Tag: امریکا روانہ

  • آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا سالانہ اجلاس : وزیر خزانہ  امریکا روانہ

    آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا سالانہ اجلاس : وزیر خزانہ امریکا روانہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب امریکا روانہ ہوگئے ، وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

    وزیرخزانہ دورہ امریکا میں چین، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ کے وزرائے خزانہ ، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حکام سے ملیں گے۔

    امریکا کے اسٹیٹ اور ٹریثری ڈیپارٹمنٹس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی جبکہ عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں اور کمرشل بینکوں کے حکام سے ملاقات کریں گے۔

    مشرق وسطیٰ کے سرمایہ کاربینکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں، وفاقی وزیر سرمایہ کاری فورمز اور سیمیناروں سے خطاب کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیرخزانہ امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کادورہ کریں گے اور بین الاقوامی اور امریکی میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویو بھی دیں گے۔

     

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، بھارتی ٹیم کا پہلا گروپ امریکا روانہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024، بھارتی ٹیم کا پہلا گروپ امریکا روانہ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ امریکا روانہ ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما، رشبھ پنٹ، رویندرا جڈیجا، کلدیپ یادو اور دیگر امریکا روانہ ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑی آئی پی ایل کے باعث ابھی روانہ نہ ہوسکے۔

    بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا امریکا روانہ ہونے والے پہلے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے، ان کے امریکا نہ روانہ ہونے سے متعلق باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

    دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، اسٹار آل راؤنڈر عالمی کپ سے باہر ہوگئے۔

    ورلڈکپ کی میزبانی کے لیے تیار ویسٹ انڈین ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر آل راو?نڈر جیسن ہولڈر کی خدمات حاصل نہیں ہونگی۔ جیسن ہولڈر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران انجری کے باعث ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے ہولڈر کے متبادل کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں جیسن ہولڈرکی جگہ اوبیڈ مک کوئے کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے چند روز قبل ہی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیت کر ویسٹ انڈیز نے دوسری ٹیموں کو اپنے ارادوں سے خبردار کردیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح دلانے میں روسٹن چیس کا اہم کردار رہا، انھوں نے دوسرے میچ میں 38 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    کیا آپ کی ہاردک سے طلاق ہوگئی ہے؟ نتاشا اسٹینکووچ نے بتا دیا

    ویسٹ انڈیز نے اتوار کو سبینا پارک میں جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 16 رنز سے شکست دی۔ کیربیئنز کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری مل گئی ہے۔

  • مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف  اہم  دورے پر امریکا روانہ

    مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعید یوسف اہم دورے پر امریکا روانہ

    اسلام آباد : مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف اہم دورے پر امریکا روانہ ہوگئے، معید یوسف دورے میں امریکی ہم منصب اور دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی ڈاکٹرمعیدیوسف امریکا کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ، اپنے دورے میں معیدیوسف امریکی ہم منصب اور دیگر امریکی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی اور پاک امریکاتعلقات سمیت افغانستان کی صورتحال بھی زیرغورآئےگی۔

    اس دوران معیدیوسف امریکی کانگریس اراکین ، امریکی تھنک ٹینکس،امریکی میڈیا سمیت امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    معیدیوسف کی امریکی ہم منصب سےآخری ملاقات مئی میں جنیوامیں ہوئی تھی ، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

    خیال رہے جوبائیڈن کی انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان اور امریکی حکام کےدرمیان پہلی اعلیٰ سطح ملاقات ہوئی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل امریکا نے اعتراف کیا تھا کہ افغانستان میں امن عمل کیلئے حکومت پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان ہی طالبان کو مذاکرات کی میز پر لایا، امن عمل کو آگے بڑھانے پر پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے اس کے علاوہ مستحکم جنوبی ایشیاء کیلئے بھی پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔

  • پاکستان واپس آکر اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، طاہرالقادری

    پاکستان واپس آکر اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا، طاہرالقادری

    لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری نے علاج کے لئے امریکہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر کی اجازت سے بلا تاخیر پاکستان واپس آوں گا اور پاکستان واپس آکر اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا امریکا روانہ ہو نے کیلئے اپنے گھر سے ائیرپورٹ کیلئے نکل گئے ہیں اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ گزشتہ بتیس سال سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور بلڈ پریشر کا مرض دل کے علاج میں رکاوٹ بن رہا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ دوائیں اور مرض بھی بڑھتا گیا، اللہ مجھے صحتیابی عطا کرے گا۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا سانحہ لاہور کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جا ئیگا، حکومت اور عوامی تحریک کے مذاکرات میں دیت سےمتعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں تھی اور دیت سے متعلق جس نے بھی کہا جھوٹ ہے۔

    عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ جے آئی ٹی کو مسترد کر چکے ہیں اور ایک فیصد بھی قبول نہیں کریں گے۔ طاہر القادری نے کہا کہ سانحے کی چھپائی گئی رپورٹ منظرعام پر آنے سے نئے راستے کھلیں گے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ نظام بدلنے کی کوئی جدوجہد پاکستان عوامی تحریک کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی ہے۔

  • اقوام متحدہ کا اجلاس،وزیراعظم امریکا روانہ

    اقوام متحدہ کا اجلاس،وزیراعظم امریکا روانہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد نوازشریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوگئے ہیں، وہ چھبیس ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انسٹھویں اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وزیرِاعظم چھبیس ستمبرکو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اس موقع پر وزیرِاعظم دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    اجلاس میں دنیا بھر کے ایک سو بیس ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں، اجلاس سے قبل مختلف ملکوں کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔

    جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عراق اور شام میں جاری کشیدہ صورتحال، ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں تعطل، ابیولا وائرس اورموسمیاتی تبدیلیوں سمیت کئی معاملات زیر غور آئیں گے۔