Tag: امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید

  • امامِ کعبہ کا اسلام آباد کی  فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت

    امامِ کعبہ کا اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت

    اسلام آباد : امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید نے فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کرائی، وہ رواں ہفتے چھ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق امامِ کعبہ صالح بن عبداللّٰہ بن حمید نے اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کروائی ، امامِ کعبہ کی امامت میں فرزندانِ اسلام کی بڑی تعداد نے
    نمازِ جمعہ ادا کی۔

    خطبے میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ آپس میں اخوت، محبت اور مساوات کو فروغ دیں، مسلمانوں کی مثال جسم کی مانند ہے جو ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں۔

    یاد رہے امامِ کعبہ صالح بن عبداللّٰہ بن حمید رواں ہفتے چھ روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ تھے، گذشتہ روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے
    ان کا کہنا تھا کہ انسانی جان کا قتل حرام ہے، غزہ میں انسانی حقوق کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے، عالمی طاقتیں انسانی جانوں کی حرمت کا پاس رکھیں اورغزہ میں جرائم کورکوائیں۔

    صالح بن عبداللہ بن حمید نے کہا تھا کہ فلسطین کے مسلمانوں کی سختی کے خاتمے کی دعا کرتا ہوں، رب کریم ظالموں کو سخت ترین سزا دے۔

  • پاکستان کو اپنا گھر سمجھتا ہوں، امام کعبہ

    پاکستان کو اپنا گھر سمجھتا ہوں، امام کعبہ

    اسلام آباد : امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن حمید نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنا گھر سمجھتا ہوں اور اس ارض پاک نے بھی ہر طرح کے حالات میں سعودی عرب کا ساتھ دیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں‌ خصوصی شرکت کے دوران کیا، امام کعبہ نے کہا کہ خصوصی دعوت پر کابینہ اجلاس میں شرکت کی جس کے لیے وزیراعظم پاکستان سمیت تمام اراکین کابینہ کا شکر گذار ہوں.

    امام کعبہ ڈاکٹرصالح بن حمید نے خادمین حرمین شریفین کا سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے متعدد بار یہاں آنے کا موقع ملا ہے اور ہر بار احترام اور پیار ملا ہے جس کی وجہ سے میں پاکستان کو اپنا گھرسمجھتا ہوں.

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات تاریخی اور مضبوط ہیں اور پاکستان نے ہر طرح کے حالات میں ہمیشہ سعودی عرب کا ساتھ دیا اسی طرح سعودی عرب نے بھی اپنے برادر اسلامی ملک کو کسی مشکل میں تنہا نہیں چھوڑا.

    امام کعبہ نے کہا کہ ترقی کے لیے 3 ضروری شرائط تقویٰ، اخلاص اور حسن کارکردگی ہیں اور وہ ملک عدم استحکام کا شکار ہوئے جو اتحاد و اتفاق برقرار نہ رکھ سکے چنانچہ تمام ممالک آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی مفادات میں فیصلے کیے جائیں.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔