Tag: امدادی رقم

  • سرد موسم سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو 25 پاؤنڈ ملیں گے

    سرد موسم سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو 25 پاؤنڈ ملیں گے

    لندن: برطانیہ میں سرد موسم سے نمٹنے کے لیے شہریوں کو 25 پاؤنڈ کی امدادی رقم ملے گی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں جیسے جیسے درجہ حرارت گرتا جا رہا ہے اور برف باری ہر چیز کو ڈھکتی جا رہی ہے، ڈپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشن (ڈی ڈبلیو پی) نے ملک کے 18 پوسٹ کوڈ علاقوں کے لیے ’سرد موسم کی ادائیگیوں‘ کی اسکیم کو فعال کر دیا ہے۔

    ان علاقوں کے تقریباً 10,000 رہائشیوں کو ان کے حرارتی اخراجات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے 25 پاؤنڈ کی امدادی رقم ملے گی، یہ اسکیم نومبر سے مارچ تک چلتی ہے۔

    اسکیم کے تحت جب بھی درجہ حرارت مسلسل 7 دنوں تک 0C سے نیچے گرتا ہے، تو اہل گھرانوں کو 25 پاؤنڈ کی ایک بار کی ادائیگی کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم خود بہ خود عمل میں آتا ہے اگر درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے یا لگاتار سات دنوں تک صفر سے نیچے رہنے کی پیش گوئی کی جاتی ہے، تو ہر پوسٹ کوڈ والے علاقے میں اہل گھرانوں کو ادائیگیاں خود بخود روانہ ہو جاتی ہیں۔

    طوفان برٹ ساحل سے ٹکرا گیا، برطانوی شہروں میں برفباری، تیز ہوائیں، طوفانی بارشیں

    زیادہ تر اہل خاندان پوسٹ کوڈز برطانیہ کی کاؤنٹی کمبریا میں واقع ہیں، جہاں 17 نومبر کو ادائیگیوں کو متحرک کرنے والا درجہ حرارت لوگوں نے سہا، جب سردی نے ہر شے منجمد کر دی تھی۔

    اس امدادی رقم کے وہ لوگ اہل ہیں جو پنشن کریڈٹ، انکم سپورٹ، انکم بیسڈ جاب سیکرز الاؤنس (JSA)، آمدنی سے متعلق ایمپلائمنٹ اینڈ سپورٹ الاؤنس (ESA)، یونیورسل کریڈٹ، مارگیج انٹرسٹ کے لیے کلیم کرتے ہیں۔

  • سانحہ شاہ نورانی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا امدادی رقم کا اعلان

    سانحہ شاہ نورانی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا امدادی رقم کا اعلان

    اسلام آباد : سانحہ درگاہ بلاول شاہ نورانی کے شہداء اور زخمیوں کے لیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بلوچستان کی جانب سے امدادی رقوم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے ترجمان مصدق ملک نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہدائے سانحہ درگاہ شاہ نورانی کے لیے 5 لاکھ فی کس ،شدید زخمیوں کے لیے 2 لاکھ فی کس اور معمولی زخمی افراد کے لیے 1 لاکھ فی کس امدادی رقم دی جائے گی۔

    وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی رقوم کے چیک مصدق ملک متاثرین میں تقسیم کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ مفتاح اسماعیل اور مشیر مصدق ملک کو زخمیوں کی عیادت کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

     اسی سے متعلق : درگاہ شاہ نورانی میں دھماکا،65افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے بھی سانحہ شاہ نوارانی کے متاثرین کی مالی امداد کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت صوبائی حکومت سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کو 10 لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے کی رقم ادا کی جائے گی ۔

    واضح رہے گزشتہ روز خضدار کے علاقے حب میں واقع مشہور درگاہ شاہ نورانی میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد شہید اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔