Tag: امام کعبہ

  • امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے

    امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے

    لاہور : امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی 16 اپریل کو لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب ، اسپیکرپنجاب اسمبلی اورگورنر پنجاب سے ملاقاتیں کریں جبکہ پاکستان علماکونسل کے دفتر اور مرکز جمعیت اہلحدیث کا دورہ بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی 16 اپریل کو لاہور کا دورہ کریں گے، صوبائی وزیرمذہبی امورپیر سعیدالحسن اور علامہ طاہرمحموداشرفی ان کے ہمراہ ہوں گے، لاہور میں قیام کے دوران امام کعبہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہی اورگورنرپنجاب چوہدری سرور سےملاقاتیں کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے امام کعبہ متحدہ علمابورڈ ، پاکستان علماکونسل کےدفتر اور مرکزجمعیت اہلحدیث کا بھی دورہ کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی بادشاہی مسجد بھی جائیں گے اور نمازعشاجامع اشرفیہ میں پڑھائیں گے، امام کعبہ دیگراہم شخصیات سے بھی لاہورمیں ملاقاتیں کریں گے۔

    یاد رہےامام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور نماز پڑھائی ، نماز جمعہ کے خطبے میں کہا اسلام امن و امان سے رہنے کا درس دیتا ہے، اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے۔

    مزید پڑھیں : اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے، امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی

    امام کعبہ نے خطبے کے بعد نماز جمعہ کی امامت کی اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کیں۔

    گذشتہ روز امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرعبداللہ عوادالجہنی پانچ روزہ دورے پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے ، جہاں وزارت مذہبی امور اور سعودی سفارتخانے کے حکام نےامام کعبہ کا استقبال کیا۔

    امام کعبہ 11 سے 17 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے اور قیام کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اپریل کو وہ علما اور اسکالرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

    خیال رہےشیخ عبداللہ عواد الجہنی نے 2005 میں مسجد الحرام میں تراویح کا آغاز کیا اور جولائی 2007 میں گرینڈ مسجد کے امام مقرر ہوئے، اس سے قبل مسجد نبوی میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں

  • اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے، امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی

    اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے، امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی

    اسلام آباد : امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے خطبہ دیتے ہوئے کہا اسلام امن و امان سےرہنےکادرس دیتاہے، اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے جبکہ خطبے کے بعد نماز جمعہ کی امامت کی اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور نماز پڑھائی ، نماز جمعہ کے خطبے میں کہا اسلام امن و امان سےرہنےکادرس دیتاہے، اسلام اخوت اور بھائی چارے کا نام ہے۔

    امام کعبہ نے خطبے کے بعد نماز جمعہ کی امامت کی اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کیں، اس موقع پر فیصل مسجد میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    یاد رہے گذشتہ روز امام کعبہ الشیخ ڈاکٹرعبداللہ عوادالجہنی پانچ روزہ دورے پر سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے ، جہاں وزارت مذہبی امور اور سعودی سفارتخانے کے حکام نےامام کعبہ کا استقبال کیا۔

    مزید پڑھیں : امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی پاکستان پہنچ گئے

    امام کعبہ 11 سے 17 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے اور قیام کے دوران وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اپریل کو وہ علما اور اسکالرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

    خیال رہےشیخ عبداللہ عواد الجہنی نے 2005 میں مسجد الحرام میں تراویح کا آغاز کیا اور جولائی 2007 میں گرینڈ مسجد کے امام مقرر ہوئے، اس سے قبل مسجد نبوی میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

  • امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی پاکستان پہنچ گئے

    امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد:‌ امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی سعودی عرب سے پاکستان پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ پاکستان پہنچ گئے ہیں، نیو اسلام آباد ائیر پورٹ پر وزارت مذہبی امور اور سعودی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے امام کعبہ کا استقبال کیا.

    امام کعبہ سعودی ائیر لائن ایس وی 886 سے پاکستان پہنچے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے.

    امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی کا دورہ سات روز پر مشتمل ہے، وہ کل جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں پڑھائیں، امام کعبہ وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    امام کعبہ 11 سے 17 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے، 13 اپریل کو وہ علما اور اسکالرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

    امام کعبہ 14 اپریل اسلامک کانفرس سے خطاب کریں گے، جب کہ 15 اپریل کوپاکستان علما کونسل کی جانب سے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

    خیال رہےشیخ عبداللہ عواد الجہنی نے 2005 میں مسجد الحرام میں تراویح کا آغاز کیا اور جولائی 2007 میں گرینڈ مسجد کے امام مقرر ہوئے، اس سے قبل مسجد نبوی میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

  • امام کعبہ 7 روزہ دورہ پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

    امام کعبہ 7 روزہ دورہ پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

    اسلام آباد :  امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی 7 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، وہ کل جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں پڑھائیں جبکہ وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ عبداللہ عواد الجھنی 7 روزہ دورہ پر آج اسلام آباد آرہے ہیں ، وہ شام 8:15 پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے، جہاں وزیر مذہبی امور نو ر الحق قادی ان کا استقبال کریں گے۔

    امام کعبہ 11 سے 17 اپریل تک پاکستان میں قیام کریں گے، 12 اپریل کو امام کعبہ جمعہ کی نماز فیصل مسجد میں پڑھائیں گے جبکہ 13 اپریل کو علما اور اسکالرز سے ملاقاتیں کریں گے۔

    امام کعبہ 14 اپریل اسلامک کانفرس سے خطاب کریں گے جبکہ 15 اپریل کوپاکستان علما کونسل کی جانب سے عشائیے میں شرکت کریں گے۔

    دورے کے دوران امام کعبہ وزیراعظم عمران خان، صدر پاکستان اور آرمی چیف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    خیال رہےشیخ عبداللہ عواد الجھنی نے 2005 میں گرینڈ مسجد مسجد الحرام میں تراویح کا آغاز کیا اور جولائی 2007 میں گرینڈ مسجد کے امام مقرر ہوئے، اس سے قبل مسجد نبوی میں بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان سعودی عرب والوں کادوسرا گھر ہے ،امام کعبہ

    یاد رہے گذشتہ سال مارچ میں امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد الطالب تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے، امام کعبہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے حکمران پاکستان کو احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان سعودی عرب والوں کا دوسرا گھر ہے، ہم ہر طرح سے متمنی ہیں کہ پاکستان دن رات ترقی کرے۔

  • سعودی عرب عالمی دھمکیوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے گا، امام کعبہ

    سعودی عرب عالمی دھمکیوں کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے گا، امام کعبہ

    ریاض: مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ عبدالرحمان سدیس نے کہا ہے کہ عالمی دھمکیوں اور دباؤ کے باوجود سعودی عرب ترقی و جدت کا سفر جاری رکھے گا، سعودی عرب کو نقصان پہنچانے سے ایک ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق خطبہ جمعہ کے دوران امام کعبہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جدت کو ناکام بنانے کے لیے جو سازشیں ہوں گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں جدت کو ناکام بنانے سے عالمی امن و سلامی اور استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    امام کعبہ نے دورانِ خطبہ عوام سے اپیل کی کہ وہ میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں کیونکہ اب مکروہ پروپیگنڈے کر کے مملکت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی قونصلیٹ میں موت کی تصدیق کردی

    شیخ عبدالرحمان سدیس کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہرصورت بلندیوں اور ترقی کے سفر کو جدت کے ساتھ جاری رکھے گا، عوام سے اپیل ہے کہ وہ متحد رہیں اور  قومی اصولوں کے ساتھ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے کاوشیں جاری رکھیں۔

    امام کعبہ کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے عوام اور حکمران اللہ کے حکم سے باطل کی سازشوں اور دعوؤں کو ناکام بنا دیں‌ گے، عالمی دنیا یہ سمجھ لے کہ سعودی عرب کو نقصان پہنچانے کی صورت میں ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے اور وہ کسی بھی اقدام پر مشتعل ہوسکتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیےامام کعبہ کی اسکول آمد

    اسے بھی پڑھیں: صحافی کی گمشدگی: سعودی سرمایہ کاری کانفرنس خطرے میں‌ پڑگئی

    یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی اور قتل کے بعد سعودی عرب پر عالمی دباؤ بڑھنا شروع ہوگیا، ترکی نے صحافی کے قتل کی غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جبکہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمی ایمنسٹی نے بھی انکوائری کا مطالبہ کیا۔

    یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو اپنی طلاق کے کاغذات کی تصدیق کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے گئے تھے لیکن اس کے بعد سے ان کا کچھ پتا نہیں تھا، تاہم اب ان کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔

  • امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد ابراہیم آل طالب کی پاکستان آمد

    امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد ابراہیم آل طالب کی پاکستان آمد

    لاہور : امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد ابراہیم آل طالب 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد ابراہیم آل طالب 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، سعودی سفیر اور جمیعت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر سمیت علمائے کرام نے لاہور ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا، اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

    امام کعبہ آج مرکزی جمعیت اہل حدیث کانفرنس کے پہلے روز کی آخری نشست میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    امام کعبہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب سے ملاقات بھی کریں گے۔

    امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب کل مرکزی جمعیت اہلحدیث کانفرنس میں جمعہ کا خطبہ دیں گے اور نماز جمعہ کی امامت بھی کرائیں گےجبکہ نماز مغرب جامعہ اشرفیہ میں اور نماز عشاء مرکز جماعت اہلحدیث لارنس روڈ پر پڑھائیں گے ۔

    یاد رہے گذشتہ سال اپریل میں بھی  امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم سعودی وزیر مذہبی امور سمیت ایک بڑے وفد کے ہمراہ 5روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے، جہاں انھوں نے  نوشہرہ میں جمعیت علماءاسلام (ف) کی صدسالہ تقریبات میں شرکت کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کا دفاع ہے‘ سراج الحق

    سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کا دفاع ہے‘ سراج الحق

    لاہور: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ سعودی عرب اورحرمین شریفین سےمحبت ایمان کاحصہ ہےاور سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کا دفاع ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں جامع مسجد منصورہ میں امام کعبہ شیخ صالح بن محمد کی امامت میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے نمازفجرکی ادا کی۔

    اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ سعودی عرب اورپاکستان یک جان دوقلب ہیں۔انہوں نےکہاکہ امام کعبہ کی امامت میں نمازفجرکی ادائیگی پرفخر ہے۔

    سراج الحق کاکہناتھاکہ اہل کفراسلام کےخلاف سازش کررہےہیں جبکہ سعودی عرب اورحرمین شریفین سےمحبت ایمان کاحصہ ہےاور مقدس مقامات کےتحفظ کےلیےقربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔

    جماعت اسلامی کےسربراہ کاکہناتھاکہ پاکستان کو مذہب اور مسلک کی تفریق کےبغیرقائم کیاگیا۔ان کاکہناتھاکہ اس ملک کوعقیدہ توحیدکی بنیادپرقائم کیاگیا۔

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہناتھاکہ امام کعبہ کادورہ پاکستان اسلام کےلیےتقویت کاباعث ہوگااور اس سےپاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔


    پاکستان مقامات مقدسہ کی حفاظت کی صلاحیت رکھتا ہے، امام کعبہ


    یاد رہےکہ گزشتہ روزامام کعبہ صالح محمد بن ابراہیم کاکہناتھا کہ اسلام پوری انسانیت کےلیے خیر کا دین ہےاورعلمائےکرام نبی کریم ﷺکی تعلیمات کولےکرآگےبڑھ رہےہیں جبکہ مدارس لوگوں کودہشت گردی سےدوررہنےکی تعلیمات دے رہے ہیں۔

    واضح رہےکہ امام کعبہ کاکہناتھاکہ ہم اپنےمقامات مقدسہ کی حفاظت سےآنکھیں نہیں پھیرسکتےاورمقامات مقدسہ کی حفاظت پرپاکستان کےمؤقف کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں۔

  • قرآنی تعلیمات اور رسول ﷺ کی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے: امام کعبہ

    قرآنی تعلیمات اور رسول ﷺ کی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے: امام کعبہ

    نوشہرہ: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں جمعیت علمائے اسلام کے صد سالہ یوم تاسیس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ اجتماع میں امام کعبہ نے نمازجمعہ پڑھائی۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے 100 سال مکمل ہوگئے۔ اس سلسلے میں نوشہرہ میں تاسیس کی سہ روزہ تقریبات جاری ہیں۔

    جے آئی یو کے یوم تاسیس میں شرکت کے لیے آئے مہمان خصوصی امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد ابراہیم آل طالب اور سعودی وزیر برائے مذہبی امور صالح بن عبد العزیز الشیخ کو مولانا فضل الرحمٰن نے خوش آمدید کہا۔

    امام کعبہ کا خطاب جمعہ

    اجتماع کے موقع پر امام کعبہ نے خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام امن اور محبت کا دین ہے۔ قرآنی تعلیمات اوررسول ﷺ کی اسوہ حسنہ میں ہی فلاح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کے ہاں اس کا مقام بلند ہے جس میں تقویٰ زیادہ ہو، جبکہ قرآن ہمیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے اور فرقہ واریت میں نہ پڑنے کا حکم دیتا ہے۔

    سعودی وزیر برائے مذہبی امور کا خطاب

    اس سے قبل سعودی وزیر برائے مذہبی امور صالح بن عبد العزیز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے برصغیر میں مساجد کی حفاظت کی۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ بے مثال ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان کے رشتے کو الفاظ کی تعبیر نہیں دی جاسکتی۔ دونوں ممالک حقیقی بھائیوں کی طرح ہیں۔

    سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر ہر چیلنج کا سامنا کریں گے۔ ہم اور آپ ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    اس موقع پر امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہ کر سکے جس کے باعث مسائل مزید بڑھ گئے۔

    بعد ازاں امام کعبہ نے نماز جمعہ کی امامت کی۔

    یوم تاسیس کے موقع پر پنڈال میں گھڑ سواروں نے گشت کیا جبکہ ہزاروں افراد کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈنڈا بردار فورس بھی اپنے فرائض انجام دیتی رہی۔ نوشہرہ میں 3 روز کے لیے خیمہ بستی بھی قائم کی گئی ہے۔

  • امت مسلمہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی ہے، امام کعبہ

    امت مسلمہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی ہے، امام کعبہ

    لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ پاکستان اور پاکستانیوں سے محبت کرتی ہے، یمن میں باغیوں نے عورتوں بچوں کو قتل کیا اور قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کی۔

    مرکزی جمیعت اہلحدیث کی جانب سے منعقدہ دفاع حرمین شریفین سینینار سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ پاکستانیوں کی اسلام اور حرمین شریفین سے محبت اور تحفظ کا جذبہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ یمن میں باغیوں نے ایک فتنہ، فساد اور شر کھڑا کیا یمن میں باغیوں نے عورتوں بچوں کو قتل کیا اور قانونی حکومت کے خلاف بغاوت کیباغیوں نے دھمکی دی کہ وہ حرمین شریفین پر قبضہ کرلیں گے۔

     امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ پڑوسی ہونے کے ناطے ہماری شرعی اور اخلاقی ذمہ داری تھی کہ یمن کے مظلوموں کی حمایت کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جو محبت خلوص اور پیار دیا ہے وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔

  • پاکستانی حکومت اورعوام سعودی عرب کا ساتھ دے گی، امام کعبہ

    پاکستانی حکومت اورعوام سعودی عرب کا ساتھ دے گی، امام کعبہ

    لاہور: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے لاہورمیں جماعت اسلامی کے مرکز اورجامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمنی حکومت کی درخواست پرکارروائی شروع کی،امید ہے پاکستانی عوام اورحکومت سعودی عرب کاساتھ دے گی ۔

    امام کعبہ شیخ خالدالغامدی نےمنصورہ میں فجرکی نماز پڑھائی،اس موقع پرجماعت اسلامی کےامیرسراج الحق اورلیاقت بلوچ سمیت کئی رہنما موجود تھے شیخ خالد الغامدی نے اپنی تقریر کاآغاز پاکستان زندہ باد کے نعرے سے کیا،لوگوں کی جانب سے سعودی عرب زندہ باد کے نعرے لگے۔

     امام کعبہ کا کہنا تھا کہ یمنی حکومت کی درخواست پرسعودی عرب نے کارروائی کی تاکہ یمن کودہشتگردوں سےبچایا جائے،انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ پاکستانی حکومت اورعوام سعودی عرب کاساتھ دےگی۔

     امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے یقین دلایا کہ سعودی عرب پرآنچ نہیں آنے دیں گے امام کعبہ نے ظہرکی نماز جامعہ اشرفیہ لاہورمیں پڑھائی،اس موقع پرقاری حنیف جالندھری ،حافظ طاہراشرفی سمیت کئی علماموجود تھے۔

    امام کعبہ نے اس موقع پرکہا کہ عربی اورعجمی میں کوئی فرق نہیں،سعودی عرب کی حکومت اورعوام پاکستان سے دل کی گہرائی سے محبت کرتے ہیں اورانہیں پاکستان پرناز ہے۔