Tag: امجد صابری

  • امجد صابری بہت بڑے قوال گوفنکاراور عظیم انسان تھے،کیلاش کھیر

    امجد صابری بہت بڑے قوال گوفنکاراور عظیم انسان تھے،کیلاش کھیر

    کراچی : معروف بھارتی گلوکار کیلاش کھیر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’نیوز ایٹ 3‘‘ میں میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد صابری بہت بڑے قوال گو اور معصوم انسان تھے۔

    بھارت سے تعلق رکھنے والے ممتاز گلاکار کیلاش کھیر نے امجد صابری کی شہادت پر اے آر وائی کے پروگرام نیوز ایٹ 3 کی میزبان سے ماریہ میمن سے بات کرتے ہوئے اپنے رنج و دکھ کا اظہار گیا،انہوں کہا کہ امجد صابری کی شہادت کی خبر سے بہت دکھ اور رنج کی کیفیت میں ہوں۔

    کیلاش کھیر جو خود بھی صوفیانہ کلام پڑھتے ہیں اور صوفیانہ کلام کی ادائیگی میں اپنا الگ اور منفرد انداز اپناتے ہیں،انہوں نے کہا کہ روحانی کلام پڑھنے والے تو اللہ کی تعریف و توصیف پر مشتمل کلام پڑھتے ہیں، سمجھ نہیں آتا کہ اللہ کی تعریف کرنے پر کس کو اعتراض ہو سکتا ہے؟

    اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیلاش کا کہنا تھاکہ میں یہ بات سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کوئی بھی شخص ماہ رمضان کے مہینے میں کس طرح کسی کو قتل کر سکتا ہے یہ تو رحمتوں والا مہینہ ہے،جس میں خون خرابہ ممنون ہوتا ہے۔

    کیلاشس کھیر نے کہا کہ امجد صابری ہمارے درمیان نہیں مگر اس کی یادیں ہماری دلوں میں اور اس کا کلام ہمارے سماعتوں میں ہمیشہ محفوظ رہے گا۔

  • منفرد انداز کے مالک امجد فرید صابری کی روح پَرور مشہور قوالیاں

    منفرد انداز کے مالک امجد فرید صابری کی روح پَرور مشہور قوالیاں

    کراچی: اپنی آواز سے سحر طاری کرنے والا سب کو روتا چھوڑ گیا،امجد صابری کی موت پر ہر پاکستانی کی آنکھیں اشکبار ہیں۔

    امجد صابری معروف قوال صابری گھرانے سے تعلق رکھتے تھے اور غلام فرید صابری کے صاحبزادے تھے، مقبول صابری اور غلام فرید صابری نے دیا بھر میں قوالی کو متعارف کرایا تھا اور عارفانہ کلام میں نمایاں مقام حاصل کیا، اسی گھرانے میں امجد صابری 23 دسمبر 1976 کو پیدا ہوئے اور 1988 میں 12 سال کی عمر میں فنی سفر کا آغاز کیا اور ولد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے امجد صابری نے فن قوالی کے میدان میں قدم رکھا، اپنے والد کی مشہور زمانہ قوالی تاجدار حرم کو یوں پیش کیا کہ سننے والے جھوم گئے۔

    2

    امجد صابری اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور ہندوستان میں بھی لوگ ان کے دیوانے رہے۔

    9

    انیس سو چو رانوے میں والدکی وفات کےبعد ان کی قوال پارٹی کی قیادت سنبھالی ،امجد صابری نے فن قوالی کو جدید دور سے ہم آہنگ کیا۔

    3

    امجد صابری نے دنیابھرمیں اپنےفن کالوہامنوایا، ملک میں انہیں پرائڈآف پرفارمنس سےنوازا گیا، امجد صابری اس دنیامیں نہیں رہےمگران کی صوفیانہ قوالیاں لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

    5

    امجدصابری کی آواز میں ایک سریلی گھن گرج تھی،سننےوالےآوازکے سحرمیں کھوجاتے تھے، امجد صابری نے قوالی کے شعبے کو عوام میں مقبول بنانے کے لیے اس میں نت نئے تجربات کیے اور اسے جدت کے ساتھ پیش کیا۔

    1

    ان کی چند مشہور قوالیوں میں سے ایک تو ان کے والد اور چاچا مقبول صابری کی قوالی ‘تاجدار حرم’ کو دوبارہ نئے انداز سے پیش کرنا تھا جسے بہت مقبولی حاصل ہوئی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کی رمضان نشریات کے لئے امجد صابری کی خدمات

  • امجد صابری کا قتل حکومتی رٹ کیلئے کھلا چیلینج ہے، بلاول بھٹو زرداری

    امجد صابری کا قتل حکومتی رٹ کیلئے کھلا چیلینج ہے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں مشہور قوال امجد صابری کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ ریاستی اور حکومتی رٹ اور امن امان کے لیے کھلا چیلینج ہے.

    نامور قوال کے دن دہاڑے قتل کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کا اغواء اور امجد صابری کا قتل ایک گہری سازش کا حصہ ہیں کیونکہ دونوں واقعات میں دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں نے منظم انداز میں کارروائیاں کی ہیں.

    بلاول بھٹو زرداری نے صابری خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اس واقعے میں ملوث مجرمان کو نہیں چھوڑے گی.

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں قاتلوں کو بے نقاب کرکے انہیں قانونی گرفت میں لائیں گی۔

     

  • معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

    کراچی : لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف قوال اسپتال منتقل ہونے سے قبل جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    Amjad1

    پولیس حکام نے یہ شک ظاہر کیا ہے کہ امجد صابری کو باقاعدہ ریکی کے بعد نشانہ بنایا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق معروف قوال کے سر اور سینے پر تین گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امجد صابری کریم آباد سے لیاقت آباد 10 نمبر کی جانب جارہے تھے کہ انڈر بائی پاس کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی۔

    Amjad6

    ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 8 نامعلوم حملہ آوروں نے امجد صابری کی گاڑی کو نشانہ بنایا، حادثے کے وقت امجد صابری کے بھائی اور ڈرائیور موجود تھے تاہم دونوں معمولی زخمی ہیں۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے ہیں اور سڑک کو ٹریفک کی روانی کے لیے بند کردیا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ کے مطابق امجد صابری اسپتال لانے سے قبل ہی دم توڑ گئے تھے۔

    Amjad5

     


    تدفین


    عالمی شہرت یاقتہ قوال امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ کی خبر ان کے گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا، امجد صابری کی تدفین کل بعد نماز ظہر پاپوش نگر قبرستان میں کی جائے گی۔

     


    قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم


    وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے قاتلانہ حملے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو برطرف کردیا ہے اور متعلقہ تھانے کو پولیس کی پیٹرولنگ بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے قاتلوں کو فلور گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔

    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔

    گورنر سندھ نے معروف قوال امجد صابری کی شہادت میں ملوث عناصر کو ہر صورت گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معروف قوال کی شہادت شہر کا امن خراب کرنے کی گہری سازش ہے جس میں ملوث عناصر کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ فوج ، رینجرز اور پولیس سمیت دیگر قانون نا فذ کرنے والے اداروں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر شہر میں امن و امان کے قیام کو ممکن بنایا جسے چند مٹھی بھر مخصوص ذہنیت کے حامل عناصر خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن حکومت عوام کے تعاون سے ان سازشی عناصر کو کا میاب نہیں ہونے دیگی ۔

    دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں امن و امان کے حوالے سے کل ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے‘‘۔

    تاہم پولیس نے تفتیش شروع کرکے کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ڈی آئی جی سیٹرل نے بتایاکہ امجد صابری کوشریف آباد پل کےقریب ٹارگٹ کیاگیا، ٹارگٹ کلنگ میں تیس بورکااسلحہ استعمال ہوا۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بھی ڈی جی رینجرز کو فون کرکے معاملے کی رپورٹ طلب کی، دوسری جانب رینجرزنے لیاقت آباد اور اطراف کا محاصرہ کرکے لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔

     


    شان رمضان کی فضاء سوگوار


    امجد صابری اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کی نشریات کاحصہ رہے، ان کے انتقال کی خبر سن کراےآر وائی ڈیجیٹل کےپروگرام شان رمضان کاسیٹ غم میں ڈوب گیا۔

    waseem1

    امجدصابری کےبچھڑنےپرہرآنکھ آشکبار ہوگئی، اےآر وائی ڈیجیٹل کےپروگرام شان رمضان کاسیٹ غم میں ڈوب گیااندوہناک خبرسنتے ہی سب کی آنکھیں نم ہوگئیں شان رمضان کےمیزبا ن جنیدجمشیدنے ان کے لئےدعا کرائی۔

    waseem3

    وسیم بادامی نےکہا امجد صابری تمام مسالک میں اتحاد کی علامت تھے، امجدصابری کےشان رمضان میں پڑھےگئےکلام سنائےگئےتو ہرآنکھ نم ہوگئی۔

    1

     


    سیاسی جماعتوں ، رہنماوں کی مذمت


    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دہشتگردوں کے حملے میں مشہور قوال امجد صابری کے قتل پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ واقعہ ریاستی اور حکومتی رٹ اور امن امان کے لیے کھلا چیلینج ہے۔

    نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ کراچی کے عوام سے حقائق کب تک چھپائے جائیں گے، حکومت اور ادارے عوام کو صیح حقائق سے آگاہ کریں‘‘۔

    تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ کراچی آپریشن کے نام پر مذاق کا سلسلہ بند کیا جائے، کراچی کی عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، کہاں ہیں رینجرز، پولیس اور حکومت‘‘ ؟

    ایم کیو ایم کے سنیئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ امجد صابری بہت بڑا اثاثہ تھے وہ آج ہم سے چھین لیا گیا ہے‘‘۔

    ایم کیو ایم کی جانب سے امجد صابری کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، دورانِ سوگ تمام سیاسی و تنظیمی سرگرم معطل رہیں گی۔

    مجلس وحدت المسلمین امجد صابری کے قتل کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کررہی ہے

     


    معروف شخصیات کی مذمت


    دہشتگردوں نے معروف قوال امجد صابری کو ہمیشہ کی نیند سلا دیا، فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے یہ خبر کسی قیامت سے کم نہیں۔

    اپنی آواز سے سحر طاری کرنے والا سب کو روتا چھوڑ گیا،امجد صابری کی موت پر پاکستان کے نامور فنکاروں کی آنکھیں بھی اشکبار ہیں، مشہور گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا حضور ﷺ کی مدح سرائی کرنے والے کے قتل پر ان کا دل رو رہا ہے۔

    امجد صابری کی موت پر لیجنڈری کامیڈین عمر شریف جذبات پر قابو نہ رکھ سکے،انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ کب تک اس طرح لاشیں اٹھاتے رہیں گے معروف اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری بھی مشہور قوال کے بچھڑنے پر دل گرفتہ ہیں۔

    معروف اداکار عدنان صدیقی نےکہا اب فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے بھی محفوظ نہیں رہے ، مشہور قوال کا اس طرح بچھڑ جانا پوری قوم کیلئے صدمے کا باعث ہے ، ان کے چاہنے والے پرنم آنکھوں سے سوال کرتے ہیں کہ امجد صابری کا کیا قصور تھا؟


    ٹوئٹر پر مذمت


    اپنی آواز سے سحر طاری کرنے والا سب کو روتا چھوڑ گیا،امجد صابری کی موت پر پاکستان کے نامور فنکاروں کی آنکھیں بھی اشکبار ہیں۔

     

  • معروف قوال امجد صابری آج اپنا یوم پیدائش منا رہے ہیں

    معروف قوال امجد صابری آج اپنا یوم پیدائش منا رہے ہیں

    فن قوالی میں منفرد مقام رکھنے والے امجد صابری آج اپنا یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ یوں توفن قوالی میں کئی معروف قوالوں نے اپنا نام پیدا کیا ۔لیکن تاریخ جن کو یاد کرتی ہےعظیم قوال کے حوالے سے ۔۔وہ ہیں قوال میاں فرید صابری۔۔فرید صابری کی قوالی نے فن قوالی میں وہ مقام پایا جوبہت کم لوگوں کو عطا ہوا۔

    فرید صابری کی جدائی کے بعد ان کا نام زندہ رکھنے والے ان کے بیٹے امجد صابری نے والد کی وراثت کا حق ادا کیا،اور قوالی میں نام کمایا۔ امجد صابری نے بچپن سے ہی گھر میں تصوف کو پروان چڑھتے دیکھا ۔فن قوالی میں اپنے والد سے تربیت حاصل کرتے ہوئے محض آٹھ سال کی عمر سے ہی گائیکی کا آغاز کردیا تھا۔

    اللہ اور اس کے اولیا سے محبت نے امجد صابری کی آواز میں ایسی مٹھاس اور سرور بھر دیا کہ سننے والے آواز کے سحر میں کھو جاتے ہیں۔ امجد صابری نے پاکستان اور بھارت میں کئی کلام پڑھے۔انہیں اب تک کئی ایوارڈز کے ساتھ بہترین پرفامنس کا ایوارڈ پرائڈ آف پرفارمنس بھی ملا۔

    امجد صابری کہتے ہیں کہ  تاجدار حرم۔ جب بھی پڑھی آنکھوں میں آنسو آئے۔یہ پڑھتے ہوئے انہیں شدت سے والد کی یاد آئی۔فن قوالی میں اپنا منفرد مقام رکھنے والے امجد صابری اپنی آواز سے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہییں۔