Tag: امریکا کے دورے

  • بلاول بھٹو امریکا کے دورے پر روانہ،   صدر جوبائیڈن سے ملاقات متوقع

    بلاول بھٹو امریکا کے دورے پر روانہ، صدر جوبائیڈن سے ملاقات متوقع

    واشنگٹن : وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری آج جو امریکی صدر جوبائیڈن کے دعائیہ ناشتےمیں شرکت کے لئے واشنگٹن پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول 2 فروری کو واشنگٹن میں بائیڈن کے دعائیہ ناشتے میں شرکت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی امریکی صدر بائیڈن سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو اعلیٰ امریکی حکام سےاہم ملاقاتیں کریں گے، جس میں پاکستان کےمعاشی اورسیکیورٹی معاملات پر امریکی حکام سےبات چیت ہوگی۔

    وزیرخارجہ امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بھی بات چیت کریں گے۔

  • اقوام متحدہ کا اجلاس،وزیراعظم آج امریکا روانہ ہوں گے

    اقوام متحدہ کا اجلاس،وزیراعظم آج امریکا روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد نوازشریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہوں گے، وہ چھبیس ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے انسٹھویں اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم چھبیس ستمبرکو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    اس موقع پر وزیرِاعظم دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے، اجلاس میں دنیا بھر کے ایک سو بیس ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں۔

    اجلاس سے قبل مختلف ملکوں کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی۔

    جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عراق اور شام میں جاری کشیدہ صورتحال، ایران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات میں تعطل، ابیولا وائرس اور موسمیاتی تبدیلیوں سمیت کئی معاملات زیر غور آئیں گے۔