Tag: امتحان

  • نئی نویلی دلہن شادی کے فوراً بعد امتحان دینے پہنچ گئی

    نئی نویلی دلہن شادی کے فوراً بعد امتحان دینے پہنچ گئی

    شادی انسان کی زندگی کا سب سے اہم لمحہ ہوتا ہے، اسی طرح امتحانات بھی زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ بھارت میں نئی نویلی دلہن اپنی شادی کے فوری بعد امتحان دینے کے لئے پہنچ گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگیتا نامی یہ دلہن واسوی سمیتا کالج میں بی کام کے آخری سال کی طالبہ ہے۔ سنگیتا کی 22 مئی کو شادی ہوئی، اسی دن نئی نویلی دلہن سنگیتا شادی کے لیے تیار ہوئی اور دلہن کے لباس میں امتحان دینے کے لیے اپنے سینٹر پہنچ گئی۔

    رپورٹس کے مطابق سنگیتا کی منگنی تین یا چار ماہ قبل ننجن گڈ تعلقہ کے سندھوولی کے رہنے والے یوگیش سے ہوئی تھی۔ جبکہ شادی 22 مئی کو ہوئی تھی، یوگیش کے کے ساتھ شادی کی، انگوٹھیاں تبدیل کرنے کے بعد سنگیتا دلہن کے لباس میں ملبوس سیدھے کالج کے امتحانی مرکز گئی اور اپنا پرچہ دیا۔

    دلہن کے والد سنگیتا کے والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کی شادی تین چار ماہ قبل طے ہوئی تھی۔ دریں اثنا، اس کا آخری سال کا امتحان ابھی پچھلے ہفتے ہونا تھا، چونکہ تعلیمی زندگی شادی کی طرح اہم ہے۔

    اس لیے دلہن اور ہمارے گھر والوں کی بات چیت اور رضامندی کے بعد، ہم نے اسے امتحان لکھنے کے لیے بھیج دیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ امتحان کے بعد ان کی بیٹی نے شادی کی تقریبات میں شرکت کی اور استاد اور بزرگوں کا آشیرواد حاصل کیا۔

    دلہن نے بارات آتے ہی دولہے کو دیکھ کر شادی سے انکار کردیا

    رپورٹس کے مطابق اسی طرح حاسن شہر میں بھی ایک دلہن شادی کے دن اپنا پرچہ دینے کے لئے پہنچ گئی، اور دو مضامین کے لیے بی کام انکم ٹیکس کے آخری سال کا امتحان دیا۔

  • بہن کی جگہ پرچہ دینے والی طالبہ کیو آر کوڈ کی مدد سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

    بہن کی جگہ پرچہ دینے والی طالبہ کیو آر کوڈ کی مدد سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

    لاہور: بہن کی جگہ پرچہ دینے والی طالبہ کیو آر کوڈ کی مدد سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کیو آر کوڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ اپنی بہن کی جگہ پر پرچہ دیتی رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، وزیر تعلیم پنجاب نے کیو آر کوڈ اسکین کر کے امیدواروں کی شناخت چیک کی تھی، اس دوران جعلی امیدوار پکڑ لیا گیا۔

    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بتایا کہ طالبہ اپنی بہن کی جگہ ریاضی کا پرچہ دے رہی تھی، ان کی ہدایت پر طالبہ کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


    امتحانی پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ہوشیار ہو جائیں !


    وزیر تعلیم نے کہا نقل اور دھوکا دہی میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، کیو آر کوڈ اسکین ٹیکنالوجی سے نقل اور دھوکا دہی کا راستہ بند کر دیا ہے، اب کوئی امیدوار کسی کی جگہ پرچہ نہیں دے سکتا۔

    انھوں نے کہا جعل سازی کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں یقینی بنائی جا رہی ہیں، وزیر تعلیم نے تمام نگران عملے کو امیدواروں کی جانچ پڑتال مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

  • امتحان دینے کے دوران طالبہ کی اچانک موت

    امتحان دینے کے دوران طالبہ کی اچانک موت

    موت سے کسی ذی روح کو فرار نہیں یہ مقررہ وقت اور مقام پر دبوچ لیتی ہے امتحان دیتی طالبہ بھی اچانک موت کا شکار ہو گئی۔

    جس نے دنیا میں آنا ہے اس نے جانا بھی ہے اور موت سے کسی ذی روح کو فرار نہیں۔ موت کا ایک وقت مقرر ہے جب یہ آتا ہے تو سات پاتال کے اندر بھی جسم کو زندگی کی قید سے آزاد کر دیتا ہے۔

    ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ہوا جب انٹرمیڈیٹ کا امتحان دینے والی طالبہ اچانک موت کا شکار ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کڑپہ کے ایک پرائیویٹ کالج میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کا امتحان دینے والی طالبہ عائشہ ماہین شیخ دوران امتحان اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑی۔

    طالبہ کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسی۔ عائشہ کی اچانک موت نے لڑکی کے اہلخانہ اور دوستوں کو سوگوار کر دیا جبکہ کالج کی فضا بھی سوگوار ہو گئی۔

  • امتحان میں 60 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    امتحان میں 60 فیصد سے زائد نمبر لینے والے طلبا کے لئے بڑی خبر

    فیصل آباد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 60 فیصد یا اس سے زائد نمبر لینے والے طلباء کے لیے خوشخبری سنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت چیکس کی تقسیم کی تقریب ہوئی ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کیا۔

    اس موقع وزیراعلیٰ پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی طرف سے محبت کا اظہار میرے لئے اعزاز ہے ، شدیددھند کےباوجود طلبہ سےملنے کیلئے فیصل آباد پہنچی ، آج میرے والد سے ڈانٹ پڑے گی کہ دھند کی وجہ سےپائلٹ کی بات کیوں نہیں مانی۔

    انھوں نے بتایا کہ 6 یونیورسٹیز میں جاکر اسکالر شپس دے چکی ہوں، خود جاکر اسکالر شپس نہ دیتی تو پتہ نہین چلتا کتنے ہونہار بچوں کو اسکالر شپ دی ہے، 100فیصد میرٹ پر اسکالر شپ دی گئی ہیں۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے، بہت جلد سیکنڈ اور تھرڈ ایئر کےبچوں کیلئے بھی اسکالرشپس لارہی ہوں۔

    مزید پڑھیں : سیکنڈ اور تھرڈ ایئر طلبا کے لیے بڑا اعلان

    انھوں نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خوابوں کی تکمیل کا آغاز اچھی تعلیم سے ہوتا ہے، آپ کی اسٹوری سن کر لگتا ہے 30 ہزار اسکالر شپ بہت چھوٹا نمبر ہے، اگلےسال اسکالر شپ پروگرام 50 ہزار تک لیکر جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوری کا پورا مہینہ پنجاب کے ہونہار اسٹوڈنٹ کیلئے وقف کردیا ہے، 30 ہزار اسکالر شپ میں سے 60 فیصد پنجاب کی بیٹیوں کو گئی ہیں، جن بچیوں نے اسکالر شپ جیتی ہیں لگتا ہے پنجاب میں گرلز پاور مضبوط ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نےلیپ ٹاپ کی رونمائی بھی کی ہے، لیپ ٹاپس کی پہلی شپمنٹ آگئی ہے، 40 ہزار نہیں1لاکھ تک لیکرجائیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ جو بچے 60 فیصد یا اس سے اوپر نمبر لیں گے سب کو لیپ ٹاپس دیں گے ، ہائیر ایجوکیشن کالجزبھی اس میں شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ آج کی تقریب کے مہمان خصوصی یہ بچے ہیں، میں نہیں چاہتی کہ آپ لوگ مجھے شکریہ بولیں، یہ آپ کا حق تھا یہ آپ کے دن رات کی محنت تھی، سرجھکا کر نہیں اٹھا کر اسکالر شپ لو یہ آپ کا میرٹ اور محنت ہے۔

    وزیراعلیٰ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے 10 ماہ کے عرصےمیں بچوں نے مجھے ماں کا ٹائٹل دے دیا، ایک بچے نے بتایا وسائل کی کمی کی وجہ سےایک سال تعلیم سے محروم رہا، سب بچے خواب دیکھتے ہیں میں نے خواب دیکھے ہیں، اچھی زندگی،اعلیٰ تعلیم کچھ کر دکھانے کا خواب سب دیکھتےہیں، کچھ کے خواب پورے ہوجائیں کچھ کے ادھورے رہ جائیں لیکن پنجاب کے بچوں کو کیساتھ ایسا اب نہیں ہوگا۔

  • طالب علم کی امتحان میں کامیابی پر دیوانگی نے ماں کی جان لے لی

    طالب علم کی امتحان میں کامیابی پر دیوانگی نے ماں کی جان لے لی

    چارسدہ میں امتحان میں پاس ہونے کی خوشی میں کم سن بچہ ایسا دیوانہ ہوا کہ اپنے ماں کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے نواحی علاقہ ترنگزئی میں کمسن طالبعلم کی ہوائی فائرنگ سے والدہ جاں بحق ہوگئیں۔

    پولیس حکام کے مطابق چوتھی جماعت کا 10 سالہ طالب علم ولید امتحان میں کامیابی پر ہوائی فائرنگ کررہا تھا اس دوران پستول پر قابونہ رکھ سکا اور گولی اس کی والدہ کو لگ گئی۔

    مقامی افراد کے مطابق بچے کو ہوائی فائرنگ کیلئے پستول باپ نے دی تھی، پولیس کا کہنا ہے والد کی مدعیت میں بچے کے خلاف قتل خطا کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم بچے کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

  • امتحانات کی ٹینشن اور خوف کو کیسے کم کیا جائے؟

    امتحانات کی ٹینشن اور خوف کو کیسے کم کیا جائے؟

    عمر کے ہر حصے میں امتحان کا خوف کئی دن پہلے سے لاحق ہوجاتا ہے اور نہ صرف کارکردگی کو متاثر کرتا ہے بلکہ کئی جسمانی مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

    امتحانات کے دنوں میں ہر گزرتے وقت کے ساتھ ذہنی دباؤ میں بھی اضافہ ہو رہا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے کمرہ امتحان میں پرچہ حل کرنے کے لیے وقت کا صحیح استعمال نہیں کر پاتے۔

    ذہنی دباؤ کی وجہ سے سر درد، بخار، ہاضمے کے مسائل، قبض، تھکاوٹ، توجہ مرکوز کرنے میں دشواری، یاد رکھنے میں دشواری، نیند کی کمی وغیرہ کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔

    کچھ والدین یہ دلیل دیتے ہیں کہ امتحانات کے دنوں میں یہ خوف اور ذہنی دباؤ طلبہ کو مزید محنت کرنے میں مدد اور بہتر نتائج دیتی ہے، لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔

    بڑھتی ہوئی پریشانی اور تناؤ بچوں میں جسمانی اور ذہنی صحت کے بہت سے مسائل کا باعث بن سکتا ہے۔

    سب سے پہلے ضرورت ہے کہ اس ڈپریشن سے نجات حاصل کی جائے کیونکہ اگر آپ اس سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تو کمرہ امتحان میں پرچہ حل کرتے وقت اعلیٰ کارکردگی دکھانا ناممکن نہیں ہوگا۔

    ماہرین تعلیم اور صحت امتحانات کے دوران کسی بھی طالب علم کو ڈپریشن پر قابو پانے کے لیے جن مفید تجاویز پر عمل کرنے پر زور دیتے ہیں، ان میں سے کچھ یہ ہیں۔

    ورزش کریں

    کنگز کالج لندن کے ڈاکٹر برینڈن اسٹبس کا کہنا ہے کہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ورزش کرنے سے مستقبل میں ذہنی صحت کے مسائل جیسے کہ بے چینی اور ڈپریشن سے بچا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تیز دوڑنا دماغی صحت کو بہتر بنانے کا واحد طریقہ نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی آپ کے لیے اچھی ہو سکتی ہے، مثال کے طور پر سیر کے لیے لے جانا، جم جانا، کسی دوست کے ساتھ کھیلنا یا یوگا کرنا۔

    امتحانات کے دنوں میں اگر آپ 15 منٹ بھی ورزش کے لیے نکالنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ عمل آپ کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بہترین تصور کیا جا سکتا ہے۔

    سکون کی نیند

    امتحانات کے دنوں میں سکون کی نیند بہت زیادہ ضروری ہے، مگر ٹینشن کے باعث غیر مناسب نیند نہ صرف امتحانات بلکہ آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے بھی مسائل پیدا کرسکتی ہے۔

    اس بات کو یقینی بنائیں کہ روزانہ 7 گھنٹے لازمی اپنی نیند پوری کریں تاکہ اگلے لمحے آپ کا دماغ تروتازہ ہو اور امتحان کی تیاری کرسکیں۔

    اپنے آپ پر یقین رکھیں

    جب ہم مسلسل نئے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں، تو ہم اکثر پیچھے مڑ کر دیکھنا بھول جاتے ہیں کہ ہم نے کتنی مشکلات کا سامنا اور محنت کر کے کیا کچھ حاصل کیا ہے۔ اگر آپ نے امتحانات کی تیاری اچھی کی ہے تو پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں لہٰذا منفی سوچ نہ رکھیں، لیکن یہ کیسے ممکن ہے؟

    مثال کے طور پر اگر آپ سوچتے ہیں کہ اگر میرے اتنے نمبر آگئے تو میں ناکام ہوجاؤں گا، اس کے بجائے یہ سوچنے کو ترجیح دیں کہ میں جو کچھ بھی حاصل کروں گا، مجھے اپنے آپ پر فخر ہوگا اور جن مضامین میں ناکام یا کمی بیشی ہوئی ہے اسے مستقبل میں مزید بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔

    لوگوں سے بات کریں

    دوران امتحان اپنی ذات کو صرف ایک کمرے کی حدود میں قید نہ کریں بلکہ دوران مطالعہ ہر ایک گھنٹے بعد تھوڑا سا وقفہ لے لیں۔

    انسان کے لیے اپنے خیالات اور جذبات کو کسی دوسرے انسان سے شیئر کرنا اس کی ضروریات میں شامل ہے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ دوستوں، گھر کے دیگر افراد یا پڑوسیوں سے بات چیت کریں مثلاً آپ کو ایسے افراد کی ضرورت ہے، جو امتحانات کے دوران آپ کی حوصلہ افزائی کرسکیں۔

    اگر آپ یہ نہیں کر سکتے تو جس مضمون کا آپ مطالعہ کر رہے ہیں اسے اپنے دوستوں کے ساتھ ڈسکس کریں، اس سے آپ ہی کو فائدہ ہوگا۔

    اپنے ہدف کا تعین کریں

    اگر آپ کے امتحان میں ایک ماہ، ایک ہفتہ یا چاہے جتنا بھی وقت ہے، تو اس سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کہ کتنے وقت میں آپ کو کتنا مضمون یاد کرنا ہے۔

    اگر آپ اپنے اہداف کا تعین کریں گے، اسے مخصوص وقت میں پورا کرنے کو ترجیح دیں گے تو امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی حاصل کرسکتے ہیں۔

  • سعودی عرب: اسکولوں میں پہلے سمسٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

    سعودی عرب: اسکولوں میں پہلے سمسٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب کے تمام سرکاری، نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں میں پہلے سمسٹر کے امتحانات کا آغاز 17 نومبر سے ہوگا، مڈل اور ہائی اسکولوں کے طلبہ کے پریکٹیکل امتحانات اتوار 14 نومبر سے ہوں گے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے تمام سرکاری، نجی اور انٹرنیشنل اسکولوں میں پہلے سمسٹر کے امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تمام تعلیمی مراحل کے اسکولوں میں امتحان کا آغاز 17 نومبر سے ہوگا۔

    شیڈول کے مطابق مڈل اور ہائی اسکولوں کے طلبہ کے پریکٹیکل امتحان اتوار 14 نومبر سے ہوں گے۔

    وزارت کا کہنا تھا کہ پریکٹیکل امتحان کی مدت 3 دن ہوگی اور یہ آن لائن لیے جائیں گے۔ پرائمری کے طلبہ کے تمام امتحان آن لائن ہوں گے اور تمام اسکولوں میں ان کا آغاز 4 بجے عصر کے بعد ہوگا۔

    وزارت کے مطابق مڈل اور ہائی اسکول کے وہ طلبہ جن کی عمریں 12 سال سے زیادہ ہیں اور جنہوں نے ویکسین کی 2 خوراکیں لے رکھی ہیں وہ امتحان دینے کے لیے اسکولوں میں حاضر ہوں گے۔

    وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے اسکول انتظامیہ حاضری کا شیڈول مقرر کرے گی جس میں طے شدہ وقت پر طلبہ حاضری دیں گے نیز اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ ایک دن میں دو سے زیادہ مضامین کا امتحان نہ ہو۔

    مڈل اور ہائی اسکولوں کے وہ طلبہ جنہوں نے ویکسین کی خوراکیں مکمل نہیں کیں یا جن کی عمریں 12 سال سے کم ہیں ان کا امتحان آن لائن ہوگا۔ تمام اسکولوں میں امتحانات کے نتائج کا اعلان جمعرات 25 نومبر کو ہوں گے۔

  • بلیو ٹوتھ چپل کے ذریعے امتحان میں نقل

    بلیو ٹوتھ چپل کے ذریعے امتحان میں نقل

    نئی دہلی: بھارت میں امتحان میں بلیو ٹوتھ ٹیکنالوجی سے نقل کرانے والے گروہ کا برا انجام ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں پولیس نے سرکاری ٹیچرز کی بھرتی کے لیے ہونے والے امتحان میں چیٹنگ کرانے والے گروہ کو پکڑ لیا۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے ریاست بھر میں چھاپے مار کر اس گروہ کے 40 کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ یہ گروہ نقل کے لیے چپلوں میں کالنگ آلات نصب کرتے تھے۔

    پولیس کے مطابق بیکانیر میں ایک خاتون سمیت گروہ کے 5 کارندے پکڑے گئے، جو امتحان دینے والے امیدواروں کی چپلوں میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس لگاتے تھے اور چپلوں کا یہ جوڑا 6 لاکھ روپے میں فروخت کرتے تھے۔

    چپلوں کے سول میں ایک ننھی سی بیٹری اور ایک سم کارڈ چھپایا جاتا تھا، جب کہ امیدوار کے کان میں ننھا سا مائیکرو فون لگایا جاتا تھا، جس کے ذریعے وہ سوالات کے جوابات سن کر پرچہ حل کر لیتے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان میں ایک معطل سب انسپکٹر بھی شامل ہے جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    گرفتار ملزمان سے بلیوٹوتھ ڈیوائسز اور سم کارڈز برآمد کیے گئے ہیں، پولیس کا کہنا تھا کہ نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ ایک کوچنگ سینٹر کا مالک تلسی رام ہے، تلسی رام نقل کے الزامات میں پہلے بھی گرفتار ہوا۔

  • مالا کنڈ میں نقل کروانے والے کنٹرولر کو عہدے سے ہٹادیا: شہرام ترکئی

    مالا کنڈ میں نقل کروانے والے کنٹرولر کو عہدے سے ہٹادیا: شہرام ترکئی

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ امتحانات میں کل 6 لاکھ سے زائد بچے حصہ لے رہے ہیں، نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا امتحانات کے لیے بھی تیاری کریں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ پورے ضلعے میں ہماری ٹیمیں امتحانی ہالوں کا دورہ کر رہی ہیں، امتحانات میں کل 6 لاکھ سے زائد بچے حصہ لے رہے ہیں۔

    شہرام تراکئی کا کہنا تھا کہ این سی او سی احکامات کے مطابق بچوں کو امتحانات میں بٹھایا گیا ہے، نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا امتحانات کے لیے بھی تیاری کریں۔ کل سے ہم اسکولوں میں شجر کاری مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے سب بچوں کو سہولتیں دی جائیں، میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا رزلٹ اگست میں دیا جائے گا، ہدایت دی ہے کہ ایس او پیز کے تحت کلاسز کی کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں، بچوں کی سہولت کے لیے وقت صبح 7 سے 10 بجے تک رکھا ہے۔

    شہرام ترکئی نے مزید کہا کہ مالا کنڈ پرچے میں نقل کا واقعہ شرمناک تھا، مالا کنڈ میں کنٹرولر کو عہدے سے ہٹایا اور ایف آئی آر درج کی، آٹھویں جماعت تک کلاسز اس لیے کھولیں کہ بچے شجر کاری میں حصہ لے سکیں۔

  • 4 ہزار سعودی قیدی جیل میں ہی زیور تعلیم سے آراستہ

    4 ہزار سعودی قیدی جیل میں ہی زیور تعلیم سے آراستہ

    ریاض: رواں برس سعودی عرب کی مختلف جیلوں اور اصلاح خانوں میں موجود 4 ہزار سے زائد قیدیوں نے مختلف اقسام کے سالانہ امتحانات دیے۔

    سعودی عرب کی جیلوں اور اصلاح خانوں میں قیدیوں کی تعلیم و تربیت اور اصلاح کے بہترین انتظامات کیے ہوئے ہے۔ رواں تعلیمی سال کے دوران 4 ہزار سے زائد قیدیوں نے جن میں خواتین اور مرد دونوں شامل ہیں، سالانہ امتحانات دیے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق تعلیم بالغاں کے زمرے میں 900 قیدیوں نے امتحانات میں حصہ لیا جبکہ مڈل اسکول میں زیر تعلیم ایک ہزار، ثانوی اسکول میں زیر تعلیم 1500 اور کالج میں زیر تعلیم 700 سے زائد قیدیوں نے امتحانات دیے۔

    سعودی محکمہ جیل خانہ جات نے قیدی طلبا و طالبات کو امتحانات دینے کے لیے مناسب ماحول مہیا کیا۔ ہر جیل میں طلبا و طالبات کے لیے امتحانی ہال تیار کروائے۔

    سعودی محکمہ جیل خانہ جات کو پرائمری، مڈل اور ثانوی کے اسکولوں نیز کالجوں میں زیر تعلیم قیدیوں کی مدد کے لیے وزارت تعلیم کا تعاون حاصل ہے۔ سال بھر قیدی طلبا و طالبات کو ماہر اساتذہ مقررہ کورس پڑھانے کے لیے جیلوں میں لگائی جانے والی کلاسوں تک پہنچتے ہیں۔

    محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ہے کہ قیدی جیلوں سے نکلنے کے بعد معاشرے کے بہترین فرد کے طور پر کام کریں۔ یہ بہترین تعلیم و تربیت سے آراستہ ہوں اور قید و بند کی زندگی گزارنے کے بعد کسی مشکل کے بغیر آئندہ زندگی بہتر انداز میں گزار سکیں۔