Tag: امریکا فائرنگ

  • امریکا: ویک اینڈ پارٹی کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکا: ویک اینڈ پارٹی کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکی ریاست الاباما میں ویک اینڈ پارٹی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ ویک اینڈ پارٹی کے دوران ہوئی، مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

    امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ میں 2 افراد کے ملوث ہونیکا شبہ ہے، تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

    اس سے قبل امریکا کی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ سے 3 پولیس افسران ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مطلوب ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس نے جوابی فائرنگ میں ملزم کو بھی ہلاک کردیا۔

    امریکا میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

    امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولیس اہلکار اسلحہ رکھنے کے جرم میں مطلوب شخص کو وارنٹ دینے کیلئے پہنچے تھے کہ ملزم نے ان پر فائرنگ کردی، ملزم کی فائرنگ سے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

  • امریکا: مسلح شخض کی فائرنگ سے 2 پولیس افسران سمیت 3 ہلاک

    امریکا: مسلح شخض کی فائرنگ سے 2 پولیس افسران سمیت 3 ہلاک

    امریکہ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے دو پولیس افسروں سمیت تین افراد کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست منی سوٹا کے شہر میناپولس میں اتوار کو ایسے گھر میں پیش آیا جہاں متعدد بچے بھی موجود تھے۔

    حکام کے مطابق پولیس کو گھر کے قریبی پڑوسیوں نے مدد کے لئے کال کی تھی اور کہا تھا کہ خاندان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

    پولیس کے مطابق اہلکار کال کے بعد گھر میں پہنچے تو مسلح شخص نے خود کو گھر میں موجود افراد کے ہمراہ بند کر رکھا تھا، جن میں سات بچے بھی شامل تھے۔

    پولیس نے اندر جانے کی کوشش کی، جس پر ایک پولیس اہلکار اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوا تو گولیوں کا نشانہ بن گیا، اسی طرح اوپر کی منزل سے ہونے والی فائرنگ سے دوسرا افسر بھی فائرنگ کی زد میں آگیا۔

    فائرنگ سے تیسرا افسر زخمی ہوا جبکہ اس کی مدد کے لیے پہنچنے والا فائر فائٹر بھی مسلح شخص کی فائرنگ کی زد میں آکر اپنی جان گنوا بیٹھا۔

    منی سوٹا کے انسداد جرائم سینٹر کے سربراہ نے بتایا کہ جس گھر میں واقعہ پیش آیا وہاں کے پڑوسیوں کے مطابق فائرنگ شروع ہونے سے قبل بولنے کی تیز آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتے فروخت کرنا شروع کردیئے

    سٹی پولیس چیف تانیہ شیوارٹز کے مطابق گھر سے تیز آوازیں آنے کے بعد پولیس کو کال کی گئی، پڑوسی نے بتایا کہ مجھے کھڑکی میں سے ایک خاتون اور بچے نظر آئے، ہم پولیس کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنی زندگیاں قربان کرکے کئی زندگیاں بچائیں۔

  • امریکا میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

    امریکا میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک

    امریکی ریاست الی نوائے میں فائرنگ کرکے 7 افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا، ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شکاگو کے دو مقامات پر گھروں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے، جو مضافاتی علاقے میں پیش آئے۔

    ان واقعات میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے، فائرنگ کے واقعے میں ملوث مشتبہ شخص کا نام رومیو نینس بتایا گیا ہے۔

    دوسری جانب چین اور کرغزستان کے سرحدی علاقوں میں 7.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد افراد اس کے نتیجے میں زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    چینی ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلے کے بعد 40 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    ممبئی کے سمندری برج پرالمناک حادثہ، ویڈیو وائرل

    رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال مغربی چین کے ووشی کاؤنٹی کا پہاڑی علاقہ ہے اور اس کی گہرائی 22 کلومیٹر ہے،زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • امریکا میں فائرنگ کا ایک اورواقعہ، مزید 5 افراد ہلاک

    امریکا میں فائرنگ کا ایک اورواقعہ، مزید 5 افراد ہلاک

    امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے، جس کے باعث مزید 5 افراد ہلاک ہوگئے، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کیرولائنا میں گھر میں فائرنگ کرکے5 افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔

    امریکی میڈیاکے مطابق مقتولین میں خاتون بھی شامل ہیں، جبکہ مرنے والوں کی عمریں 30 سے 80سال کے درمیان ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی امریکا میں فائرنگ کے متعدد واقعات کے دوران 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ 60کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں۔

    ملزم نے پہلے لیوسٹن شہر میں باؤلنگ کلب میں نہتے افراد پر فائرنگ کی جس سے 10 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے بعد لوکل بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر پر بھی شدید فائرنگ کی گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا، حکام نے علاقے میں تمام کاروبار کو بند کرنے کی ہدایات جاری کردی تھیں۔

    ملزم کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی، ملزم کی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے جو کہ خودکار رائفل تھامے ہوئے ہے، تاہم حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

  • امریکا میں فائرنگ سے 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکا میں فائرنگ سے 22 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    امریکا میں فائرنگ کے متعدد واقعات کے دوران 22 افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ 60 کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے پہلے لیوسٹن شہر میں باؤلنگ کلب میں نہتے افراد پر فائرنگ کی جس سے 10 افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے بعد لوکل بار اور والمارٹ ڈسٹری بیوشن سینٹر پر بھی شدید فائرنگ کی گئی۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، حکام نے علاقے میں تمام کاروبار کو بند کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ لیوسٹن 37 ہزار آبادی پر مشتمل شہر ہے اور پورٹ لینڈ کے شمال میں واقع ہے۔

    امریکی پولیس کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ملزم کی گرفتاری تک شہری اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ ریاست کی اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

    ملزم کی شناخت رابرٹ کارڈ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے جو کہ خودکار رائفل تھامے ہوئے ہے، تاہم حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

  • ’معمولی بات پر جھگڑا، فائرنگ سے 3 ہلاک‘

    ’معمولی بات پر جھگڑا، فائرنگ سے 3 ہلاک‘

    واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں کتے کی لین دین پر ہونے والے جھگڑے نے 3 افراد کو موت کی نیند سلا دیا، مرنے والوں میں 3سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچے سمیت 5 افراد کتا خریدنے ایک لگژری اپارٹمنٹ کمپلیکس گئے تھے جس دوران کتا بیچنے اور خریدنے والے کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوئی۔

    موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق اپارٹمنٹ سے فائرنگ کی آواز آئی اور وہاں سے دو افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر پولیس کو اطلاع فراہم کی گئی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جن میں سے ایک 3 سالہ بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب فائرنگ کا دوسرا واقعہ ورجینیا میں پیش آیا، جہاں ایک واقعے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    امریکا میں فائرنگ کے واقعات کا رونما بہت عام بات ہے، کیونکہ ملک میں اسلحہ کی فراوانی ہے، اس لئے زیادہ تر ہلاکتیں فائرنگ کے واقعات کے سبب ہی ہوتی ہیں۔

  • امریکی یوم آزادی پر فائرنگ کے 16 واقعات، 15 افراد ہلاک، 94 زخمی ہوئے

    امریکی یوم آزادی پر فائرنگ کے 16 واقعات، 15 افراد ہلاک، 94 زخمی ہوئے

    واشنگٹن: امریکی یوم آزادی پر فائرنگ کے 16 واقعات پیش آئے، جن میں 15 افراد ہلاک اور 94 زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں اسلحہ رکھنے کے قانون نے امریکی معاشرے کو پُر تشدد واقعات کے عفریت کے حوالے کر دیا ہے، آئے مختلف ریاستوں میں ماس شوٹنگ کے واقعات میں انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

    منگل چار جولائی کو امریکی یوم آزادی پر بھی یہ واقعات نہ رک سکے، بلکہ ان میں اور شدت آ گئی، اور مختلف ریاستوں میں اس دن سولہ خونیں واقعات نے جشن کو ماتم میں بدل دیا ہے۔

    یوم آزادی پر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت 13 ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جن میں مجموعی طور پر پندرہ افراد کی جانیں گئیں، اور چورانوے شہری زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال فائرنگ کے 350 سے زائد واقعات پیش آ چکے ہیں، جس پر امریکی صدر جو بائیڈن گن کنٹرول کے لیے سخت قانون سازی کا مطالبہ کر دیا ہے، تاہم ریپبلکنز ارکان کانگریس کا مؤقف ہے کہ اسلحہ رکھنے کی اجازت امریکی آئین دیتا ہے۔

  • امریکا میں فائرنگ کا واقعہ، بچے سمیت 5 افراد قتل

    امریکا میں فائرنگ کا واقعہ، بچے سمیت 5 افراد قتل

    واشنگٹن: امریکا میں نشے میں دھت شخص نے فائرنگ کرتے ہوئے بچے سمیت 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹیکساس ( کلیولینڈ) کی کاؤنٹی میں جمعے کی رات پیش ۤآیا۔

    سان جیکنٹو کاؤنٹی شیرف نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اہلکاروں کو ساڑھے گیارہ بجے کلیولینڈ سے ہراساں کیے جانے کے بارے میں کال موصول ہوئی، فوری طور پر پولیس جائے حادثے پر پہنچی تو وہاں پانچ افراد مردہ حالت میں موجود تھے جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

    سان جیکنٹو کاؤنٹی شیرف نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص میکسیکو کا رہائشی اور نشے کا عادی ہے، جس نے فائرنگ کرتے ہوئے پانچ افراد کو ہلاک کیا، ہلاک ہونے والوں میں آٹھ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے فوری طور پر ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے اور نہ ہی ملزم سے متعلق کوئی معلومات فراہم کیں۔

    پولیس کی ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک افراد ہونڈوراس کے رہائشی تھے، ان کی ہلاکت کے کیا محرکات ہیں؟ اس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں رواں سال فائرنگ کے 75 سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں، لیکن ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس میں گن کنڑول کے معاملے پر اختلاف برقرار ہے۔

  • گھر کو آگ، باہر نکلنے والوں پر گولیوں کی بارش، امریکا میں 8 ہلاک

    گھر کو آگ، باہر نکلنے والوں پر گولیوں کی بارش، امریکا میں 8 ہلاک

    ہیوسٹن: امریکا میں 4 مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں ایک حملہ آور سمیت 8 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں اسلحے پر پابندیاں عائد کرنے کی کوششوں کے درمیان مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے سفاکانہ واقعات کا تسلسل جاری ہے۔

    گزشتہ روز بھی امریکا کے مختلف شہروں میں چار مختلف واقعات رونما ہوئے، جس میں مسلح افراد نے آٹھ شہریوں کو زندگی سے محروم کر دیا اور چار زخمی ہو گئے۔

    امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں ایک مسلح شخص نے عجیب سفاکانہ کارروائی کی، اس نے پہلے کئی گھروں کو نذر آتش کیا، اور پھر جب لوگ خوف سے باہر نکلے تو ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

    آگ لگے گھر سے باہر نکلنے والوں پر گولیوں کی بارش سے 3 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ موقع پر پہنچنے والی پولیس ٹیم کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔

    امریکی ریاست مشیگن کے بڑے شہر ڈیٹرائٹ میں بھی کار سوار مسلح شخص نے راہگیروں پر بغیر کسی وجہ کے اندھا دھند گولیاں چلا دیں، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

    امریکی ریاست انڈیانا کے مرکزی شہر انڈیاناپولِس میں بھی ایک ہوٹل کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں نیدرلینڈز کا ایک فوجی اہل کار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، وہ ان تین ڈچ فوجیوں میں سے تھے جو فوج مشقوں کے لیے امریکا میں موجود تھے۔

    ادھر واشنگٹن میں بھی ایک فٹ بال کھلاڑی بریان رابنسن کو کار چھیننے کی کوشش کے دوران نامعلوم شخص نے گولیاں مار دیں، پولیس کا کہنا ہے کہ فٹ بالر کو ایک سے زائد گولیاں لگیں تاہم ان کی حالت اب بہتر ہے۔

  • امریکا میں اسپتال کے باہر کار سوار افراد کی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ

    امریکا میں اسپتال کے باہر کار سوار افراد کی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ

    ٹینیسی: امریکا میں اسپتال کے باہر کار سوار افراد کی لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ سے 6 شہری شدید زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے ممفس میں میتھوڈسٹ نارتھ اسپتال کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں، فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات ایک بجے واقع ہوا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، پولیس حکام کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑی میں سوار مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی، پولیس نے چوری شدہ گاڑی رکھنے پر 3 زخمیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے مشتبہ افراد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

    امریکا میں خشک سالی سے صورت حال انتہائی خراب ہو گئی

    گن وائلنس آرکائیو کے مطابق، یہ واقعہ اس سال امریکا میں اُن 400 سے زیادہ بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات (ماس شوٹنگ) میں سے ایک ہے، جن میں شوٹر کے علاوہ کم از کم 4 افراد کو گولی ماری گئی ہو۔

    ممفس پولیس تفتیش کاروں کے مطابق منگل کی صبح 19 سالہ ریجنالڈ فیلکس چوری شدہ سفید ایس یو وی میں ایک 16 سالہ اور ایک 17 سالہ نوجوان کے ساتھ تھا، جب وہ ریلی لا گرینج روڈ کے قریب گولیوں کا نشانہ بنے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ابھی انھوں نے یہ معلوم نہیں کیا ہے کہ آیا فائرنگ کرنے والے افراد اور متاثرین ایک دوسرے کو جانتے ہیں یا نہیں، اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔