Tag: امریکا کو پیغام

  • امریکی افواج مداخلت نہ کریں، ایران نے امریکا پیغام بھجوا دیا

    امریکی افواج مداخلت نہ کریں، ایران نے امریکا پیغام بھجوا دیا

    تہران: ایران نے امریکا کو پیغام پہنچایا ہے کہ اسرائیل پر حملے کے بعد امریکی افواج اس معاملے میں مداخلت نہ کریں۔

    الجزیرہ کے مطابق ایران نے اسرائیل پر حملے کے بعد امریکا سے کہا ہے کہ وہ اس میں ملوث نہ ہو، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تہران نے اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد امریکا کو مداخلت کے خلاف خبردار کیا ہے۔

    عراقچی نے سرکاری ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’ہم نے امریکی افواج کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس معاملے سے پیچھے ہٹ جائے اور مداخلت نہ کرے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہ پیغام تہران میں سوئس سفارت خانے کے ذریعے جاری کیا گیا تھا۔

    دوسری طرف صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ میزائل حملے کے بعد امریکا اسرائیل کی ’’مکمل حمایت‘‘ کرے گا، انھوں نے مزید کہا کہ وہ آج اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے اس سلسلے میں بات کریں گے۔

    ایران کو اسرائیل پر حملے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، امریکا کی دھمکی

    اسرائیل نے بھی ایران کے میزائل حملے کا جواب دینے کا عزم کی اہے، اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ایک ’’بڑی غلطی’’ کی ہے اور وہ اسے اس کا ’’خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔‘‘ واضح رہے کہ ایرانی جواب کے بعد دونوں علاقائی فوجی طاقتوں کے درمیان وسیع تر جنگ کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔

  • اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی آرمی چیف کا امریکا کو پیغام

    اسرائیل پر حملے کے بعد ایرانی آرمی چیف کا امریکا کو پیغام

    تہران: اسرائیل پر حملے کے بعد ایران کے آرمی چیف میجر جنرل محمد حسین بغیری نے سوئس سفارتخانے کے ذریعے امریکا  کو پیغام بھجوادیا۔

    ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ صیہونی ریاست کا شام میں ایران کے قونصل خانے کو نشانہ بنانے اور ایرانی قانونی مشیروں کو شہید کرنا ہماری ریڈ لائن تھی۔

    ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ امریکا کو پیغام بھیجا ہے، اسرائیل کیخلاف فوجی آپریشن ختم ہو گیا ہے اب ایران کا مزید حملے جاری رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر ؤ اسرائیل نے دوبارہ کوئی کارروائی کی تو بھرپور جواب دیں گے۔

    ایران کا درجنوں ڈرونز اور کروز میزائلز سے اسرائیل پر حملہ

    چیف آف اسٹاف ایرانی مسلح افواج  میجر جنرل محمد حسین بغیری نے امریکا کو دو ٹوک پیغام میں کہا کہ اگر امریکا نے اسرائیل کا ساتھ دیا تو نمٹا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب سے دمشق میں یکم اپریل کو ایرانی قونصل خانے پر کیے گئے حملے کے جواب میں اسرائیل پر ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے متعدد میزائلوں نے اہداف کو نشانہ بنایا جبکہ اسرائیل اور امریکا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا۔

  • چین کا امریکا کو اہم پیغام

    چین کا امریکا کو اہم پیغام

    بیجنگ: چین نے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ وہ دنیا کے سامنے ہمارا بُرا تاثر پیش کرنا بند کرے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ ژی فینگ نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ دنیا کے سامنے چین کا بُرا تاثر پیش کرنا بند کرے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن چین کے دورے پر اتوار کو شہر تیانجن پہنچی تھیں، یہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کا چین میں پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔

    اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو صحیح سمت میں لانا ہے، دنیا کی دو عالمی طاقتوں کے تعلقات سائبر سیکیورٹی سے لے کر انسانی حقوق تک کئی مسائل پر خراب ہو رہے ہیں۔

    چین کے نائب وزیر خارجہ اور وینڈی شرمن کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ممکنہ طور پر امید کی جا رہی ہوگی کہ چین کا بُرا تاثر پیش کر کے امریکا کسی طرح چین کو اپنے پیدا کردہ مسائل کا قصوروار ٹھہرایا جا سکتا ہے، لیکن ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی انتہائی گمراہ کن ذہنیت اور خطرناک پالیسی کو تبدیل کرے۔

    وزارت خارجہ چین نے دونوں ممالک کے تعلقات کو ’تعطل‘ اور ’سنگین مشکلات‘ سے دوچار قرار دیا ہے، ادھر اپنے دورہ چین کے دوران وینڈی شرمن چینی وزیر خارجہ وینگ یی سے بھی ملاقات کریں گی۔ امریکا نے گزشتہ ہفتے امید ظاہر کی تھی کہ ان مذاکرات کے ذریعے چین کو دکھایا جا سکے گا کہ ’ذمہ دارانہ اور صحت مندانہ مقابلہ کیسا ہوتا ہے‘ لیکن ایسا کرتے ہوئے ’تنازعے‘ سے بھی بچنا ہے۔

    وینڈی شرمن اپنے دورے کے دوران بیجنگ نہیں جائیں گی، البتہ دو دن تیانجن میں گزاریں گی، جو کہ چین کا شمال مشرقی شہر ہے۔