارتگری کرکے اللہ تعالیٰ اور نبی کریم کی تعلیمات کی صریحاً نفی کررہے ہیں۔

    الطاف حسین نے کہاکہ مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد عناصر بم دھماکے اور قتل وغارتگری کرکے شمالی وزیرستان سمیت ملک بھر میں انتہاء پسند دہشت گردوں کے خلاف مسلح افواج کے جاری آپریشن کو ناکام بنانے کی سازش کررہے ہیں لہٰذا وقت کا تقاضہ ہے کہ ایسے سفاک عناصر اور انکی سازشوں کو سختی سے کچل دیا جائے ۔

    الطاف حسین نے وزیراعظم میاں نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں واقع امام بارگاہ میں بم دھماکے کا فوری نوٹس لیا جائے اور بم دھماکے میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کو گرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔

  • راولپنڈی امام بارگاہ کے قریب دھماکہ، 6 جاں بحق، متعدد افراد زخمی

    راولپنڈی امام بارگاہ کے قریب دھماکہ، 6 جاں بحق، متعدد افراد زخمی

    راولپنڈی:  چٹیاں ہٹیاں میں دھماکہ کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    راولپنڈی کے ریہائشی علاقہ چٹیاں ہٹیاں میں دھماکہ ہوا ، دھماکہ کی جگہ امدادی اور رسکیو ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں، جبکہ قانون نافذ کرنے والے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ امام بارگاہ کے قریب ہوا ہے، دھماکہ کے وقت امام بارگاہ میں عید میلادالنبی کی محفل جاری تھی،  ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا انتہائی شدید تھا، جس کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے افراد کو قریبی ڈسٹرک اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ، جبکہ تاحال دھماکے کی نوعیت سے متعلق حتمی طور پر ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا، واقعے کے بعد علاقے کی بجلی بند ہوگئی۔

    حملے کے نتیجے میں امام بارگاہ کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کے وقت امام بارگاہ میں محفل میلاد جاری تھی، دوسری جانب راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔