Tag: امریتا سنگھ

  • امریتا سنگھ نے مہنگا ترین لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

    امریتا سنگھ نے مہنگا ترین لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا

    بھارتی اداکارہ سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ اور سارہ علی خان کی والدہ امریتا سنگھ نے ممبئی میں دو کار پارکنگ والا 2,260 مربع فٹ کا مہنگا ترین لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار امریتا سنگھ، سارہ علی خان کی والدہ نے ممبئی 18 کروڑ میں ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق فلیٹ کا لین دین 14 فروری 2025 کو ہوا تھا، اور 90 لاکھ کی اسٹامپ ڈیوٹی اور 30,000 کی رجسٹریشن فیس ادا کی گئی تھی۔ دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ میں دو پارکنگ کی جگہیں ہیں۔

    بالی ووڈ کے ستارے، پروڈیوسرز، اور ہدایت کار جوہو میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس کے مرکزی مقام اور گورگاؤں، کھار، باندرہ اور اندھیری سے قریب ہے، جہاں زیادہ تر اسٹوڈیوز واقع ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی قریب میں، بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور ان کے خاندان نے جنوری 2025 میں ممبئی کے جوہو علاقے میں 86.92 کروڑ روپے کے دو لگژری اپارٹمنٹس خریدے ہیں۔

    واضح رہے کہ بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا کی شادی 13 سال تک قائم رہی اور پھر جوڑے میں 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔

    سیف علی خان اور امریتا کی شادی شدہ زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب اداکارہ نے اپنے سابق شوہر کو ان کی اجازت کے بغیر نیند کی گولیاں کھلا دی تھیں۔

    فلم ساز سورج برجاتیا نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سیف علی خان فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ فلم میں کرشمہ کپور، سلمان خان، سونالی بیندرے، موہنیش بہل اور تبو نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

    ایک انٹرویو میں سورج برجاتیا نے انکشاف کیا کہ سیف علی خان سیٹ پر اپنے ہوش و حواس میں نہیں رہے تھے، رات میں نیند نہ کرنے کی وجہ سے اداکار کو بہت سے سینز کو بار بار فلمایا گیا۔

    سورج برجاتیا کے مطابق شوٹنگ کے دوران سیف علی خان کی ذاتی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ آئے اس لیے وہ ہر وقت پریشان رہتے تھے، گانے ’سنو جی دلہن‘ کی شوٹنگ کے دوران سیف علی خان بہت سے ری ٹیک لے رہے تھے، رات بھر انہیں نیند نہیں آتی تھی۔

    کیا کرینہ کپور نے ساجد علی خان سے شادی کرلی؟

    انہوں نے بتایا کہ میں نے امریتا کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں نیند کی گولیاں دے تاکہ وہ آرام کر سکیں، اداکارہ نے سابق شوہر کو ان کی اجازت کے بغیر نیند کی گولیاں دیں، اگلے دن ان کے بہت سے سینز ترتیب دیے گئے، ہر کوئی حیران رہ گیا کیونکہ انہوں نے بہت اچھا شاٹ دیا تھا۔

    فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کے بارے میں بات کی جائے تو اس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور سنیما کی مشہور فلموں میں سے ایک بن گئی تھی۔

  • بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان والدہ کا کون سا کردار ادا کرنے کی خواہشمند؟

    بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان والدہ کا کون سا کردار ادا کرنے کی خواہشمند؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ والدہ امریتا سنگھ نے جو کردار ادا کیے ہیں وہ شاید نہ کرپائیں لیکن دو کردار ایسے ہیں جو وہ ادا کرنے کی خواہش مند ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتی کہ ایسا کوئی کردار ادا کرسکتی ہوں جو والدہ نے ادا کیا ہے لیکن کبھی ان کے کردار کو دہرانے کا موقع ملا تو فلم ’چمیلی کی شادی‘ میں ان کے کردار کو نبھانا پسند کروں گی۔

    سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ فلم ’بے تاب‘ میں والدہ امریتا سنگھ نے معصومانہ کردار ادا کیا تھا جو مجھے بہت پسند ہے اس کے علاوہ فلم ’آئینہ‘ کا ری میک بنا تو ان کا کردار اد کرنا پسند کروں گی۔

    بالی ووڈ اداکارہ کے مطابق والدہ امریتا سنگھ کو فلم ’آئینہ‘ میں مختصر کردار ادا کرنے کے باوجود ایوارڈ کی حق دار قرار پائی تھیں، انہوں نے یہ کردار بہت اچھی طرح نبھایا تھا۔

    مزید پڑھیں: جھانوی کے مقابلے میں سارہ علی خان کی مقبولیت سے بونی کپور پریشان

    واضح رہے کہ سارہ علی خان کی والدہ امریتا سنگھ آخری بار 2014 میں ریلیز ہونے والی عالیہ بھٹ اور ارجن کپور کی فلم ’ٹو اسٹیٹس‘ میں ارجن کپور کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔

    یاد رہے کہ سارہ علی خان کی دو فلمیں کیدرناتھ اور سمبا باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی ہیں، کیدرناتھ میں سارہ کے ساتھ سشانت سنگھ راجپوت جبکہ سمبا میں رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    سارہ علی خان کو ابتدائی دو فلموں کی کامیابی کے بعد تیسری فلم میں ٹائیگر شیروف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

    یہ پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان مٹھائی بانٹنے مندر پہنچ گئیں

    ہدایت کار ساجد نڈیاڈ والا نے فلم باغی کے تیسرے سیکوئل کے لیے سارہ علی خان کو منتخب کیا ہے، فلم باغی کے پہلے سیزن میں اداکارہ شردھا کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ دوسرے سیکوئل میں اداکارہ دیشا پٹانی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

  • سیف علی خان کی بیٹی فلموں میں جلوہ گر ہونے کو تیار

    سیف علی خان کی بیٹی فلموں میں جلوہ گر ہونے کو تیار

    ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان بھی فلموں میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں اور ان کی پہلی فلم کی کچھ جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

    سارہ علی خان ’کیدار ناتھ‘ نامی فلم سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے جارہی ہیں جس میں ان کے مقابل سشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کریں گے۔

    فلم ہمالیہ کے پہاڑوں میں شوٹ کی جارہی ہے جس میں سارہ علی خان ایک زائر کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ سشانت سنگھ ان کے گائیڈ کے روپ میں نظر آرہے ہیں۔

    مذہبی عقیدت پر مشتمل یہ سفر کس طرح محبت کے رنگ میں ڈھلتا ہے، یہی اس فلم کا موضوع ہے۔

    فلم کی ٹیم کی جانب سے سارہ علی خان کی شوٹنگ کے دوران کی کچھ تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں وہ شلوار قمیض میں ملبوس گھوڑے پر سوار دکھائی دے رہی ہیں۔

    فلم کیدار ناتھ ابھیشک کپور کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے جبکہ اس کی پروڈیوسر ایکتا کپور ہیں۔ فلم کو جون 2018 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ سارہ علی خان سیف علی خان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں جن کے درمیان سنہ 2004 میں علیحدگی واقع ہوگئی تھی۔ امریتا سنگھ خود بھی نہایت مقبول اداکارہ تھیں اور ان کی بیٹی انہی کی طرح دکھائی دے رہی ہے۔

    Omg my baby’s smile is sooo cute !! ❤️❤️#saraalikhan and that dress tho

    A post shared by @saraaalikhan on

    سیف علی خان نے بعد ازاں معروف اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کرلی جس سے ان کا ایک بیٹا تیمور بھی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔