Tag: امام مسجد قتل

  • امام مسجد کو دوران نماز باہر لاکر گولیوں سے چھلنی کردیا

    امام مسجد کو دوران نماز باہر لاکر گولیوں سے چھلنی کردیا

    لکی مروت : خیبرپختونخوا میں امام مسجد کو نماز کے دوران باہر لاکر قتل کردیا، ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں امام مسجد کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    امام مسجد مولانا ثناء اللہ کو عشا کی نماز پڑھنے کے دوران مسجد سے باہر لا کر قتل کیا گیا، 5مسلح ملزمان مسجد میں گھسے اور تیسری رکعت پڑھنے میں مصروف مولانا کو پکڑ کر باہر  لے آئے۔

    پولیس حکام کے مطابق مسلح ملزمان نے مولانا کو مسجد کے باہر لاکر گولیاں ماریں اور3موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

    مقتول امام مسجد مولانا ثناء اللہ مقامی اسکول میں انگریزی کے استاد اور گاؤں کی امن کمیٹی کے رکن بھی تھے، پولیس نے مقتول کی اہلیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف تھانہ پیرومیں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ضلع لکی مروت میں مؤذن نے پیش امام کو آذان کے الفاظ کی مبینہ غلط ادائیگی کرنے پر قتل کر دیا تھا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ تھانہ سٹی کی حدود محلہ خوائیداد خیل میں فائرنگ سے پیش امام مولانا ممتاز خان جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس نے پیش امام کے بھائی مولانا میرزعلی خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم مشکواۃ اللہ کو گرفتار کرلیا۔

    یاد رہے کہ مقتول پیش امام اور ملزم موذن کے درمیان آذان کے صحیح الفاظ کی ادائیگی پر بحث و تکرار ہوئی تھی۔

    قبل ازیں گزشتہ سال بھارت میں امام مسجد کو ملزمان نے فون کرکے پہلے گھر سے باہر بلایا اور پھر گولیاں برسا کر قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست اترپردیش کے مراد آباد ضلع کے کٹگھر پولیس اسٹیشن کی حدود بھینسیا گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امام مسجد کو قتل کر دیا جن کی شناخت 36 سالہ مولانا اکرم کے نام سے ہوئی۔

  • بھارت: شرپسندوں نے امام مسجد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

    بھارت: شرپسندوں نے امام مسجد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

    اجمیر: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کوئی نہیں بات نہیں، ایک اور افسوسناک واقعے میں شرپسندوں نے امام مسجد کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق راجستھان میں اجمیر کے رام گنج تھانے کے علاقے میں شرپسند عناصر صبح کے وقت مسجد میں داخل ہوئے اور امام مسجد کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صبح تقریباً تین بجے محمدی مدینہ مسجد میں تین نقاب پوش ملزمان داخل ہوئے اور امام مولانا محمد ماہر کو لاٹھیوں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔

    بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ جاری

    پولیس نے مولانامحمد ماہر کی لاش کو جواہر لعل نہرو اسپتال کے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق پڑوسیوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے، جس سے پتہ چلا ہے کہ یو پی کے رام پور علاقے کے مولانا ماہر 7 سال پہلے یہاں آ کر رہائش پذیر ہوئے تھے۔

    مسجد کے سربراہ مولانا ذاکر حسین کی 28 اکتوبر کو علالت کے باعث انتقال ہونے کے بعد محمد ماہر کو 6 ماہ قبل سربراہ مولانا کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

  • دو بچوں سمیت امام مسجد کا قتل، مقدمہ درج، مظاہرین کا دھرنا ختم

    دو بچوں سمیت امام مسجد کا قتل، مقدمہ درج، مظاہرین کا دھرنا ختم

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت کے علاقے بھارہ کہو میں امام مسجد، ان کے بیٹے اور شاگرد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اسلام آباد میں امام مسجد مفتی اکرام کو ان کے 13 سالہ بیٹے سمیع الرحمٰن اور ایک شاگرد حبیب اللہ کے ساتھ فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس پر آج مظاہرین نے مری روڈ پر نکل کر ٹریفک بلاک کر دیا تھا۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کیے، کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر کے مری روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

    پولیس نے امام مسجد مفتی اکرام اور دو بچوں کے قتل پر ایف آئی آر درج کر لی، تہرے قتل کا مقدمہ مقتول امام مسجد مفتی اکرام الرحمٰن کے بھائی قاری کرامت الرحمٰن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    اسلام آباد میں امام مسجد 2 بچوں سمیت قتل

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنس روڈ گلی نمبر دس بھارہ کہو میں واقع جامع مسجد اکبر کے پاس نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی۔

    گزشتہ رات ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کی سربراہی میں 2 تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دی تھیں، ان ٹیموں کو 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو پیش کرنی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی نشان دہی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

  • اسلام آباد میں امام مسجد 2 بچوں سمیت قتل

    اسلام آباد میں امام مسجد 2 بچوں سمیت قتل

    اسلام آباد: بھارہ کہو کے علاقے میں امام مسجد کو 2 بچوں سمیت قتل کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بھارہ کہو کے علاقے میں ایک امام مسجد اور دو بچوں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں مفتی اکرام، ان کا 13 سال کا بیٹا اور شاگرد شامل ہیں، تینوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    لاہور: امام مسجد کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کی سربراہی میں 2 تفتیشی ٹیمیں تشکیل دے دیں، یہ ٹیمیں 24 گھنٹوں میں رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو پیش کریں گی۔

    ملزمان کی نشان دہی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔

    یاد رہے کہ 28 جنوری کو لاہور میں نامعلوم افراد نے ملنے کے بہانے امام مسجد کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہوگئے تھے، یہ واقعہ لاہور کے علاقے شالیمار میں آیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ مسجد کے کوارٹر میں مقیم امام مسجد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔

    امام مسجد کے قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ مقتول امام آصف ملتانی کالونی کی مسجد میں امامت کراتے تھے، رات گئے نامعلوم افراد مسجد کے کوارٹر میں ملنے آئے، اور انھیں قتل کر دیا۔