Tag: امداد کی فراہمی

  • مصر کا غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے رفح کراسنگ کھولنے کا اعلان

    مصر کا غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے رفح کراسنگ کھولنے کا اعلان

    مصر اور امریکا کا رفح ٹرمینل کے ذریعے غزہ میں انسانی امداد کی پائیدار فراہمی پر اتفاق ہوا ہے جس کے بعد پہلا امدادی ٹرک جمعے کو روانہ کیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ اسرائیل کے بعد مصر کے ساتھ ٹیلی فون ڈپلومیسی کے بعد امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ جمعہ سے محدود تعداد میں ٹرکوں کو مصر سے رفح کراسنگ سے غزہ جانے کی اجازت دی جائے گی۔

    غزہ میں یہ امداد دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کی نگرانی میں  فراہم کی جائیگی، رفح کراسنگ کے آس پاس کی سڑک کو مرمت کی ضرورت ہے اس لئے ممکنہ طور پر جمعے کے روز امدادی ٹرک روانہ کئے جاسکیں گے، امدادی سامان اقوام متحدہ کے تحت تقسیم کیاجائے گا۔

    دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں فلسطینی عوام کیلئے 100 ملین ڈالرکی امداد کا اعلان کیا ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق اس امداد کے ذریعے خوراک، پانی، طبی دیکھ بھال اورپناہ گاہ تک رسائی کو آسان بنایا جائے۔

    ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ، ضرورت مندوں تک امداد فوری طور  پر پہنچائی جائےگی، ان لوگوں کی مدد کی جائے گی جو حفاظت یا امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

  • اردن،ورلڈ بینک کا شامی پناہ گزینوں کے لیے 300 ملین ڈالر کا اعلان

    اردن،ورلڈ بینک کا شامی پناہ گزینوں کے لیے 300 ملین ڈالر کا اعلان

    واشنگٹن : ورلڈ بینک نےاردن میں موجود شامی پناہ گزینوں کے لیے 300 ملین ڈالرز جاری کرنے کا اعلان کیا ہے بہ طور قرضہ جاری کی گئی یہ رقم شامی پناہ گزینوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے منگل کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں اردن میں موجود شامی پناہ گزینوں کو سہولت، اعانت اور باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے 300 ملین ڈالرز کی رقم بہ طور قرض مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے 300 ملین ڈالرز کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کے لیے کیا گیا ہے تا کہ وہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں تا کہ اردن میں موجود شام کے مزدور پناہ گزینوں کوباعزت روزگارمیئسرآسکے۔

    ورلڈ بینک کے مطابق اس امداد کے بعد مزید شامی پناہ گزین اردن میں ورک پرمٹ حاصل کر سکیں گے اور باعزت روزگار اور مناسب رہائش کے حصول تک با آسانی رسائی حاصل کر پائیں گے۔

    ورلڈ بینک کے مشرق وسطی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں اردن کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت شامی پناہ گزینوں کے لیے سازگارماحول،ملازمتوں کی فراہمی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو قابل ستائش اور قابل تقلید قرار دیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اردن کے ان اقدام کے کی وجہ سے دنیا میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ کو طاقت ملے گی اور پناہ گزینوں کو بہ طور مظلوم عوام کے قبول کرنے کی تحریک کو جلا مل پائے گی جس کے بعد امید ہے کہ کئی اور ممالک اس کارِخیرمیں حصہ لیں گے۔

    دوسری جانب اردن حکام کا کہنا ہے کہ وہ 5 ملین کے قریب پنا ہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے جن میں 6 لاکھ پناہ گزین ہی اقوام متحدہ سے رجسٹرڈ ہیں تا ہم ان افراد کی دیکھ بحال کے لیے فنڈز کی قلت کا سامنا ہے اور اب تک عالمی سطح کے کسی ادارے کی امداد کے بغیر ہم سے جو بن پا رہا ہے کر رہے ہیں۔

    یاد رہے ماہ ستمبر کے اوائل میں اقوام متحدہ نے اردن کے بارڈر پرموجود 70 ہزار شامی پناہ گزینوں کی حالت زار پر مذمت کا اظہار کیا تھا جب مصر نے شامی پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی۔

    واضح رہے مصر نے شامی پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی اورغذائی ضروریات کی فراہمی سے اس وقت انکار کردیا تھا جب داعش کی جانب سے اردن کے صحرا میں کیے گئے خود کش حملے میں سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔