Tag: امتحانی شیڈول

  • میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا

    میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا

    کراچی: سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کا امتحانی شیڈول تبدیل ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمینز کے اجلاس میں سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    آئی بی سی سی کے اجلاس کی صدرات چیئرمین میٹرک بورڈ اشرف علی شاہ نے کی، تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز پر مشتمل کمیٹی انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے اجلاس نے شیڈول تبدیلی کی منظوری دے دی۔

    نئے شیڈول کے مطابق صوبہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات اب مئی کی بجائے مارچ میں ہوں گے، جب کہ انٹر کے امتحانات میٹرک کے امتحانات کے بعد مارچ کے اختتام اور اپریل میں منعقد ہوں گے۔

    اجلاس نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری بھی دے دی ہے، جس کے مطابق امتحانات میں پاسنگ نمبرز 33 فی صد کی بجائے اب 40 فی صد ہوں گے۔ میٹرک کی سطح پر تعلیم قرآن بھی لازمی ہوگی، اور انٹر بورڈ گیمز مقابلوں میں اب سے شطرنج بھی شامل ہوگی۔

  • امتحانی شیڈول، 40 لاکھ سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

    امتحانی شیڈول، 40 لاکھ سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

    لاہور: پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول جاری کرنے میں ناکام رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول جاری نہیں کیے، امتحانی شیڈول جاری نہ ہونے سے 40 لاکھ سے زائد طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

    لاہور بورڈ کے تحت 5 لاکھ سے زائد طلبہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں، دوسری طرف سیکریٹری لاہور بورڈ اویس سلیم امتحانی شیڈول سے لا علم نکلے ہیں۔

    لاہور بورڈ کے سیکریٹری نے کہا میں تو اضافی چارج پر ہوں اور مجھے کسی معاملے کا نہیں پتا، کرونا وبا کے بعد کچھ پتا نہیں کہ بورڈ کے معاملات کیسے چلانے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور بورڈ میں سیکریٹری اور کنٹرولر طویل عرصے سے عارضی طور پر تعینات کیے گئے ہیں، اور سیکریٹری لاہور بورڈ پی بی سی سی کے سیکریٹری بھی ہیں۔

    میٹرک کے امتحانات کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

    ادھر چیئرمین تعلیمی بورڈ کو بھی چارج سنبھالے ایک ہفتہ ہی ہوا ہے، ماضی میں لاہور بورڈ میں مبینہ گھپلوں کی وجہ سے آگ بھی لگ چکی ہے، واٹس ایپ پر پرچے لیک ہونے کے معاملے پر بورڈ انتظامیہ کی انکوائری بھی چل رہی ہے۔

    خیال رہے کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک امتحانات 4 مئی سے شروع ہوں گے جب کہ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 12 جون 2021 سے شروع ہوں گے۔