Tag: امریکا

  • امریکا: طاقتور طوفان بگولے نے تباہی مچادی، 2افراد ہلاک، 20زخمی

    امریکا: طاقتور طوفان بگولے نے تباہی مچادی، 2افراد ہلاک، 20زخمی

    ایلی نوائے: امریکہ میں طاقتور طوفان نے تباہی مچادی،  جس کے نتیجے میں دوافراد ہلاک جبکہ بیس زخمی ہوگئے۔

    امریکی ریاست ایلی نوائے میں طاقتور طوفانی بگولے نے تباہی مچادی ہے، طوفان کی زد میں آکر کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد کاریں الٹنے اور پہاڑی تودے گرنے سے دوافراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔

    ریاست کے گورنر نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالات کا نٖفاذ کردیا ہے، ریسکیو اہلکاروں نے سڑکوں سے ملبہ ہٹانے سمیت امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

  • امریکا اور کیوبا کے صدورکے درمیان باضابطہ ملاقات

    امریکا اور کیوبا کے صدورکے درمیان باضابطہ ملاقات

    پناما:امریکا اور کیوبا کے درمیان سرد مہری کا سلسلہ ختم ہوا،امریکی صدر براک اوباما نے کیوبا کے صدر راؤل کاسترو کے ساتھ تاریخی ملاقات کی۔

    پنامامیں امریکی ممالک کےمشترکہ اجلاس میں امریکی صدر براک اوباما نےکیوبا کےصدر راؤل کاسترو سےملاقات کی،صدر اوباما نے ملاقات کو دونوں ممالک کےدرمیان نصف صدی سے زائد کشیدہ تعلقات میں اہم موڑ قراردیا۔

    ملاقات کےبعد دونوں ممالک کے سرد تعلقات میں مثبت پیش رفت سامنےآئی ہے،دونوں رہنماؤں نےسفارتی تعلقات بحال کرنے کے لیے سفارتخانے کھولنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔

    صدر براک اوباما کا کہنا تھا کہ تلخیوں کوچھوڑ کر آگے بڑھنا ہوگا،راؤل کاسترو نے بھی امریکا کے ساتھ تعلقات بہتربنانے میں پیش رفت کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

  • امریکا کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافے کا اعلان

    امریکا کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافے کا اعلان

    واشنگٹن : امریکا نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فراہمی میں اضافے کا اعلان کیا ہے، یمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کی کارروائیاں چودہویں روز میں داخل ہوگئیں ہیں، مزید سترہ شہری جنگ کا ایندھن بن گئے۔

    حوثی ملیشیا کو کنٹرول کرنے کے لیے امریکا نے ریاض حکومت کے لیے اسلحے کی فراہمی میں اضافہ کر دیا ہے، ہتھیاروں کی فراہمی کی تصدیق نائب وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کی ہے۔

    بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکا خفیہ معلومات کے تبادلے کو بھی وسعت دے گا، سعودی عرب سے اجازت ملنے کے بعد ریڈ کراس کا پہلا طیارہ میڈیکل اسٹاف کو لے کر صنعا پہنچ گیا۔

    ادارے کے مطابق جیسے ہی کلئیرنس ملے گی، مزید جہاز طبی امداد لے کر صنعا پہنچیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی طیاروں نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے آبائی قصبے اور باغیوں کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، یمن میں جاری جھڑپوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد پانچ سو پچاس سے تجاوز کر گئی ہے۔

    یونیسیف کے مطابق مرنے والوں میں چوہتر بچے بھی شامل ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد یمنی بے گھر ہوچکے ہیں۔

  • امریکا سمیت عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیو کلیئرمعاہدہ ہوگیا

    امریکا سمیت عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیو کلیئرمعاہدہ ہوگیا

    سویٹزرلینڈ: امریکا کی سربراہی میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیو کلیئرمعاہدہ طے پا گیا،ایران پر عائد اقتصادی پابندی ہٹادی جائیں گی۔

    امریکا کی سربراہی میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیو کلیئرمعاہدہ طے پا گیا، معاہدہ کے ابتدائی نکات جاری کردیئے گئے ہیں۔

    معاہدے کے تحت یورپی یونین اور امریکا ایران پر عائد اقتصادی پابندی ہٹادیں گے،امریکا سمیت دیگر عالمی طاقتوں اور ایران نے معاہدہ کو تاریخی قرار دیا ہے،اسرائیل اس معاہدہ کے شدید خلاف تھا، مذاکرات میں امریکا، برطانیہ، فرانس، چین ، جرمنی اور روس شامل تھے ۔

     ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف نے معاہدے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ معاہدے کی دستاویز 30جون تک تیار ہوجائیں گی، ایران کا نیوکلیئر پروگرام امن مقاصد کیلئے ہے، ایران ہونے والے معاہدہ کی پوری پاسداری کریگا۔

    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ معاہدہ فریقین کی کامیابی ہے، معاہدے کے تحت ایران یورینیم افزودگی کی شرح کم کرے گا۔

  • واشنگٹن، ورجینیا کے مسلمانوں کا عید کی چھٹیوں کا مطالبہ

    واشنگٹن، ورجینیا کے مسلمانوں کا عید کی چھٹیوں کا مطالبہ

    نیویارک:  امریکا کے شہر نیو یارک میں عید کی چھٹیوں کے اعلان کے بعد واشنگٹن، ورجینیا اور میری لینڈ کی ریاستوں میں مسلمانوں نے عید کے موقع پر سرکاری چھٹیاں دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    نیو یارک سٹی کے مئیر بل دی بلاسیو نے عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے موقع پر پبلک اسکولوں میں سرکاری چھٹیاں کیلنڈر میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا تھا، اس فیصلے کو نہ صرف مسلم کمیونٹی بلکہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بھی پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

    امریکی دارالخلافہ واشنگٹن اور اس سے ملحقہ ریاستوں میری لینڈ اور ورجینیا کے مسلمان بھی چاہتے ہیں کہ عید کے موقع پر یہاں پر بھی سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا جائے۔

    ورجینیا اور میری لینڈ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مسلمان رہائش پذیر ہیں، جنہیں عید کے تہوار کے موقع پر بھی اپنے بچوں کو اسکول اور خود نوکریوں پر جانا پڑتا ہے۔

    عید کے تہوار پر سرکاری چھٹیوں کے اعلان سے ان کی عید کا مزا دوبالا ہوسکتا ہے۔

  • امریکا کی یوحنا آباد چرچ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

    امریکا کی یوحنا آباد چرچ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت

    امریکا نے یوحنا آباد چرچ دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کےخلاف پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جین ساکی نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو کسی بھی جگہ پر  آزادی کے ساتھ رسومات ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔

    جین ساکی کا کہنا تھا کہ مذہبی عبادت گاہوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور حکومت کیساتھ کھڑا ہے، تمام مذاہب کی عبادگاہوں کی حفاظت کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے، پاکستان کو چاہیئے کہ وہ دہشتگردی کیخلاف اپنی کوششیں تیز کرے۔

  • امریکا میں مرسڈیز بینز فیشن شو کی رنگینیاں اختتام پزیر

    امریکا میں مرسڈیز بینز فیشن شو کی رنگینیاں اختتام پزیر

    نیویارک: امریکا میں مرسڈیز بینز فیشن شو کی رنگینیاں ختم ہوگئیں، دنیا بھر کے معروف ڈیزائنرز کی کلیکشن نے دھوم مچا دی۔

    امریکا میں چھائی فیشن کی بہار جس نےسب کو بے حال کیا، ایک ہفتے سے جاری مرسڈیز فیش ویک تمام تر رعنایوں کیساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ۔

    فیشن ویک میں دنیا بھر سے آئے ڈیزائنرز نے دو ہزار پندہ کیلئے نت نئے ملبوسات کی کلیکشن پیش کی، جنیہں شائقین نے بے حد پسند کیا۔

    فیشن ویک میں توجہ کا مرکز بنے معروف ڈیزائنر کیلون کلائن،مارک جیکب، ٹامی ہلفگر، مارک کور سمیت کئی ڈیزائنر ز جنہوں نے اپنی کلیکش کے ذریعے دوہزار پندرہ کے نت نئے ٹرینڈ اور اسٹائل متعار ف کرائے ۔

    نازک حسیناوں نے سلک،کاٹن،چمڑے، ایمبرائیڈی اور پرندوں کے پروں سے بنے ملبوسات میں ریمپ پر واک کی تو شرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

  • امریکا میں مرسڈیز بینز فیشن شو کی رنگینیاں

    امریکا میں مرسڈیز بینز فیشن شو کی رنگینیاں

    نیویارک : امریکا میں مرسڈیز بینز فیشن شو کی رنگینیاں جاری ہیں، امریکی ڈیزائنرز کی کلیکشن نے دھوم مچا دی۔

    ،نیویارک میں خوبصورت ماڈلز سے سجا مرسڈیز بینز فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، فٹ بال میدان کی حسیناؤں کی آمد نے فیشن شو میں چار چاند لگا دیئے، نیویارک میں جاری مرسڈیز بینز فیشن ویک میں امریکی ڈیزائنر ٹامی ہلفگر نے تیس سال مکمل ہونے پر دوہزار پندرہ کی فال کلیکشن پیش کی ۔

    جسے فٹ بال گیم سے متاثر ہوکر بنایا گیا، ماڈلز کی سج دھج نے ایونٹ کی رونقیں بڑھا دیں۔

    ٹامی کے لباسوں میں رنگوں کی بہار اور خوبصورت امتزاج تھا، ٹامی کا کہنا تھا ملبوسات کو ستر کی دہائی کا رنگ دیا گیا۔

    اس سے قبل پہلے روز معروف ڈیزائنر تادشی سوجی کے ملبوسات کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا، شو کی تھیم بیوٹی آف فلائیٹ رکھی گئی، موسم سرما کے ملبوسات کو شرکاء کی بھرپور پذیرائی ملی، ماڈلز نے جب ایمبرائیڈی اور پرندوں کے پروں سے بنے ملبوسات میں ریمپ پر واک کی تو شرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

    فیشن ویک میں اس بار سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مقبول ہونے والی ماڈلز کا انتخاب کیا گیا ہے، فیشن ویک کی رنگینیاں انیس فروری تک جاری رہیں گی۔

  • امریکا نے ڈرون طیاروں کی فروخت سے متعلق پالیسی تبدیل کردی

    امریکا نے ڈرون طیاروں کی فروخت سے متعلق پالیسی تبدیل کردی

    واشنگٹن : امریکا نے ڈرون طیاروں کی فروخت سے متعلق پالیسی تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہء خارجہ نے ڈرون طیاروں کی فروخت سے متعلق قوانین نرم کرتے ہوئے ان میں تبدیلی کی ہے، نئے قوانین کے مطابق اسلحے سے لیس ڈرون طیارے دوسرے ممالک کو فروخت کئے جاسکیں گے۔

    امریکی محکمہء خارجہ کے مطابق ڈرون طیاروں کی خرید و فروخت صرف سرکاری سطح پر ہوگی، ڈرون طیارے خریدنے والے خواہشمند ممالک باقاعدہ معاہدے کے بعد ہی طیارے درآمد کرسکیں گے، اس کے علاوہ ان ڈرونز کو مقامی افراد کی غیر قانونی نگرانی کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

    امریکی پالیسی کے تحت اس سے قبل ملٹری ڈرون برآمد کرنےکی اجازت نہیں تھی۔

  • امریکا نے کئی ممالک کی سلامتی خطرے میں ڈال دی

    امریکا نے کئی ممالک کی سلامتی خطرے میں ڈال دی

    واشنگٹن: امریکا نے اپنی سلامتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک کی سلامتی خطرے میں ڈال دی، امریکا انٹرنیٹ کے بغیر دنیا کے اہم ممالک کا کمپیوٹر ڈیٹا چرانے لگا۔

    روسی سائبر سیکیورٹی کے ایک ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی کمپیوٹر انجیئنرز نے ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے، جس سے امریکا انٹرنیٹ کے بغیر ہی دنیا میں کہیں بھی موجود کمپیوٹر کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرچکا ہے، جن ممالک کا سب سے زیادہ ڈیٹاچرایا گیا ہے،  اُن میں پاکستان، چین، افغانستان، ایران اور روس شامل ہیں۔

    اس سافٹ وئیر کی ایک اور بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ دوسروں کے کمپیوٹر تک نہ صرف رسائی حاصل کرے گا بلکہ اسے ظاہر بھی نہیں ہونے دے گا۔

    روسی سیکورٹی سافٹ وئیر بنانے والی کمپنی کیسپرسکی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس سافٹ وئیر سے اب تک 30 ممالک کے لوگوں کے کمپیوٹر متاثر ہوئے ہیں۔

    کمپنی کے مطابق اس سافٹ ویئر کے ذریعے ان ممالک میں موجود بینک، فوجی ادارے، ٹیلی کیمونیکیشن کمپنیز، انرجی کی کمپنیاں، ایٹمی تحقیق کے ادارے، میڈیا اور اسلامی تنظیموں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

    کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ سافٹ ویئر اتنا جدید ہے کہ ہارڈ ویئر کمپنیوں کو بھی اس کے استعمال کی خبر نہیں ہوتی۔