Tag: امتحانات کا شیڈول

  • طلبا کیلئے اہم خبر ، دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

    طلبا کیلئے اہم خبر ، دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

    پشاور:کنٹرولر پشاورتعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ امتحانات 10جولائی سے شروع ہوں گے، دسویں اوربارہویں جماعت کےپرچے19جولائی تک جاری رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کنٹرولر پشاورتعلیمی بورڈ نے دسویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا ، جس کے تحت بورڈ امتحانات 10جولائی سے شروع ہوں گے۔

    شیڈول کے مطابق دسویں اوربارہویں جماعت کےپرچے19جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ نویں اورگیارہویں جماعت کےامتحان کاآغاز27جولائی سےہوگا، کنٹرولر پشاورتعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ امتحانات9اگست تک جاری رہیں گے۔

    یاد رہے حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا ‏‏فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے ‏ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ 10ویں اور 12ویں کے ‏‏بعد دیگر جماعتوں کے امتحانات لیے جائیں گے، 9 اور 10ویں جماعت کا امتحان منتخب مضامین ‏‏اور ریاضی میں ہوگا، 11ویں اور 12ویں کے امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔

    شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بڑے فیصلے کرنا پڑے، طلبا کی آسانی کے لیے ‏‏منتخب امتحانات لے رہے ہیں، 9ویں اور 10ویں جماعت کا امتحان 4 مضامین میں ہوگا۔

  • میٹرک کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری ہوگیا

    میٹرک کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری ہوگیا

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے ملتوی کیے گئے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، نویں سائنس بیالوجی کا پرچہ یکم اپریل کو ہوگا۔

    ناظم امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ یکم اپریل کو نویں سائنس بیالوجی تھیوری اور جنرل سائنس کے پرچوں سے امتحانات کا آغاز ہوگا۔

    پرچے صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوں گے اور ساڑھے بارہ بجے تک جاری رہیں گے، میٹرک سالانہ امتحانات کا اختتام 16 اپریل کو ہوگا۔

    نویں اور دسویں جماعت جنرل سائنس گروپ کے امتحانات کا وقت دوپہر ڈھائی بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگا۔

    واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے شیڈول کے آغاز کا اعلان 25 مارچ سے کیا گیا تھا، محکمہ تعلیم کے ملازمین کے ہڑتال کے باعث امتحانات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  صوبائی وزیرتعلیم کا کراچی کے اسکول کالجز پراچانک چھاپہ

    دریں اثنا، گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں بتایا گیا کہ ایجوکیشن بورڈز کے ملازمین گزشتہ 15 روز سے ہڑتال پر ہیں، جس کی وجہ سے 25 مارچ کو شروع ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے تیاری مکمل نہیں۔

    اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات جو کہ 25 مارچ کو ہونے تھے وہ یکم اپریل سے ہوں گے۔

    وزیر تعلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ امتحانات میں کسی بھی قسم کی نقل، چیٹنگ ہوئی اور کوئی بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہوگی۔