Tag: #امربالمعروف

  • پی ٹی آئی کا ‘امر بالمعروف’ جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں جاری

    پی ٹی آئی کا ‘امر بالمعروف’ جلسہ پریڈ گراؤنڈ میں جاری

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا ‘امربالمعروف’ جلسے کا پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی آغاز ہوگیا ہے، جلسہ گاہ میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود ہے اور گراؤنڈ کے اطراف پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔

    جلسہ کے آغاز کے پی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی تقریر سے کیا گیا، پرویز خٹک نے اپنی مختصر تقریر میں اپوزیشن اور منحرف ارکان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ ہاؤس میں گھوڑوں کا اصطبل لگایا گیا، ایک نامراد عورت کے سوا ایک بھی پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے ہمیں نہ چھوڑا، منحرف ارکان ہمارے تھے ہی نہیں وہ تو لوٹے تھے۔

    پرویز خٹک نے منحرف ارکان کو کہا کہ انکی جرات کیسے ہوئی؟ ہمیں چھوڑ کرگئے، یاد رکھو کہ پچھتاؤ گے ،آپ کے منہ پر کالا رنگ پھینکاجائیگا۔

    سندھ کے صدر علی زیدی کا خطاب

    علی زیدی نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ چوہا مافیا کا لیڈر آصف زرداری ہے، یہ بڑے سائز کا چوہا ہے جو سندھ کی ساری گندم کھاگیا،ساراپانی پی گیا، بڑے سائز کا چوہا سندھ کی زمینیں ہڑپ کررہاہے، اس نے اسکول اسپتال تباہ کردیئے۔

    کارکنان اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ میں انشااللہ عمران خان کی قیادت میں سندھ کےچوہوں کا شکار کرکےدکھاؤں گا۔

    عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی وجہ

    وفاقی وزیر علی زیدی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو معلوم ہے کہ یہ عدم اعتماد تحریک کیوں آئی ہے؟ تو آپ کو بتادوں کہ عمران خان فیٹف سے بھی پاکستان کی جان چھڑانے لگےہیں، عمران خان نے کشمیر کےمسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، عمران خان کو اس لئے لائے کہ 15مارچ اسلاموفوبیا کیخلاف دن منایاجائیگا۔

    عمران خان کو اس لئے لائے کہ ایبسولوٹی ناٹ کی ضرورت تھی۔

    سندھ میں پی ٹی آئی حکومت آئیگی اور صحت کارڈ دےگی۔

    شفقت محمود کا خطاب

    پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے جلسے نے فیصلہ سنادیا قوم عمران خان کیساتھ ہے، عوام نے یہاں آکر ثابت کردیا کہ ملک میں کوئی لیڈرہےتو وہ عمران خان ہے، اصل جمہوریت عوام اور فیصلہ بھی عوام کا ہے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی قیمتیں لگانا کیا جمہوریت کا نام ہے، یہ لوگ کئی دہائیوں سے پیسے لگاکر حکومت بناتے رہےہیں، یہ ان کی صرف حکومت بنانے کی نہیں پیسہ بنانے کی باریاں تھیں۔ چوہوں نے جو کام شروع کیا ہے ان کو ناکامی ہوگی

    قاسم سوری صدر بلوچستان

    پریڈ گراؤنڈ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر قاسم سوری نے کہا کہ آج آپ کا وزیراعظم پوری امت مسلمہ کا رہبر بن چکا، آج کا وزیراعظم آپ کے دل کی آواز ہے، ہر ایک سےبرابری پر بات کرتاہے، ماضی کے حکمرانوں کی بیرونی آقاؤ کے سامنے کانپیں ٹانگتی تھیں۔

    قاسم سوری کا کہنا تھا کہ عمران خان غلامی کی زنجیریں توڑ رہاہے، عمران خان نہ جھکتا ہے نہ بکتا ہے وہ عوام کیلئے سیسہ پلائی دیوار ہے، آج ہمارا وزیراعظم وہ اعلان کرےگاجو آپکےدل کی آوازہوگی۔

  • کون سی جماعت کہاں جلسہ کریگی؟ فیصلہ ہوگیا

    کون سی جماعت کہاں جلسہ کریگی؟ فیصلہ ہوگیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تحریک پیش کئے جانے کے بعد ملک میں سیاسی بھونچال آچکا ہے اور حکومت واپوزیشن نے عوامی طاقت کے بھرپور شو کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسی سلسلے میں وفاقی داراحکومت مرکز نگاہ بنا ہوا ہے، جہاں حکومت نے 27 مارچ کو تاریخی جلسہ عام منعقد کرنے کا اعلان کررکھا ہے تاہم اس کے لئے ضلعی انتظامیہ کی اجازت درکار ہوتی ہے تاہم اب یہ معاملہ بھی حل ہوگیا ہے اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی اجازت دے دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ جبکہ جےیو آئی کو ایچ ایٹ میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے جےیو آئی کو 25 مارچ کو جلسےکی اجازت دی ہے ادھر جےیو آئی نےجلسہ26مارچ کو کرنےکی استدعا کردی ہے۔

    سیاسی جماعتوں کے جلسوں سےمتعلق ضلعی انتظامیہ نے ایس او پیز تیارکرلئے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں۔

    ایچ 9گراؤنڈ میں مخصوص جگہ پر ہی جلسہ کرنےکی اجازت ہوگی۔

    سری نگر ہائی وے کو کسی صورت بند نہیں کیا جائےگا۔

    سرکاری ونجی املاک کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچایا جائےگا۔

    جلوس کے باعث ٹریفک کی روانی کسی صورت متاثر نہ ہو۔

    کوئی ڈنڈا بردار شخص جلسہ گاہ میں نہیں آئےگا۔

    کسی صورت میں شرکا کوجلسہ گاہ سے باہر جانےکی اجازت نہ ہوگی۔

    ایس او پیز میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انتظامیہ کیجانب سےدیئےگئے ایس اوپیزپر مکمل عمل کیا جائیگا، ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے کی صورت کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔