Tag: امریکا میں طیارہ گر کر تباہ

  • امریکا میں طیارہ گر کر تباہ

    امریکا میں طیارہ گر کر تباہ

    واشنگٹن: امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ زخمی ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نارتھ کیرولینا کی ڈیوی کاؤنٹی میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ زخمی ہوگیا۔

    طیارہ ولیم روڈ کے قریب کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوا، طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، زخمی پائلٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکا میں طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    طیارہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں، ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست مونٹانا کے بلنگ لوگان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ 21 ستمبر کو امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • امریکا میں طیارہ گر کر تباہ

    امریکا میں طیارہ گر کر تباہ

    واشنگٹن: امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا کے بلنگ لوگان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول نے حادثے کی اطلاع صبح 7 بجکر 05 منٹ پر دی، طیارہ ایئرپورٹ روڈ کے شمال میں ریم ٹاپ ڈرائیو سے دور جنگل میں گر کر تباہ ہوا۔

    Small plane crashes north of Billings airport Friday night | Local News |  kulr8.com

    ایئرپورٹ آپریشن سپروائزر میکارتھی کا کہنا ہے کہ ’طیارے کا ماڈل سیسنا 172 تھا، انہوں نے ہلاک ہونے والے پائلٹ کا نام جاری نہیں کیا اور یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ طیارہ کہاں سے حاصل کیا گیا تھا۔

    میکارتھی کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیسنل ٹرانسپورٹٰیشن سیفٹی بورڈ سے رابطہ کرلیا گیا ہے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد بلنگس ایئرپورٹ فائر ڈیپارٹمنٹ نے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/small-plane-crash-kills-four-people-in-texas/

    یاد رہے کہ 21 ستمبر کو امریکی ریاست ٹیکساس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔