Tag: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی

  • اسلام وحدانیت کا درس دیتا ہے، شیخ خالد الغامدی

    اسلام وحدانیت کا درس دیتا ہے، شیخ خالد الغامدی

    اسلام آباد: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے بعد نماز مغرب کی امامت بھی کروائی۔

    امام کعبہ شیخ خالد الغامدی قومی اسبلی کی کارروائی دیکھنے کے لیے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوئے،امام کعبہ وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچےتو اسپیکر ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر نے ان کا استقبال کیا۔

    امام کعبہ نے وفد کے ہمراہ مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر اجلاس کی کارروائی دیکھی، اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ان کے لیے خیر مقدمی کلمات ادا کیے۔

     اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ اسلام وحدانیت کا درس دیتا ہے،تمام مسلمانوں کو متحد ہو کر باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے، پارلیمنٹ آمد پر امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے نماز مغرب کی امامت کرواٗئی۔

  • منصورہ میں امام کعبہ کی امامت میں نماز فجر کی ادا کی گئی

    منصورہ میں امام کعبہ کی امامت میں نماز فجر کی ادا کی گئی

    لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی امامت میں جامع مسجد منصورہ میں نمازِ فجر ادا کی گئی،اس موقع پرامام کعبہ نے امتِ مسلمہ کے اتفاق کی ضرورت پر زوردیا۔

    نمازِ فجر کے بعد اپنے خطاب میں امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، انہوں نے کہا کہ یمن کو دہشت گردی کی طرف دھکیلا جارہا ہے، سعودی عرب نے یمنی بھائیوں کی آواز پر لبیک کہا ہے۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اور عوام کو پاکستانی بھائیوں پر ناز ہے۔

    امامِ کعبہ کے خطاب سے قبل امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ آمد پر امام کعبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مشکل وقت میں خود کو تنہا نہ سمجھے،جو بھی سعودی عرب کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا پاکستان اس کا مقابلہ کریگا۔

    اس موقع پرجماعت اسلامی کے سیکریٹری لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، نمازِ فجرمیں منصورہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

    نمازکے بعد امام کعبہ نےاجتماعی دعا بھی کرائی، امام کعبہ کی جماعت اسلامی مرکز آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

  • امام کعبہ شیخ خالد الغامدی 4روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    امام کعبہ شیخ خالد الغامدی 4روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی چار روزہ دورے پر سعودی عرب سے لاہور پہنچ گئے۔

    وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی دعوت پر پاکستان کے دورے کے دوران امام کعبہ مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور بالخصوص بحریہ ٹاؤن مسجد میں نماز جمعہ پڑھائیں گے۔

     امام کعبہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے ملاقات سمیت بادشاہی مسجد میں بھی نماز پڑھائیں گے، اپنے دورے کے دوران امام کعبہ جامعہ اشرفیہ کا دورہ بھی کریں گے۔

  • امام کعبہ شیخ خالد الغامدی جمعرات کو پاکستان پہنچ رہے ہیں

    امام کعبہ شیخ خالد الغامدی جمعرات کو پاکستان پہنچ رہے ہیں

    اسلام آباد: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی چھ روزہ دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق امام کعبہ کو دورے کی دعوت حکومت پاکستان نے دی ہے، امام کعبہ اپنے دورے میں فیصل مسجد اسلام آباد میں خطبۂ جمعہ دیں گے اور نماز پڑھائیں گے۔

    اس کے علاوہ وہ اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔

    امام کعبہ اپنےدورہ کے دوران سعودی حکومت اور پاکستانی عوام کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرینگے۔

    امام کعبہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیرِمذہبی امور سردار یوسف، مختلف وزراء اور دیگر حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

    امام کعبہ کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔