Tag: امریکا چین

  • عالمی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان، خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    کراچی: عالمی حصص بازاروں میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حصص کے عالمی بازاروں میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جاپانی حصص بازار میں 125 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تجارتی رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ اور ایس اینڈ پی انڈیکس بھی منفی زون میں چلا گیا، گزشتہ ہفتے امریکی اور یورپی حصص بازاروں کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کے باعث حصص بازار مندی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔

    ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، 83 پیسے کمی کے بعد برینٹ کی قیمت 61 ڈالر 16 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا نے حملہ کیا توچین آخری حد تک جائے گا، چینی وزیردفاع

    امریکی خام تیل کی قیمت میں 62 سینٹ کی کمی واقع ہوئی، ایک بیرل 52 ڈالر 88 سینٹ کا ہو گیا، دو دن میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 6 ڈالر 2 سینٹ کی کمی ہوئی جب کہ برینٹ کی قیمت 2 دن میں 8 ڈالر 50 سینٹ کم ہوئی۔

    واضح رہے کہ آج چینی وزیر دفاع ویئی فنگے نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ دنیا بھر کے لیے تباہی کا باعث بن سکتی ہے، وزیر دفاع نے امریکا کو تائیوان کے معاملے میں مداخلت پر وارننگ دی، کہا کہ تائیوان ہمارے لیے مقدس سرزمین کی حیثیت رکھتا ہے۔

  • امریکا چین ٹیکس تنازع، بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں مندی، تجارتی سرگرمیاں متاثر

    امریکا چین ٹیکس تنازع، بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس میں مندی، تجارتی سرگرمیاں متاثر

    واشنگٹن : چین اور امریکا میں تجارتی تنازع میں شدت آنے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان پیدا ہوگیا، امریکا کی ایران پر پابندیوں کے باوجود یورپی یونین نے ایران سے جوہری معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    امریکا کے ایران اور چین سے کشیدہ تعلقات سے عالمی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں، چین پر امریکا کی جانب سے مزید ٹیکس کے نفاذ اور چین کے جوابی اقدامات کے اعلان کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہرکی ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تنازع بات چیت سے جلد حل ہوجائے گا۔ چین کے وزیرخارجہ کا کہنا ہے چین اور امریکا تجارتی مذاکرات میں مسائل درپیش ہیں جن کو حل کرنا ضروری ہے۔

    مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں۔ ادھر ایران پر امریکی پابندیوں اور امریکا کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے باوجود یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدے کوجاری رکھا جائے گا۔

    صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ امریکا کے خلاف کوئی کارروائی ایران کی بڑی غلطی ہوگی، ایران کو بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔

  • چین امریکا تجارتی جنگ، مذاکرات کا نیا دور شروع، وفود کی سطح پر ملاقات

    چین امریکا تجارتی جنگ، مذاکرات کا نیا دور شروع، وفود کی سطح پر ملاقات

    واشنگٹن: چین امریکا تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کے حکومتی اہلکاروں نے وفود کی سطح پر ملاقات کی، اس دوران تناؤ کے خاتمے پر زور دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اس مذاکرات میں چین اور امریکا کے درمیان کئی مہینوں سے تجارتی جنگ جاری ہے، جس کے خاتمے کے لیے دوطرفہ دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فریقین کے درمیان مذاکرات امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہورہے ہیں جس میں دوطرفہ تناؤ کے خاتمے اور مستقبل کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

    دوسری جانب فرانسیسی وزیرخارجہ برونولے نے کہا کہ امریکا اور چین کو چاہیے کہ وہ تجارتی تناؤ میں مزید اضافے سے باز رہیں تاکہ عالمی سطح پر نمو کا سلسلہ برقرار رہ سکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چین امریکا مذاکرات میں کوشش کی جائے کہ شفافیت اور آزادانہ تجارت کے اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، اس سے قبل بھی کئی مذاکراتی دور ہوچکے ہیں جس میں تناؤ کے خاتمے پر خصوصی زور دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا بغیر وقت ضائع کیے پیچیدہ معاملات کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہیں، اور جلد سے جلد نتیجہ چاہتے ہیں۔

    تجارتی جنگ، امریکی وفد مذاکرات کے لیے چین پہنچ گیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں اسی مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ملک ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔