Tag: امریکا

  • امریکا کا پاکستان سے آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا مطالبہ

    امریکا کا پاکستان سے آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا مطالبہ

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان سے عیسائی خاتون آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے خصوصی سفیر ڈیوڈ سپارسٹین کے مطابق امریکا اس معاملے پر پاکستان سے رابطے میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان سے توہین رسالت کے جرم میں قید آسیہ بی بی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ میں مذہبی آزادی کے حوالے سے خصوصی سفیر ڈیوڈ سپارسٹین نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی کے معاملے پرسابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی اور گورنر سلمان تاثیر کو جان سے ہاتھ دھونا پڑے، تاہم مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کیلئے پاکستان کو آسیہ بی بی کو آزاد کرنا ہوگا۔

    ڈیوڈ سپارسٹین خصوصی امریکی سفیر آسیہ بی بی وہی خاتون ہیں جن کے حق میں آواز اٹھانے پر سلمان تاثیر کو قتل کیا گیا۔ آسیہ بی بی کا مقدمہ اس وقت سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے.

    آسیہ بی بی کی رہائی کیلئے نہ صرف امریکی محکمہ خارجہ بلکہ امریکی تھنک ٹینکس بھی میں مطالبہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

    آسیہ بی بی کو سن 2009 میں پاکستان میں اس وقت گرفتار کیا گیاجب کھیت میں کام کرتے ہوئے ان کی دیگر عورتوں سے ایک ہی برتن سے پانی پینے پر جھگڑا ہوا۔

    جھگڑے کے بعد ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے گستاخانہ کلمات کہے ۔ نومبر 2010 میں انہیں شیخوپورہ کے ایک عدالت نے موت کی سزا سنائی تاہم اب یہ معاملہ پاکستانی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

     

  • امریکا نے پاکستان کوآٹھ ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کوآٹھ ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی

    واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کوآٹھ ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی، جدیدریڈار اور دیگرفوجی سامان بھی ملے گا۔

    امریکا پاکستان کوایف سولہ طیارے دینے پررضامند ہوگیا اوباما انتظامیہ نے پاکستان کوآٹھ ایف سولہ طیارے دینے کی منظوری دے دی۔پاکستان کوفراہم کئے جانے والے ایف سولہ،جدید ریڈاراوردیگرفوجی سامان کی مالیت سترکروڑ ڈالرہے۔

    پینٹاگون نے ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے معاہدے سے کانگریس کوآگاہ کردیا ہے۔پینٹاگون نے بیان میں کہا کہ پاکستان کواسلحے کی فراہمی سے خطے میں امریکا کی خارجہ پالیسی اوراہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اسٹریٹجک پارٹنرہے اورپاکستان کواسلحے کی فراہمی سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا۔

    یوایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیاروں سمیت ریڈار و دیگر آلات کی ممکنہ فروخت کے معاہدے سے محکمہ خارجہ نے اراکین کانگریس کو گیارہ فروری کو مطلع کردیا تھا ۔

    پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان طے پانے والے ممکنہ معاہدے کی رقم 69کروڑ نوے لاکھ ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس معاہد ے کی رو سے پاکستان کو درپیش سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی،ماہرین کے مطابق امریکی کانگریس تیس روز میں معاہدے کی منظوری سےمتعلق فیصلہ کرے گی۔

    دوسری جانب بھارت نے پاکستان کوایف سولہ کی فروخت پرحسب روایت واویلاشروع کردیا، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ میں فیصلے پرناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بھارت امریکی سفیرکوطلب کرکے احتجاج کرے گا۔

  • امریکیوں کو ایران میں حراست میں لیےجانےکا خطرہ ہے، امریکہ

    امریکیوں کو ایران میں حراست میں لیےجانےکا خطرہ ہے، امریکہ

    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے سفرکیلئے اپنے شہریوں کو متنبہ کردیا، امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ امریکی اورایرانی نژادامریکیوں کوایران میں گرفتار اورحراست میں لیےجانے کاخطرہ ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ٹریول وارننگ میں امریکی شہریوں،خصوصی طور پرایرانی امریکیوں کو ایران کےسفرکے خطرات کےبارےمیں متنبہ کیاگیاہے۔سفری انتباہ میں کہاگیاہے کہ ایران میں مختلف عناصرامریکاکےخلاف مخاصمانہ جذبات رکھتے ہیں۔

    ایرانی حکام کی جانب سےامریکی شہریوں کو ہراساں،گرفتار اورحراست میں لینےکاعمل جاری ہے، امریکی محکمہ خارجہ نےایران میں موجود امریکی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمیشہ اُن کی دستاویزات تازہ ترین ہوں اور ہنگامی صورت حال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیاررہیں۔

  • امریکا میں ایک پاکستانی تن ساز نے مسل مینیا کا ٹائٹل جیت لیا

    امریکا میں ایک پاکستانی تن ساز نے مسل مینیا کا ٹائٹل جیت لیا

    لاس ویگاس : امریکا میں ایک اور پاکستانی تن ساز سلمان احمد نے لاس ویگاس میں مسل مینیا کاٹائٹل جیت لیا۔

    پاکستانی تن سازسلمان احمدنے عالمی اعزازاپنے نام کرلیا، امریکا میں ہونے والی مسل مینیا چیمپیئن شپ میں پاکستانی باڈی بلڈر سلمان احمدنے پانچ سو تن سازوں کو مات دے کرٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

    ورلڈ مسل مینیا چیمپیئن شپ میں دنیابھرسے بہترین تن سازوں نےحصہ لیا لیکن لاہورکےسلمان احمدکی پوزینگ نے سب کی چھٹی کردی، پاکستانی باڈی بلڈز نے ورلڈ مینز اوپن کی تین کیٹگریز میں صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔

    اے آر وائی نیوزسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئےسلمان احمدنےکہادنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی خوشی ہے، اپنی کامیابی پاکستان کے عوام کے نام کرتا ہوں،سلمان احمد تمام کیٹگری میں ونرقرارپائے۔

    گولڈمیڈل اورٹرافی جیتنے والے تن ساز نے دعوی کیا ہے کہ وہ مسل مینیا ورلڈ کا ٹائٹل جیتنےو الے پہلے پاکستان باڈی بلڈر ہیں۔

  • پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکا کےحوالے کردیئے

    پاکستان نے بھارتی مداخلت کے ثبوت امریکا کےحوالے کردیئے

    واشنگٹن: پاکستان نے ملک میں بھارتی مداخلت کےثبوت امریک حکام کے حوالے کردیئے۔

    سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوتوں کی دستاویزات مشیر امور خارجہ سرتاج عز یز نے امریکی حکام کے حوالے کیں، بھارتی مداخلت کےثبوتوں پر مبنی تین دستاویزات امریکی حکام کو دی گئی ہیں۔

    اس سے پہلے پاکستان نے بھارت کی جانب سے مداخلت کے ثبوتوں کی دستاویزات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے سپرد کیں تھیں۔

  • امریکا اور چین سائبر جاسوسی روکنے کیلئے اقدامات کرنے پر رضامند

    امریکا اور چین سائبر جاسوسی روکنے کیلئے اقدامات کرنے پر رضامند

    واشنگٹن: امریکا اور چین میں سائبر جاسوسی روکنےپر اتفاق ہو گیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر براک اوباما اور ان کے چینی ہم منصب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی،دونوں ملک سائبر جاسوسی روکنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے تجارتی راز نہ چرانے پر متفق ہوگئے۔

    صدر اوباما نے کہا کہ اختلافات کے باوجود دونوں ملکوں نے کئی معاملات پر تعاون بڑھانےپراتفاق کرلیا۔

  • پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکہ کا اظہار افسوس

    پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکہ کا اظہار افسوس

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی پاک بھارت مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے ہندوستان اور پاکستان پر زور دے گا، بھارت کی جانب سےپاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر امریکی حکام نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات کے منسوخ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے دونوں ممالک پر زور دیا جائے گا اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

    محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے اوفا میں بھی نریندر مودی اور میاں نواز شریف کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کے انعقاد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی حوصلہ افزائی کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاک بھارت مذاکرات 23 اگست کو ہونا تھے، لیکن مذاکرات میں مائنس کشمیرکی شرط اور بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث پاک بھارت مذاکرات منسوخ ہوگئے۔ تاہم پاکستان نے بھارت کودوٹوک جواب دے دیا۔

      ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس کاجائزہ لیا ہے۔ دہشت گردی آٹھ نکاتی جامع مذاکرات کا حصہ ہے۔

    جس کامقصد تناؤ میں کمی اور اعتماد کی بحالی تھا۔ لیکن پیشگی شرائط پر سلامتی مشیروں کی ملاقات کاکوئی فائدہ نہیں۔

  • افغانیوں کا امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے باہرمظاہرہ

    افغانیوں کا امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کے باہرمظاہرہ

    واشنگٹن : امریکا میں بسنے والے افغان مہاجرین نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر پاکستان کے ہی خلاف مظاہرہ کرکے احسان فراموشی کی ایک نئی مثال قائم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر چند افغانیوں نے مل کر پاکستانی حکومت اور قومی سلامتی اداروں کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔

    ان افغانیوں نے پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام لگانے کے ساتھ ساتھ امریکا سے پاکستان کی امداد بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    مظاہرہ کرتے ہوئے افغانیوں نے پاکستانی سفارت خانے کو اپنے مطالبات پر تحریری طور پر بھی جمع کرائے۔اس موقع پر امریکی نژاد افغانی پاکستان میں پناہ لئے ہوئے لاکھوں مہاجرین پر بات کرنے سے کتراتے رہے۔

    جبکہ دنیا کے نامور دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی پر بھی کوئی بات کرنا مناسب نہ سمجھا، پورے مظاہرے میں صرف پاکستان کے خلاف نفرت انگیز نعرے ان افغانیوں کی احسان فراموشی کو عیاں کرتے رہے۔

  • مسلم ملکوں کی طرح امریکا میں بھی افطار پارٹیوں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے

    مسلم ملکوں کی طرح امریکا میں بھی افطار پارٹیوں کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے

    واشنگٹن : مسلم ملکوں کی طرح امریکا میں بھی افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، اس طرح کی ایک افطار پر ترک کمیونٹی نے پاکستانیوں کو مدعو کیا۔

    رمضان کے بابرکت مہینے میں امریکا میں بھی افطار پارٹیوں کو رجحان بڑھتا جا رہا ہے یہاں تک کہ اب وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون میں بھی افطار پر مسلم کمیونٹیوز کو مدعو کیا جاتا ہے۔

    اسی طرح کی ایک افطار کا اہتمام ترک کمیونٹی کی جانب سے کیا گیا، جہاں پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے رمضان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو فرقوں اور رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر یکجہتی کا درس دیا۔

    افطار کے موقع پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں نے ایک دوسرے کی ثقافت، سیاست پر بھی بحث کی جبکہ پاکستانی اور ترکی کے کھانوں کا بھی خوب موازنہ کیا گیا۔

  • صیہونی طاقتیں امریکا کو ایران پرحملےکیلئےاکسارہی ہیں، رالف شین مین

    صیہونی طاقتیں امریکا کو ایران پرحملےکیلئےاکسارہی ہیں، رالف شین مین

    برطانوی فلاسفر بر ٹینڈر رسل کےسابق سیکریٹری نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی قوتیں ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کو ناکام بنانے اور اسرائیل کی مدد سے امریکہ کو ایران پر حملے کے لئے اکسا رہی ہیں۔

    رالف شین مین نے ایک انٹرویومیں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسرائیلی حکام کی جانب سے امریکی صدر براک اوباما پر زور دیا گیا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جائے ،جس کا مقصد ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کے معاہدے کو ناکام بنانا ہے۔

    رالف شین مین کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا ایک اور مقصد یہ بھی ہے کہ آئندہ انتخابات میں اگر امریکا میں ریپبلکن پارٹی اقتدار میں آئی تو وہ جوہری معاہدے کو یکسر مسترد کردے گی۔