Tag: امجد شعیب

  • اندازہ تھا کہ پی ٹی ایم والے آہستہ آہستہ تشدد کی جانب بڑھیں گے، امجد شعیب

    اندازہ تھا کہ پی ٹی ایم والے آہستہ آہستہ تشدد کی جانب بڑھیں گے، امجد شعیب

    اسلام آباد : دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم والے آہستہ آہستہ تشدد کی جانب بڑھیں گے، اب چیزیں کھل کر عوام کے سامنے آگئی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے عزائم کا پہلے سے اندازہ تھا اب چیزیں کھل کر عوام کے سامنے آگئی ہیں۔ پی ٹی ایم والے آہستہ آہستہ تشدد کی جانب بڑھیں گے۔

    دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب کا مزید کہنا تھا کہ پرامن افغانستان بھارت سے برداشت نہیں ہوتا۔ افغان امن کے لیے پاکستان کوششیں جاری ہیں وہ بھی بھارت کو قبول نہیں، دشمن چاہتا ہے کہ فاٹا میں بدامنی پھیلائی جائے۔

    اس سلسلے میں پی ٹی ایم اہم کردار ادا کر رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ فاٹا میں مسائل کافی حد تک حل ہوگئے ہیں، پی ٹی ایم کو پاک فوج کو ہدف بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے پروپیگنڈے کیخلاف آواز اٹھانے والا ’’ملک ما توڑ کے‘‘ خاموش کردیا گیا، ملک ما توڑ کے‘‘نے خیسور واقعے پر پی ٹی ایم کا جھوٹ بےنقاب کیا تھا، دہشت گرد کے گھر پر چھاپے میں مقتول سیکورٹی فورسز کے ساتھ تھا۔

    پٹرولیم کمپنی کے ملازم کی بازیابی کیلئے شریعت اللہ کے گھرچھاپہ مارا گیا تھا، مقتول نے چھاپے میں خواتین سے اچھےسلوک کی گواہی دی تھی جس کی پاداش میں اسے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

     

  • راحیل شریف کی تعیناتی جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط ہے،سابق جرنیل

    راحیل شریف کی تعیناتی جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط ہے،سابق جرنیل

    اسلام آباد: عسکری تجزیہ کار و لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کی تردید کردی اور کہا ہے کہ حکومت فیصلہ کرے گی کہ اتحاد کا حصہ بننا ہے کہ نہیں۔

    پاک فوج کے سابق جرنیل امجد شعیب نے 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد سے متعلق اہم بیان دیا ہے اور کہا ہے کہ مارچ یا اپریل میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو اس اتحاد کا حصہ بننے کی دعوت دی جائے گی، ضابطہ کار کے تحت یہ تجویز پارلیمنٹ میں پیش کی یا کسی اور طریقے سے اس اتحاد کا بننے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    اسی سے متعلق: سابق آرمی چیف نے غیرملکی ملازمت کے لیے کوئی درخواست نہیں‌دی: خواجہ آصف

    انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان اس اتحاد کا حصہ بننے کا فیصلہ کرے گی تب ہی سابق آرمی چیف راحیل شریف اس اتحاد کے سربراہ بن سکتے ہیں بصورت دیگر نہیں۔

     انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ راحیل شریف کی تعیناتی جی ایچ کیو کی اجازت سے مشروط ہے اور کہا کہ راحیل شریف کو فوجی اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کی کلیئرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) سے لی جائے گی۔

    امجد شعیب نے کہا کہ فوجی اتحاد کے فیصلے صرف سعودی عرب نہیں کرے گا قونصل میں تمام اتحادی ممالک کے وزیر دفاع شامل ہوں گے کہ اس اتحاد میں کون کس عہدے پر کام کرے گا۔

    یہ ضرور پڑھیں: سابق آرمی چیف کن شرائط پر اسلامی اتحاد کے سربراہ بنے؟

    دو روز قبل ازیں امجد شعیب نے بتایا تھا کہ راحیل شریف نے فوجی اتحاد کا سربراہ بننے کے لیے تین شرائط پر ہامی بھری۔