Tag: امرت پال سنگھ

  • سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے جیل میں بھی مودی سرکار کو دن میں تارے دکھا دیئے

    سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے جیل میں بھی مودی سرکار کو دن میں تارے دکھا دیئے

    نئی دہلی : سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے مودی سرکار کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا اور بھوک ہڑتال میں جیل کے باقی ماندہ قیدی بھی شامل ہوگئے۔

    سکھ رہنما امرت پال سنگھ نے جیل میں بھی مودی سرکارکودن میں تارے دکھا دیئے، کشمیرمیڈیاسروس نے بتایا کہ سکھ رہنماامرت پال سنگھ نے مودی سرکار کے خلاف بھوک ہڑتال کااعلان کردیا ۔

    ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال میں جیل کے باقی ماندہ قیدی بھی شامل ہوگئے، بڑی تعداد میں قیدیوں کی بھوک ہڑتال سے جیل انتظامیہ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں۔

    الجزیرہ کے مطابق سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو 23 مارچ 2023 میں بھارتی حکام نے گرفتار کیا تھا، تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ مودی سرکارسکھوں کی آوازدبانےکےلیےاوچھےہتھکنڈےآزمارہی ہے۔

  • بھارت: خالصتان تحریک کے حامی رہنما امرت پال سنگھ گرفتار

    بھارت: خالصتان تحریک کے حامی رہنما امرت پال سنگھ گرفتار

    پنجاب: بھارتی پولیس نے خالصتان تحریک کے سکھ رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتار کرلیا۔

    پنجاب پولیس کے مطابق امرت پال سنگھ کو پنجاب کے ضلع موگا سے گرفتارکیاگیا ہے۔

    پنجاب پولیس ایک ماہ سے امرت پال سنگھ کو تلاش کررہی تھی جب کہ اس موقع پر بھارتی پولیس کی جانب سے شہریوں سے پر امن رہنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب لندن میں سکھوں نے انڈین ہائی کمیشن پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکھ نوجوان بھارتی پرچم اتار رہے ہیں ویڈیو مین یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ خالصتان کا جھنڈا اٹھائے سکھ سڑک پر بھی موجود تھے۔

    سکھ امرت پال سنگھ کی گرفتاری اور برسبن میں ریفرنڈم سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں، بھارت نے خالصتان تحریک کے حامی رہنما امرت پال سنگھ کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے، امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیخلاف دنیا بھر میں سکھ کمیونٹی سراپا احتجاج ہے۔

  • خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کی مقبولیت سے بھارتی حکام کی نیندیں حرام ہوگئیں

    خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کی مقبولیت سے بھارتی حکام کی نیندیں حرام ہوگئیں

    نئی دہلی: خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کی مقبولیت سے بھارتی حکام کی نیندیں حرام ہو گئیں، امرت پال سنگھ بھارت میں سکھوں کے حقوق کی توانا آواز بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ کی مقبولیت سے بھارتی حکام کی نیندیں حرام ہو گئیں۔

    بھارتی سیکیورٹی اداروں کو انتیس سال کے امرت پال سنگھ کے اندر جُرنیل سنگھ بِھنڈرانوالہ کا عکس دیکھائی دینے لگا۔

    امرت پال سنگھ دو سال قبل بھارتی کسانوں کی تحریک سے منظرِ عام پر آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے امرت پال سنگھ بھارت میں سکھوں کے حقوق کی توانا آواز بن گئے۔

    امرت پال سنگھ کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ثقافت کو دبانے اور استحصال کا نتیجہ صرف تشدد ہوگا۔

    خیال رہے مودی سرکار میں سکھوں کی آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی ہے، بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی سے اقلیتیں خود کو غیر محفوظ تصور کر رہی ہیں، اور وہ قومی دھارے سے علیحدہ ہو چکی ہیں۔

    تنظیم ”وارث پنجاب دے“ نے مودی سرکار کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب میں خالصتان کے حامیوں نے اجنالہ پولیس اسٹیشن پر قبضہ کر لیا، اس موقع پر ہزاروں کی تعد اد میں موجود بھارتی پولیس تماشا دیکھتی رہ گئی