Tag: امراللہ صالح

  • امراللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالرز اور سونے کی اینٹیں برآمد، طالبان نے ویڈیو جاری کر دی

    امراللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالرز اور سونے کی اینٹیں برآمد، طالبان نے ویڈیو جاری کر دی

    کابل: طالبان نے امراللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالرز اور سونے کی اینٹیں برآمد کر لیں۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان نے سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے گھر سے 6.5 ملین ڈالرز اور سونے کی 18 اینٹیں برآمد کی ہیں۔

    طالبان کے ملٹی میڈیا برانچ کے سربراہ احمد اللہ متقی نے امراللہ صالح کے گھر سے رقم برآمدگی کی تصدیق کی ہے، انھوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر افغانستان کی انٹیلیجنس سروس کے سابق سربراہ کے گھر کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

    افغانستان کے مفرور صدر اشرف غنی کے دور میں امر اللہ صالح نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے، انھوں نے اشرف غنی کے ملک سے فرار ہونے کے بعد خود کو صدر قرار دیا تھا، اشرف غنی کے دور میں امراللہ صالح کو وزیر داخلہ بھی بنایا گیا تھا۔

    امراللہ صالح نے لوگوں سے وادئ پنجشیر کی مزاحمت میں شریک ہونے کا بھی کہا تھا، ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی طالبان کے ساتھ ایک چھت کے تلے نہیں بیٹھیں گے، کبھی بھی نہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق امراللہ صالح افغانستان سے فرار ہو چکے ہیں، جب کہ احمد مسعود بھی منظر سے غائب ہیں، دو دن قبل امر اللہ صالح کے بھائی روح اللہ عزیزی کو بھی قتل کر دیا گیا ہے۔

  • امراللہ صالح  کا  افغانستان کا قائم مقام صدر ہونے کا دعویٰ

    امراللہ صالح کا افغانستان کا قائم مقام صدر ہونے کا دعویٰ

    کابل : امراللہ صالح نے  افغانستان کاقائم مقام صدرہونےکادعویٰ کردیا اور کہا صدرکی غیرموجودگی پر نائب صدرقائم مقام صدربن جاتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق امراللہ صالح نے اافغانستان کاقائم مقام صدرہونےکادعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کےآئین کےمطابق میں قائم مقام صدرہوں، صدرکی غیرموجودگی پر نائب صدرقائم مقام صدربن جاتاہے۔

    اس وقت میں اپنے ملک ہی میں موجود ہوں ، تمام قائدین کی حمایت اوراتفاق رائےکیلئےرابطے کررہاہوں۔

    یاد رہے طالبان کے کابل پر قبضے کرنے کے بعد اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے ، افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے بھی اشرف غنی نےافغانستان چھوڑنے کی ‏تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کےعوام پرسکون رہیں۔

    اشرف غنی نے بیرون ملک جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ کابل ‏میں خونی سیلاب روکنےکیلئےافغانستان چھوڑا، اگر میں ملک میں رہتا تو لاتعداد محب وطن شہری شہید ہو جاتے اور کابل تباہ ‏ہو جاتا، بڑی انسانی تباہی ہوتی۔

  • کابل میں نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ،10 افراد ہلاک

    کابل میں نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ،10 افراد ہلاک

    کابل: نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تاہم امراللہ صالح کو صرف معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے، حملے میں افغانستان کے پہلے نائب صدر امراللہ صالح بال بال بچ گئے۔

    بم حملے کے دو گھنٹے بعد ویڈیو پیغام میں نائب افغان صدر نے کہا کہ اس واقعے میں ان کے متعدد محافظ زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی اسپتال لایا گیا ہے۔

    امراللہ صالح کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے بیٹے عباد اللہ جان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن میرا چہرہ اور بازو زخمی ہوئے ہیں۔

    افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں نائب افغان صدر امراللہ صالح کے محافظوں سمیت 10 شہری ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

    افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔