Tag: امریکا میں پاکستانی سفیر

  • امریکا نے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کے ایگریما کی منظوری دے دی

    امریکا نے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کے ایگریما کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: امریکا نے نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کے ایگریما کی منظوری دے دی۔

    سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے نامزد پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا ایگریما موصول ہو گیا ہے، امریکا نے منظوری دے دی، رضوان سعید شیخ رواں ماہ کے اختتام تک نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عامر کی بطور پاکستانی سفیر برائے یو اے ای منظوری بھی مل گئی، چند روز میں نئے سفیر کا ایگریما آنے کا امکان ہے، جس کے بعد وہ میزبان ملک میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے سوئٹزرلینڈ میں سفیر عامر شوکت کو مصر میں بطور نیا سفیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ جون کے آخر میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ حکومت پاکستان نے رضوان سعید شیخ کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کا نیا سفیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سبک دوش ہونے والے سفیر مسعود خان کا معاہدہ مارچ میں ختم ہو گیا تھا تاہم انھیں تین ماہ کی توسیع دے دی گئی تھی۔

  • پاکستان کیلئے امریکی فوجی امداد میں ایک سال کی توسیع

    پاکستان کیلئے امریکی فوجی امداد میں ایک سال کی توسیع

    واشنگٹن : امریکی کانگریس نے پاکستان کی فوجی امداد میں ایک سال کی مشروط توسیع کردی ہے، امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ میں ایک سال کی توسیع مثبت عمل ہے، کانگریس کی جانب سے کوئی نئی شرائط عائد نہیں کی گئیں ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا نے پاکستان کی فوجی امداد میں مزید ایک برس کی توسیع کو اپنی حتمی بجٹ تجاویز شامل کرتے ہوئے کچھ نئی شرائط عائد کیں، جن کے مطابق پاکستان کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ایک ارب ڈالرسے زائد رقم ادا نہیں کی جائیگی، کانگریس نے وزیرِ دفاع سے رقم جاری کرنے کا اختیار بھی واپس لے لیا ہے۔

    امریکی وزیرِ دفاع کو رقم کے اجراء سے پہلے کانگریس کو یقین دہانی کرانی ہوگی، امریکا میں تعینات پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے میڈیا رپورٹس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے بل میں توسیع کرتے ہوئےنئی شرائط عائد نہیں کیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ یا امریکی امداد کو دہشتگردی کیخلاف جنگ سے مشروط کرنا درست نہیں، پاکستانی سفیر نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں اعتماد کی فضاء بحال ہوئی ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا پاکستانی فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔