Tag: امریکا روس تعلقات

  • روسی صدر نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا کریڈٹ دے دیا

    روسی صدر نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑا کریڈٹ دے دیا

    ماسکو : روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا اور روس کے تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے۔

    بیلا روس کے دارالحکومت منسک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا اور روس کے درمیان تعلقات مستحکم ہورہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تعلقات میں بہتری کا کریڈٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جاتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا بہت احترام کرتا ہوں، ان سے ملاقات کی خواہش ہے۔

    ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ صدرٹرمپ سے ملاقات کی انتہائی محتاط انداز سے تیاری کرنا ہوگی، روس اورامریکا کے تعلقات کچھ حد تک بہتر ہونا شروع ہوئے ہیں۔

    روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاملات فی الحال طے نہیں ہوئے، امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کا پہلا قدم اٹھ چکا ہے اب ہم آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

  • جاتے جاتے ٹرمپ کا روس کے خلاف بڑا فیصلہ

    جاتے جاتے ٹرمپ کا روس کے خلاف بڑا فیصلہ

    ماسکو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے روس کے خلاف بڑا فیصلہ کرتے ہوئے روس سے بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سروس نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس میں مخالف ملک یعنی روس سے بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام خریدنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    امریکی صدر کا مؤقف ہے کہ ہمارے مخالفین کے تیار کردہ (UAS) اور اس کے اجزا یعنی بغیر پائلٹ طیاروں کے نظام پر انحصار ہماری قومی اور معاشی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

    اس سلسلے میں جاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ امریکی عوام کے ٹیکس کی رقم سے مخالف ممالک سے سافٹ ویئر، الیکٹرانک پرزوں کی خریداری اور کے استعمال سے امریکی سلامتی کو خطرات درپیش ہیں، جن کو روکنے کے لیے امریکی پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    اس دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ اب امریکا کو اپنے مخالف ممالک سے ٹیکنالوجی اور تکنیکی معاونت لینے سے اجتناب کرنا ہوگا اور ملکی سطح پر تیار کردہ UAS کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔

    واضح رہے امریکا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے روسی ساختہ بغیر پائلٹ طیاروں کے نظام کا استعمال کیا جاتا ہے۔