Tag: امریکا کی نئی ڈپٹی چیف آف مشن

  • امریکا کی نئی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر اسلام آباد پہنچ گئیں

    امریکا کی نئی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر اسلام آباد پہنچ گئیں

    اسلام آباد : امریکا کی نئی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں، وہ اسلام آباد کےامریکی سفارتخانےمیں قونصلرآفیسر بھی رہ چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی نئی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی اے بیکر اسلام آباد پہنچ گئیں، انہوں نے امریکی سفارت خانے میں ڈپٹی چیف آف مشن کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

    پاکستان میں امریکی مشن نے ڈپٹی چیف آف مشن کا خیر مقدم کیا، وہ اسلام آباد کے امریکی سفارتخانے میں قونصلر آفیسر بھی رہ چکی ہیں۔

    پاکستان میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے نیٹلی بیکر قطری دارالحکومت دوحہ میں ڈپٹی چیف آف مشن تعینات تھیں وہ لیبیا،متحدہ عرب امارات ، کویت اور ترکمانستان میں بھی مختلف عہدوں پر سفارتی ذمہ داریاں اداکرچکی ہیں

    نیٹلی نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ نیشنل وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آف امریکہ سے 2017 کی گریجوایٹ ہیں۔