Tag: امدادی سامان

  • کورونا وائرس کیخلاف جنگ،  چین  سے امدادی سامان آج  لاہور پہنچے گا

    کورونا وائرس کیخلاف جنگ، چین سے امدادی سامان آج لاہور پہنچے گا

    لاہور : کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے دوست ملک چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس  آج لاہور پہنچیں  گی، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور کونسل جنرل آف چائینہ لاہور لانگ ڈنگ بن امدادی سامان وصول کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین کی جانب سے امدادی سامان آنے کا سلسلہ جاری ہے، چین سےامدادی سامان لیکر پی آئی اے کا طیارہ آج لاہور پہنچے گا ، طیارے کی آمد پرلاہور ائیرپورٹ پرخصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

    امدادی سامان میں میڈیکل آلات، حفاظتی کٹس، این95ماسک،دستانے اور حفاظتی لباس شامل ہیں ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور کونسل جنرل آف چائینہ لاہور لانگ ڈنگ بن لاہور ائیرپورٹ پر امدادی سامان وصول کریں گے۔

    پنجاب حکومت کی جانب سے گیسٹس کی لسٹ لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ کو بھیج دی گئی ہے، اس موقع پر چینی قونصل جنرل ڈنگ بن اوردیگرسفارتی عملہ بھی موجودہوگا جبکہ مشیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، کمشنر لاہور سیف انجم، ڈی سی لاہور دانش افضال، ڈپٹی کونسل جنرل چینی قونصل لی پینگ، کونسل مسٹر لیو سمیت دیگر ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : چین سے ایک اور طیارہ 17 ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

    گذشتہ روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) کا کہنا تھا کہ چین سے ایک اور طیارہ 17ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے، سامان میں 24ایکسرے مشین، ان کے پارٹس اور ٹیسٹنگ کے لیے 3لاکھ71ہزار وی ٹی ایم شامل ہیں۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اقسام کے تقریباً 10لاکھ ماسک بھی بیجنگ سے اسلام آباد لائے گئے، چین سے خریدے گئےسامان کی پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد لائے گئے سامان کی یہ چھٹی کھیپ ہے‘۔

    خیال رہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، اس سے قبل چین کے طبی ماہرین کی ایک اور ٹیم پاکستان پہنچی تھی، طبی ماہرین کرونا وائرس کے خلاف پاکستانی ڈاکٹرز کی مدد کریں گے۔

  • این ڈی ایم اے جنگی بنیادوں پر دن رات کام کر رہا ہے،عارف علوی

    این ڈی ایم اے جنگی بنیادوں پر دن رات کام کر رہا ہے،عارف علوی

    اسلام آباد: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے جنگی بنیادوں پر دن رات کام کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کا دورہ کیا،چیئرمین این ڈی ایم اے محمد افضل، عثمان ڈار اور مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    گلگت بلتستان کے لیے 10 ہزار اور اسکردو کے لیے5 ہزار ٹیسٹنگ کٹس مہیا کردی گئیں، امدادی سامان میں حفاظتی سوٹس،دستانے،فیس ماسک ،شیلڈز سمیت طبی آلات بھی شامل ہیں۔

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پورے پاکستان میں ضرورت کے مطابق امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے، این ڈی ایم اے کے تعاون سے سامان کی ترسیل کا عمل 24 گھنٹے جاری ہے۔

    معاون خصوصی عثمان ڈار نے صدر مملکت کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ گلگت سے ٹائیگر فورس میں ہزاروں نوجوان رجسٹرڈ ہوئے ہیں،
    وزیراعظم کی ہدایت پر رجسٹریشن میں 5 روز کی توسیع کی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گلگت میں انٹرنیٹ مسائل کے باعث بہت سے نوجوان رجسٹرڈ نہیں ہوسکے،معاملے پر وزیراعظم کو اعتماد میں لے کر نوجوانوں کو سہولت دی جائے گی۔

    صدرِ پاکستان نے بہترین کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں قومی اداروں میں ہم آہنگی وقت کی ضرورت تھی،این ڈی ایم اے جنگی بنیادوں پر دن رات کام کر رہا ہے۔

    ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے،نوجوان قومی خدمت کے لیے خود کو آگے لائیں۔

  • امدادی سامان دیتے وقت فوٹو سیشن پر پابندی ہوگی،وزیراعظم آزاد کشمیر

    امدادی سامان دیتے وقت فوٹو سیشن پر پابندی ہوگی،وزیراعظم آزاد کشمیر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے جعلی سینیٹائزر اور ماسک بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مظفرآباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزرا، چیف سیکرٹری، کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

    راجہ فاروق حیدر نے امدا دی سامان دیتےوقت فوٹوسیشن پر پابندی کرتے ہوئے جعلی سینیٹائزر اور ماسک بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے سامان میں کمی نہیں آنے دیں گے۔

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 4000 سے تجاوز ، 54 ہلاکتیں

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4000 سے تجاوز کرگئی جبکہ وائرس سے اموات 54 تک پہنچ گئیں۔

    اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ وفاقی دارلحکومت میں کرونا وائرس کے 83 کیس رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2004،سندھ میں932، کے پی میں 500،بلوچستان میں 202 ، گلگت بلتستان میں211 اور آزاد کشمیر میں 18 ہوگئی۔

  • کوروناوائرس کیخلاف جنگ، چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

    کوروناوائرس کیخلاف جنگ، چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

    کراچی : چین  کورو ناوائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، چین سے ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا، امدادی سامان میں این 95 ماسک، گلوز، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات کی بڑی مقدار شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کی طرف سے امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ،چین کے شہر کنمنگ سے ایک اور کارگو طیارہ امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا، چین کی وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 کو ائیر پورٹ کے اولڈ ٹرمنل پر پارک کروایا گیا۔

    سول ایویشن اتھارٹی کی جانب سے کارگو تیارے پر احتیاتی تدابیر کے طور پر اسپرے کیا گیا ہے ، کارگو تیارے سے نکلے امدادی سامان پر بھی اسپرے کیا گیا ہے۔

    چین کی جانب سے امدادی سامان میں این 95 ماسک، گلوز، کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس اور طبی آلات کی بڑی مقدار شامل ہے۔

    یاد رہے چینی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حفاظتی ماسک،دیگر سامان چینی کمپنیوں کےتعاون سےبھجوائی جارہی ہیں، چین اچھےبرےحالات میں پاکستان کےساتھ ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں مہلک کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے چین سے مسلسل طبی آلات بھیجے جارہے ہیں اور 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ پانچواں کارگو طیارہ ہے۔

    27 مارچ کو بھی ایک امدادی طیارہ کراچی پہنچا تھا، جس کا استقبال گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کیا جبکہ اس پہلے آنے والے طیارے کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے امدادی سامان وصول کیا تھا۔

    چینی حکومت نے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیج چکی ہے۔

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا آزاد کشمیر کے لیے تحفہ

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا آزاد کشمیر کے لیے تحفہ

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے آزاد کشمیر کے لیے تحفہ بھجوا دیا، شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 225 افراد میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے آزاد کشمیر میں امدادی اشیا تقسیم کرنے کی مہم جاری ہے، موسم سرما کے دوران اہم ضرورت کی اشیا کے 445 پیکٹس تقسیم کیے گئے۔

    آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے جاری مہم کے دوران کمبل، گرم چادریں، لحاف اور اشیائے خور و نوش تقسیم کیے گئے۔

    ہر خاندان کے افراد کی تعداد کے مطابق انہیں اشیا فراہم کی گئیں جس سے 2 ہزار 225 افراد مستفیض ہوں گے۔

    امداد وصول کرنے والے کشمیریوں کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے امدادی اشیا کی تقسیم ایسے موقع پر کی گئی ہے جب موسم انتہائی سرد ہے اور گرم کمبلوں کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس سعودی عرب پوری دنیا میں امداد دینے والا پانچواں بڑا ملک اور عرب دنیا میں پہلا ملک قرار پایا تھا اور اس حوالے سے شاہ سلمان مرکز برائے انسانی امداد کی سرگرمیاں خاصی اہم ہیں۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سنہ 2019 کے دوران ایک ارب 281 ملین امریکی ڈالر امداد کے طور پر پیش کیے۔

    سنہ 2019 کے دوران یمن کو سب سے زیادہ امداد دینے والا ملک بھی سعودی عرب تھا جس نے یمن کو 1 ارب 216 ملین ڈالر امداد دی۔

  • پاکستانی سی ون تھرٹی طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کرایران  پہنچ گیا

    پاکستانی سی ون تھرٹی طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کرایران پہنچ گیا

    انقرہ : پاکستانی طیارہ سیلاب زدگان کے لئےامدادی سامان لے کر ایران کےشہراحواض پہنچ گیا، امدادی سامان کا حجم 32 ٹن ہے ، جس میں خیمے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہیں، مزید امدادی سامان لیکر دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ کل ایران روانہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستانی طیارہ ایران کےشہر احواض پہنچ گیا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرطیارہ امدادی سامان لےکرایران پہنچا ہے ، امدادی سامان کا حجم 32 ٹن ہے ،خیمے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہیں۔

    وزارت خارجہ کے مطابق ایران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود نے سیلاب زدگان کیلئے بھجوائے گئے اس امدادی سامان کو ایرانی حکام کے حوالے کیا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اور حکومت اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

    سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مزید امدادی سامان لیکر دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ کل ایران روانہ ہو گا۔

    یاد رہے وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں ایران میں بد ترین سیلاب پر ہمدردانہ جذبات کے تحت کہا تھا کہ وہ سیلاب سے دو چار ایرانی عوا کے لیے دعا گو ہیں اور پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کو ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لیے تیار ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی امداد کے لیے تیار ہے: وزیر اعظم

    بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو ٹیلی فون کرکے ایران میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

    اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے قدرتی آفت میں 70 سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریسکیو سرگرمیوں میں ایرانی حکومت کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں، 2 سی ون30 طیارے ریسکیوسامان لے کر ایران روانہ ہو رہے ہیں، طیاروں سے بنیادی ضروری سامان متاثرین کو فراہم کیا جائے گا۔

    اس موقع پر ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر شاہ محمود قریشی اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایران میں حال ہی میں سیلاب نے بدترین تباہی پھیلائی – جس سے شدید مالی اور جانی نقصان ہوا، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی، 791 افراد زخمی، 4 لاکھ افراد بے گھر اور سیلاب نے 13 صوبوں کو متاثر کیا۔

    محکمہ موسمیات نے صوبہ خوزستان میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے مزید طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ ڈیمز، دریاؤں کے نزدیک واقع بستیوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب نے یمنی شہریوں کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا

    سعودی عرب نے یمنی شہریوں کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا

    ریاض : سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز ریلیف مرکز نے یمن جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے 70 ٹن وزنی سامان سے لدے 3 طیارے یمنی شہر عدن روانہ کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کے امدادی مرکز کی جانب سے یمن کی جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سامان سے لدے 3 طیارے یمنی شہر عدن روانہ کیے گئے ہیں۔

    سعودی حکام نے یمن بھیجے گئے امدادی سامان کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدن پہچنے والے امدادی سامان کو جنگ زدہ شہر الحدیدہ منتقل کیا جائے گا۔

    سعودی عرب شاہی خاندان کے مشیر اور سلمان بن عبد العزیز ریلیف مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ کا کہنا تھا کہ یمن بھیجا گیا امدادی سامان سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے حکم پر یمنی شہریوں کے لیے بھیجا گیا ہے۔ جسے یمن کے جنگ زدہ علاقوں میں موجود شہریوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کے بعد روانہ کیا گیا ہے۔

    ریلیف مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا تھا کہ امدادی سامان سے بھرے ہوئے سعودے طیاروں میں خیمے، کمبل، خوراک اور دیگر اشیاء شامل ہیں، 70 ٹن وزنی سامان جنگ سے متاثر ہونے والے افراد میں تقسیم کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے یمن بھیجے جانے والے سامان کی صحیح تقسیم کے لیے سعودی عرب سے خصوصی ٹیم بھی یمن روانہ ہوئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی اتحادی افواج کی میڈیکل ٹیم نے یمن میں برسرپیکار حوثی جنگوؤں سے آزاد کروائے گئے علاقوں میں مقیم افراد کو طبی خدمات فراہم کی ہیں، عرب اتحاد کی میڈیکل ٹیم نے جنگ زدہ علاقوں میں گھر گھر جاکر خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو طبی امداد فراہم کی تھی۔


    سعودی حکام کی جانب سے یمنی بچوں کے لیے نصابی کتب کا تحفہ


    یاد رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے یمنی اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے لیے نصابی کتب اور دیگر تعلیمی اشیاء کا تحفہ پیش کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : یمنی بچوں کے لیے بنائے سلمان بن عبدالعزیز ریلیف سینٹر کے پانچویں مرحلے کا آغاز


    خیال رہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں کی جانب سے یمن جنگ میں استعمال کیے جانے والے بچوں کو سعودی عرب بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام سے منسوب ریلیف سینٹر میں بحالی پروگرام کا پانچواں دور شروع ہوچکا ہے۔

    سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبد العزیز ریلیف سینٹر میں جاری بچوں کے بحالی پروگرام کے پانچویں مرحلے میں جنگ کی آگ سے متاثرہ 80 بچوں کو شامل کیا گیا ہے، بحالی پروگرام مکمل ہونے کے بعد مذکورہ بچوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • شامی حکومت کی ظلم کی انتہا، امدادی سامان میں موجود 70فیصد دوائیں نکال لیں

    شامی حکومت کی ظلم کی انتہا، امدادی سامان میں موجود 70فیصد دوائیں نکال لیں

    غوطہ : شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں اقوام متحدہ کی امداد پہنچ گئی لیکن شامی حکومت نے امدادی قافلے سے سترفیصد دوائیں نکلوا دیں جبکہ بمباری اورجھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک سوستر بچوں سمیت 740 سے زائد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ کی قیمت ادا کرتے غوطہ کے معصوم شہریوں پر زندگی تنگ ہوگئی ، شورش زدہ مشرقی غوطہ میں اقوام متحدہ کے چھیالیس ٹرک امدادی سامان لے کر پہنچ گئے لیکن شامی حکومت نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے امدادی سامان میں موجودسترفیصد دوائیں نکال لیں۔

    دوسری جانب مشرقی غوطہ میں مسلسل بمباری اورجھڑپوں سے صورتحال انتہائی سنگین ہے، متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اوردواؤں کی قلت ہے اورمتعدد اسپتال بمباری سے تباہ ہوچکے ہیں۔

    روس کے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود عملا سیزفائرنہ ہوسکا جبکہ اقوام متحدہ نے فریقین سے تیس روز کے لئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ شامی صدربشارالاسد نے اقوام متحدہ کا فائر بندی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے بمباری جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ حکومت نےغوطہ میں پمفلٹ پھینکے، جس میں شہریوں کو امداد کے بدلے باغیوں کے خلاف کھڑے ہونے کا کہا گیا تھا۔

    انسانی حقوق کے مبصرین کے مطابق اتنی تباہی کے باوجود شامی حکومت غوطہ کے صرف دس فیصد علاقے کو باغیوں کے قبضے سے چھڑا پائی ہے۔

    اس سے قبل اقوام متحدہ کے سربراہ برائے انسانی حقوق زید راجہ الحسین نے غوطہ سمیت شام کےدیگر شہروں میں جاری بمباری کو جنگی جرم قرار دیا اور کہا تھا کہ  شام میں بمباری میں ملوث ممالک اپنے اس فعل کے جوابدہ ہوں گے،اور انہیں انسانی حقوق کی پامالی اور قتل عام پر جرائم کی عالمی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔


    مزید پڑھیں : اقوام متحدہ نے شام میں بمباری کو جنگی جرم قرار دیدیا


    سیرین نیٹ ورک فار ہیوم رائٹس نے فروری میں شام میں بمباری کے باعث ہلاکتوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ، جس کے مطابق فروری میں شام میں 1380 شہری جاں بحق ہوئے، جاں بحق افرادمیں 230 بچے ،191 خواتین شامل ہیں۔

    اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی نے خبردارکیا ہے کہ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کا فوری انخلا نہ ہوا توایک ہزارافراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • تھر متاثرین، پاک فوج نے 80ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

    تھر متاثرین، پاک فوج نے 80ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

    لاہور: پاک فوج نے تھر کے قحط سے متاثرہ افراد کے لئے بارہ ٹرکوں پر مشتمل اسی ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ لاہور گیریژن کی جانب سے اب تک 148ٹن سامان بھیجا جا چکا ہے۔

    فورٹریس سٹیڈیم لاہور گیریژن سے بھیجے جانے والے ٹرکوں میں کھانے پینے کی اشیائ، ادویات اور دیگر گھریلو استعمال کا سامان موجود ہے۔ بریگیڈئر مظہر کیانی نے اس موقع پر کہا کہ گذشتہ ایک ماہ سے تھرپارکر کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    سامان بھیجنے کی تقریب کے دوران امریکن بزنس فورم کی جانب سے پندرہ لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی پاک فوج کے حوالے کیا گیا۔ لاہور گیریژن کے زیر اہتمام سات مقامات پر ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔ جو فورٹریس سٹیڈیم، ایوب سٹیڈیم، قذافی سٹیڈیم، والٹن روڈ، ڈی ایچ اے اور شیخوپورہ میں قائم کئے گئے ہیں۔

  • پاک فوج کا تھرپارکر متاثرین کیلئے لاہور میں ریلیف کیمپ قائم

    پاک فوج کا تھرپارکر متاثرین کیلئے لاہور میں ریلیف کیمپ قائم

    لاہور: پاک فوج کی جانب سے تھرپارکر میں متاثرینِ خشک سالی کی امداد کیلیے لاہور میں سات ریلیف کیمپ قائم کردئیے ہے۔ کیمپوں میں امدادی سامان، ادویات اور نقد عطیات اکھٹا کئے جارہے ہیں۔

    تھر میں غذائی قلت کی وجہ سے معصوم بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تھر کے باسیوں کیلئے مختلف سیاسی جماعتیں اور فلاحی اداروں سمیت پاک فوج  کی جانب سے امدادی سامان بھیجا جارہا ہے۔

    پاک فوج نے لاہور میں تھر کے متاثرین کی امداد کیلئے سات ریلیف کیمپ قائم کیے ہیں۔ کیمپوں میں امدادی سامان، ادویات اور نقد عطیات اکھٹا کے جارہے ہیں۔ ریلیف کیمپ فورٹرس اسٹیڈیم، ایوب اسٹیڈیم، قذافی اسٹیڈیم، والٹن روڈ، مسجد چوک ڈی ایچ اے، وطین چوک ڈی ایچ اے اور شیخوپورہ روڈ پر قائم کیے گئے ہیں۔

    متاثرین تھر کیلئے نقد عطیات عسکری بینک طفیل روڈ لاہور کینٹ برانچ اور آرمی ریلیف اکاؤنٹ جی ایچ کیو میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔