Tag: امریکا سے مدد

  • انتہائی سخت اقدامات کے باوجود ناکامی، پاکستان نے ‘آئی ایم ایف قرض پروگرام’ کی بحالی کیلئے امریکا سے مدد مانگ لی

    انتہائی سخت اقدامات کے باوجود ناکامی، پاکستان نے ‘آئی ایم ایف قرض پروگرام’ کی بحالی کیلئے امریکا سے مدد مانگ لی

    اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کیلئےامریکا سے مدد مانگ لی اور کہا پٹرولیم قیمتوں اور بجلی ٹیرف میں اضافے کے باوجود آئی ایم ایف مذاکرات پر تیار نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انتہائی سخت اقدامات کے باوجود اسٹاف لیول معاہدے پر راضی نہ ہونے پر پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کیلئےامریکا سے مدد مانگ لی۔

    گزشتہ روز وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیرمملکت عائشہ غوث پاشا نے اسلام آباد میں امریکی سفیرڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ، ملاقات میں ان سے مدد کی درخواست کی۔

    ملاقات میں امریکی سفیرکو بتایا کہ حکومت نےمشکل حالات میں بھی جی ڈی پی کےدواعشاریہ دو فیصد کے برابر اقدامات کیے لیکن مذاکرات کے تین ادوار اور کئی آن لائن رابطوں کے باوجود آئی ایم ایف نے میمورنڈم کا ڈرافٹ تک شیئرنہیں کیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ میمورنڈم اسٹاف سطح کے مذاکرات کی بنیاد ہوتا ہے اور اس کےبغیرآئی ایم ایف کسی معاہدے پردستخط نہیں کرتا۔

    پاکستانی حکام نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں اور بجلی ٹیرف میں اضافے کے بعد امید تھی کہ آئی ایم ایف اسٹاف لیول مذاکرات پر تیارہوجائے گا مگر آئی ایم ایف اب نہ صرف تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس مراعات واپس لینے پر اصرار کررہا بلکہ تنخواہ دار طبقے سے ایک سو پچیس ارب اضافی محصولات کی وصولی کا مطالبہ بھی کر رہا ہے۔

  • طالبان مخالف احمد مسعود نے امریکا سے مدد طلب کر لی، امریکی اخبار کا دعویٰ

    طالبان مخالف احمد مسعود نے امریکا سے مدد طلب کر لی، امریکی اخبار کا دعویٰ

    نیویارک: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان مخالف افغان رہنما احمد مسعود نے امریکا سے مدد طلب کی ہے، اس سلسلے میں انھوں نے ایک امریکی لابنگ گروپ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں جنگجوؤں کے سب سے نمایاں گروپ کے رہنما احمد مسعود طالبان کو اقتدار سے باہر کرنا چاہتے ہیں، انھوں نے ایک امریکی لابنگ گروپ سے رابطہ کر کے رابرٹ اسٹریک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے شہ سرخی جمائی ہے کہ افغانستان کے کنٹرول کے لیے جاری جدوجہد اب ‘کے اسٹریٹ’ پر آ گئی ہے۔ واضح رہے کہ کے اسٹریٹ امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ایک بڑی سڑک ہے، جو متعدد لابیوں اور وکالت گروپس کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔

    اخبار کے مطابق افغان قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود طالبان کے خلاف جنگ کے لیے فوجی اور مالی معاونت چاہتے ہیں، جس کے لیے انھوں نے واشنگٹن کے لابنگ کرنے والے ماہر کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    یہ معاہدہ بدھ کی شام محکمہ انصاف جمع کرایا گیا ہے، یہ اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ یہ کام مفت میں کیا جائے گا۔ احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے امریکی اخبار کو بتایا کہ ان کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکا کی جانب سے تسلیم کیے جانے سے روکنا ہے۔

    دوسری جانب رپورٹ ہے کہ طالبان بھی امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ افغان اپوزیشن گروپس کو واشنگٹن میں کچھ ریپبلکنز کی حمایت حاصل ہے، تاہم بائیڈن انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اسے افغانستان میں خانہ جنگی میں مزید کردار ادا کرنے میں کوئی دل چسپی نہیں ہے۔

  • سیکورٹی کونسل میں تعاون کے بعد بھارت نے امریکا سے مزید مدد مانگ لی

    سیکورٹی کونسل میں تعاون کے بعد بھارت نے امریکا سے مزید مدد مانگ لی

    واشنگٹن: بھارت نے سیکورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے تعاون کے بعد امریکا سے مزید مدد مانگ لی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور بھارت آن لائن سیکریٹری خارجہ مذاکرات ہوئے ہیں جس میں باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔

    مذاکرات میں بھارتی سیکریٹری خارجہ ہرش شرنگلا اور امریکی انڈر سیکریٹری اسٹیٹ ڈیوڈ ہیل نے شرکت کی، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں اقوام متحدہ میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے۔

    مذاکرات میں سیکورٹی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے بعد بھارت نے امریکا سے مزید مدد مانگی، ہرش شرنگلا نے بھارتی طلبہ کے ویزوں کا معاملہ اٹھایا اور امریکا سے استدعا کی کہ بھارتی طلبہ کے حوالے سے نئے حکم نامے پر نظر ثانی کی جائے۔

    خیال رہے کہ آن لائن کلاسز کی وجہ سے امریکا نے غیر ملکی طلبہ کو واپس جانے کی ہدایت کی ہے، امریکی فیصلے سے لاکھوں بھارتی طالب علم بھی متاثرہوں گے۔

    پاکستان نےبھارتی ریاستی دہشت گردی کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھادیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا، پاکستان کے اقوام متحدہ کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارت کے خلاف تقریر کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ میں انسداد دہشت گردی کا ہفتہ منایا جا رہا ہے، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے پاکستانی سلامتی کو خطرات لا حق ہیں، اقوام متحدہ نوٹس لے۔

    پاکستانی مستقبل مندوب منیر اکرم نے یو این میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا پول کھول دیا، اور کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی حملے میں بھارت ملوث تھا، کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملے میں بھی بھارت ملوث تھا، بھارت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے گروپوں کی اعانت کر رہا ہے۔

  • پارٹی ساکھ کی بحالی کیلئے نواز لیگ کا امریکا سے مدد لینے کا فیصلہ، ذرائع

    پارٹی ساکھ کی بحالی کیلئے نواز لیگ کا امریکا سے مدد لینے کا فیصلہ، ذرائع

    اسلام آباد : نواز لیگ نے پارٹی کی بحالی کیلئے امریکا کی مدد لینے کی کوششیں شروع کردیں، اس حوالے سے بذریعہ سعودی عرب امریکی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیگی رہنماؤں کا دورہ سعودیہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

    ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق نواز لیگ کی قیادت نے پارٹی ساکھ کی بحالی کیلئے امریکا کی مدد لینے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

    شریف برادران کی اچانک سعودی عرب روانگی محض دورہ نہیں ہے، دورے کا مقصد امریکا سے بحران سے نکلنےکے لئے مدد طلب کرنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی امریکا کے ساتھ آج کل دوستی عروج پر ہے، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے لیگی قیادت نے بذریعہ سعودی عرب امریکی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا اور ن لیگ فی الوقت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ براہ راست امریکا سے مدد حاصل کرسکے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس مقصد کیلئےشہباز شریف پہلے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، گرین سگنل ملنے کے بعد انہوں نے لیگی قیادت کو سعودی عرب آنے کامشورہ دیا۔

    ن لیگ کی قیادت سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گی، ملاقات میں پارٹی ساکھ کی بحالی، اسٹیبلشمنٹ سے معاملات بہتر کرانے کیلئے مدد لےگی۔


    مزید پڑھیں: شہبازشریف کے بعد خواجہ سعد رفیق بھی سعودی عرب روانہ


    ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی وزیراعظم کیلئے نامزدگی سے متعلق معاملات پر بھی غور ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔