Tag: امریکا کینیڈا

  • کینیڈا نے امریکا کے لیے بجلی مہنگی کردی

    کینیڈا نے امریکا کے لیے بجلی مہنگی کردی

    کینیڈا نے امریکا کے لئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا، امریکا کے 15 لاکھ صارفین کو اب بجلی 25 فیصد مہنگی ملے گی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈین صوبے اونٹاریو نے امریکی ریاستوں کو دی جانیوالی بجلی پر 25 فیصد ٹیکس نافذ کردیا ہے۔

    کینیڈا کے صوبے اونٹاریو سے امریکی ریاستوں مشی گن، منی سوٹا اور نیویارک کو بجلی فراہم کی جاتی ہے، اونٹاریو، کینیڈا کا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے اور سب سے بڑی معیشت رکھتا ہے۔

    دوسری جانب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اپنے الوداعی خطاب میں آبدیدہ ہوگئے اور پارلیمنٹ سے اپنی کرسی بھی ساتھ لے گئے۔

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا پارلیمنٹ میں اپنے الوداعی خطاب میں کہنا تھا کہ مجھے غلط نہ سمجھاجائے، مجھے اپنی 10 سال کی کارکردگی پر فخر ہے۔

    جسٹن ٹروڈو نے امریکا اور کینیڈا میں تجارتی تنازع پر تفصیلی بات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ملک کو آپ کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، مجھے امید ہے آپ ساتھ دیں گے۔

    واضح رہے کہ جسٹن ٹروڈو کے بعد کینیڈا کے آئندہ وزیراعظم کا نام بھی سامنے آگیا ہے، تاہم بطور وزیراعظم وہ اپنا عہدہ کب سنبھالیں گے یہ واضح نہیں ہوا۔

    کینیڈا کی حکمران جماعت نے برطانیہ اور کینیڈا کے مرکزی بینکوں کے سابق سربراہ مارک کارنی کو اپنا نیا رہنما منتخب کرلیا۔

    مارک کارنی پچاسی اعشاریہ نو فیصد ووٹوں سے منتخب ہوئے، انسٹھ سالہ مارک کارنی موجودہ وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ لبرل پارٹی کی قیادت بھی سنبھالیں گے۔

    ”ایکس“ پر یوکرین سے سائبر حملہ، ایلون مسک کا انکشاف

    کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم نے اپنی عوام کو متنبہ کیا کہ ملک پر کڑا وقت آنے والا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کو ان کے عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دے سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی قیادت میں امریکا،کینیڈا کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہاہے، امریکی ہمارے وسائل، زمین، پانی اور ہمارا ملک چاہتے ہیں۔

  • امریکا اور کینیڈا میں بڑھتی کشیدگی کا اثر کھیل کے میدانوں تک پہنچ گیا

    امریکا اور کینیڈا میں بڑھتی کشیدگی کا اثر کھیل کے میدانوں تک پہنچ گیا

    امریکا اور کینیڈا کے درمیان سیاسی کشیدگی کھیل کے میدانوں تک پہنچ گئی ہے، آئس ہاکی کا میچ شروع ہونے سے قبل میدان میں شدید لڑائی۔

    امریکا اور کینیڈا کے درمیان مونٹریال کے بیل سینٹر میں آئس ہاکی میچ افراتفری کا شکار ہو گیا، اس دوران دونوں ممالک کے کھلاڑیوں میں شدید لڑائی شروع ہوگئی۔ ابتدائی 9 سیکنڈز میں 3 بار ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق امریکی ٹیم کے کوچ مائیک سلیوان اور کینیڈین کوچ جون کوپر نے لڑائیوں کو پہلے سے طے شدہ قرار دینے سے انکار کیا۔ جبکہ امریکا کی ٹیم یہ مقابلہ 3-1 سے جیت کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

    کینیڈا کے خلاف یہ فتح 15 سال میں پہلی کامیابی تھی، جس نے کینیڈا کی 17 میچوں کی جیت کے سلسلے کو روک دیا۔ مقابلے کو دیکھنے کے لئئے 21 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے۔

    امریکی دھمکیاں، کینیڈا کے وزیراعظم نے ساتھیوں کو خبردار کردیا

    کینیڈین شائقین نے امریکی قومی ترانے کے دوران اور امریکی کھلاڑیوں کے تعارف پر ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔ کھلاڑیوں کا یہ ردِعمل حالیہ سیاسی کشیدگی کے باعث دیکھنے کو ملا۔

    ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کی تجویز اور تجارتی محصولات کی دھمکیوں نے کینیڈین عوام میں غم و غصہ کی لہر دوڑادی ہے۔

  • امریکا کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین وزیراعظم کے الزامات کو سچ ثابت کر دیا

    امریکا کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین وزیراعظم کے الزامات کو سچ ثابت کر دیا

    امریکا کے بعد کینیڈا نے بھی بھارت پر سنگین الزام کی تحقیقات کا بیان جاری کردیا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ یقین ہے بھارتی ایجنٹس کینیڈا کی سرزمین پرکینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے بھارت کے خلاف پیش کردہ حقائق نے کینیڈین الزامات کو سچ ثابت کر دیا ، ستمبر2023 میں کینیڈین وزیراعظم نے بھارت پرکینیڈین سرزمین میں دہشت گردی کا الزام لگایا تھا۔

    جس کے بعد امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے سکھ رہنماؤں کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کےملوث ہونےکابڑا انکشاف کیا ،امریکی انٹیلی جنس ایجنسی شواہد سمیت سکھ رہنماؤں کےقتل کے پس پردہ حقائق منظرعام پر لائی۔

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے انکشاف نے کینیڈین وزیراعظم کے الزام کی تصدیق کر دی، اس اہم خبر کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے بھی بیان جاری کیا گیا ہے۔

    جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اگست سے امریکی ہم منصبوں سے ملکر بھارت پر سنگین الزامات کی تحقیقات کر رہے ہیں، یقین ہے بھارتی ایجنٹس کینیڈین سرزمین پر کینیڈین شہری کےقتل میں ملوث ہیں۔

    کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم شروع سے کہہ رہے ہیں بھارت کو معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، بھارتی حکومت کو اس معاملے میں تعاون کرنے کی ضرورت ہے، ہماری ذمہ داری کینیڈین شہریوں کو محفوظ رکھنا ہے۔

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش بے نقاب کی اور امریکی حکام نے انڈین سینٹرل ریزرو پولیس کے اہلکار کے ملوث ہونے کا شواہد کیساتھ انکشاف کیا۔

    مئی 2023میں مودی سرکار نے اپنے ایجنٹس کو تحریک خالصتان کے رہنماؤں کے قتل کیلئےتعینات کرایا تھا۔

    آج امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے خالصتانی رہنما پنوں کے قتل کی سازش پر بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہم اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، گزشتہ ہفتے براہ راست ہندوستانی حکومت کی توجہ معاملےپرمبذول کرائی تھی، ہندوستانی حکومت نے اعلان کیا ہے تحقیقات کر رہی ہے اور ہم نتائج کے منتظر ہیں، امریکا ہندوستان کیخلاف الزامات اور تحقیقات میں بہت سنجیدہ ہے۔