Tag: امریکا اور یورپ

  • امریکا یورپ تجارتی کشیدگی، اطالوی وزیرِ اعظم واشنگٹن پہنچ گئیں

    امریکا یورپ تجارتی کشیدگی، اطالوی وزیرِ اعظم واشنگٹن پہنچ گئیں

    امریکا اور یورپ کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے کے ارادے سے اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی واشنگٹن پہنچ گئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں یورپی اشیاء پر امریکی ٹیرف سے متعلق بات کریں گی۔

    اس حوالے سے جاپانی وفد نے بھی امریکا میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، ٹرمپ سے ٹریف معاملات پر بات چیت ہوئی۔

    صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر ملاقات کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا ”جاپانی وفد سے ملاقات ایک بہت بڑا اعزاز تھی“۔

    واضح رہے کہ یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کے جواب میں 25 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ امریکی مصنوعات پر جوابی تجارتی اقدامات کے تحت 25 فیصد ٹیرف اطلاق 15 اپریل سے ہوچکا ہے۔

    یورپی یونین کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے ٹیرف پر امریکا پر تجارتی جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔ یورپی یونین کے ممالک 15 اپریل سے امریکی مصنوعات پر ڈیوٹی وصول کرنا شروع کر دیں گے لیکن امریکا متوازن تجارتی تعلقات پر راضی ہوتا ہے تو ٹیرف معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔

    جی سیون ممالک نے عالمی مالیاتی استحکام کیلئے تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جاپان نے بھی عالمی مالیاتی استحکام کیلئے کینیڈا کی سربراہی میں جی سیون ممالک سے اظہاریکجہتی کیا ہے۔ جاپانی وزیرخزانہ نے کینیڈین ہم منصب سے رابطہ کر کے مکمل ساتھ دینے کا یقین دلایا ہے۔

    ٹیرف جنگ، امریکی مرکزی بینک کے سربراہ کا بڑا بیان

    امریکی ٹیرف کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گراوٹ کا شکار ہیں۔ چین کی جانب سے امریکی اشیا پر محصولات بڑھانے کے اقدام پر آئل مارکیٹ میں بھونچال کی صورتحال ہے۔

  • چین کی اے آئی ایپ ‘ڈیپ سیک’ نے امریکا اور یورپ میں ہلچل مچادی

    چین کی اے آئی ایپ ‘ڈیپ سیک’ نے امریکا اور یورپ میں ہلچل مچادی

    مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چینی ایپ ڈیپ سیک نے تہلکہ مچادیا، ایک ہفتے میں امریکا میں چینی ایپ کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اور چیٹ باٹ آگیا، چینی کمپنی کی ایپ ڈیپ سیک نے دنیا بھر میں دھوم مچادی۔

    چینی ایپ کے لانچ ہوتے ہی امریکا اور یورپ میں ہلچل مچ گئی ، ایک ہفتے میں امریکا میں چینی ایپ کو سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا، جس سے امریکا اور یورپ کی ٹیک کمپینز نے سرپکڑ لئے۔

    امریکا میں چینی ڈیپ سیک کی اچانک مقبولیت کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شئیرز گرگئے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ڈیپ سیک ایپ کو خطرناک قرار دے دیا اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا اتنی سستی چینی ایپ کی لانچنگ کے بعد ہماری انڈسٹری کو جاگ جانا چاہیے۔

    امریکی کمپنی اوپن اے آئی کے مالک کا کہنا ہے چینی ایپ متاثر کن ہے تاہم، ہم اس سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    خیال رہے ڈیپ سیک اے آئی چیٹ باٹ ہے، جو صرف چھ ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہوئی ہے، چینی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ یہ ایپ حساب، کوڈنگ اور دیگر معاملات میں اوپن اے آئی کے جدید ترین ماڈل سے مقابلہ کرسکتی ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے۔ وہ عارضی طور پر ایپ کی رجسٹریشن محدود کر رہے ہیں کیونکہ ان کی ایپ پر سائبر حملوں کا خطرہ ہے۔

    سنگاپور میں ٹیکنالوجی امور کے ماہر کے مطابق یہ ایپ اے آئی کی پوری رسد کی سرمایہ کاری کو متاثر کرسکتی ہے۔

    چینی وزیراعظم نے شاندار کامیابی پر ایپ کے مالک کو سراہا۔

  • امریکا اور یورپ کا اسرائیل پر زمینی کارروائی نہ کرنے کیلئے دباؤ

    امریکا اور یورپ کا اسرائیل پر زمینی کارروائی نہ کرنے کیلئے دباؤ

    امریکی اور یورپی حکومتیں اسرائیل پر غزہ پر ممکنہ زمینی حملہ روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہیں تاکہ حماس کے ہاتھوں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مزید وقت دیا جائے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور یورپ اسرائیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ زمینی کارروائی مؤخر کردے، قیدیوں کی رہائی کیلئے قطر کے ذریعے مذاکرات کا انتظار کیا جارہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کئی ممالک حماس کے ساتھ اپنے رابطوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عسکریت پسند گروپ پر اس ماہ کے شروع میں اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے افراد کو رہا کرایا جائے۔

    اسرائیل

    ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ قطر کی حکومت اس معاملے میں بہت مددگار رہی ہے لیکن انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی بمباری اور وہاں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے پیش نظر معاہدے تک پہنچنے میں مشکلات کا ذکر بھی کیا۔

    یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کے باعث شہید فلسطینیوں کی تعداد 3900 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 14000 کے لگ بھگ زخمی ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کے لئے سہولتیں ختم ہوچکی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے اسپتالوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کو زمینی کارروائی کیلئے گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی جانب سے عرب اور مسلم دنیا سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب مارچ کرے تاکہ مظلوم فلسطینیوں کو صیہونی جارحیت سے محفوظ بنایا جاسکے۔

  • امریکا اور یورپ میں گرمی کی شدید لہر، گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

    امریکا اور یورپ میں گرمی کی شدید لہر، گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان

    ایریزونا : امریکی نیشنل ویدرسروس نے امریکیوں کےلیے انتہائی گرمی کا الرٹ جاری کردیا، گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدید لہر نے امریکا اور یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کے بعد امریکی ریاستوں ایریزونا، نویڈا، ٹیکساس،کیلی فورنیا میں انتہائی گرمی کی ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

    ریاست ایریزونا میں گرمی کا نیا ریکارڈ بننے کا امکان ہے جبکہ فینکس شہر میں پارہ تینتالیس ڈگری سےبڑھنے کی توقع ہے اور امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ڈیتھ ویلی میں کل پارہ چون ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کاامکان ہے۔

    یورپ کے بھی کئی شہروں میں گرمی کی شدید لہر آئندہ چند روزتک برقراررہے گی، فرانس،جرمنی،اسپین،یونان، کروشیا، ترکیےاورپولینڈ میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سے اوپر جانے کا امکان ہے۔

    اٹلی میں پارہ اڑتالیس ڈگری سےبھی تجاوز کرسکتا ہے، اٹلی کے سولہ شہروں میں الرٹ جاری کردیاگیا ہے۔

    سیکریٹری جنرل ڈبلیوایم او کا کہنا ہے کہ ریکارڈتوڑگرمی سے امریکا، یورپ اور ایشیا کے وسیع حصے متاثر ہے اور گرم موسم کی وجہ سےشدیدموسمی واقعات معمول بن رہے ہیں اور گرمی کی لہر یورپ، امریکا،بھارت،پاکستان اورایشیاکولپیٹ میں لےرہی ہے۔

    امریکی نیشنل ویدرسروس نےامریکیوں کے لیے انتہائی گرمی کاالرٹ جاری کردیا جبکہ یورپ میں ابتک کاسب سےزیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

  • انٹرنیٹ کے استعمال میں ایشیا امریکا اور یورپ سے آگے

    انٹرنیٹ کے استعمال میں ایشیا امریکا اور یورپ سے آگے

    نیویارک: انٹرنیٹ کا استعمال امریکا اور یورپ سے زیادہ ایشیا میں کیا جاتا ہے، ایشیا میں ایک ارب 85 کروڑ افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔

    عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین میں سے 50.2 فیصد افراد کا تعلق ایشیا سے ہے، گزشتہ 17 برس کے دوران ایشیا صارفین کی تعداد میں 15سو فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

    سروے کے مطابق پاکستان کی آبادی 19 کروڑ سے زائد ہے سال 2016ء میں پاکستان میں انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ تھی پاکستان کی آبادی کا 17 اعشاریہ 8 فیصد انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے، پاکستان میں 2 کروڑ 70 لاکھ افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں۔

    دریں اثنا عالمی ادارے کے مطابق سال 2017 کے اختتام تک دنیا کی آبادی 7 ارب 51 کروڑ ہوجائے گی، صرف ایشیا کی آبادی 4 ارب 14 کروڑ ہوگی، افریقا کی آبادی رواں سال ایک ارب 24 ہوجائے گی۔

    یہ  پڑھیں: ایشیائی لوگ فیس بک کے زیادہ شیدائی نکلے

    چند روز قبل فیس بک انتظامیہ نے بیان جاری کیا تھا کہ دنیا بھر میں اس کے سب سے زیادہ صارف یورپ یا امریکا میں نہیں بلکہ براعظم ایشیا میں ہیں جہاں روزانہ تقریباً 40 کروڑ افراد روزانہ اپنا فیس بک اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں۔

    انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 2 برس کے دوران براعظم ایشیا میں فیس بک کے صارفین میں 57 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ کسی بھی خطے میں موجود فیس بک کے صارفین کی تعداد میں تیز ترین اضافہ ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال صحت کے لیے خطرناک 

    فیس بک اعلامیے کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ایک ارب 23 کروڑ افراد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لاگ آن ہوتے ہیں۔