Tag: امریکا

  • امریکا کی شمالی ریاستیں برفباری نے لپیٹ میں

    امریکا کی شمالی ریاستیں برفباری نے لپیٹ میں

    مشی گن: امریکا میں مشی گن سمیت کئی شمالی ریاستوں کو برفباری نے لپیٹ میں لے لیا ہے، چھتیں اور سڑکیں برف سے ڈھک گئیں ہیں جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث سو سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

    امریکا کی شمالی ریاستوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، ریاست منِی سوٹا میں شدید برف باری نے نظام زندگی کو منجمد کرکے رکھ دیا ہے، فاریسٹ لیک علاقے میں چھ سے بارہ انچ برف باری ہوئی، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، شدید برف باری سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث سو سے زائد ٹریفک حادثات ہوئے۔

    امریکی محکمہ موسمیات نےدرجہ حرارت مزید گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔

  • امریکا کا عراق میں مزید 1500 فوجی بھجوانے کا فیصلہ

    امریکا کا عراق میں مزید 1500 فوجی بھجوانے کا فیصلہ

    واشنگٹن: امریکا نے داعش کے خلاف جنگ میں عراقی حکومت کو فوجی امداد فراہم کرنے کے لیے مزید پندرہ سوامریکی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی عراق میں شدت پسند تنظیم داعش سے نمٹنے کے لیے حکومت کو معاونت و رہنمائی فراہم کریں گے جبکہ کردش فورسز سمیت سیکیورٹی اداروں کی فوجی تربیت کی جائے گی، فوجی کسی بھی قسم کی جنگی کاروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔

    اوباما انتظامیہ داعش کے خلاف جنگ میں مزید پانچ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا بل منظوری کے لیے کانگریس میں پیش کرے گی۔

    اس سے قبل عراق میں سترہ سو امریکی فوجی تعینات ہیں۔

  • امریکا میں وسط مدتی الیکشن،ریپبلکنز کی کامیابی کاامکان

    امریکا میں وسط مدتی الیکشن،ریپبلکنز کی کامیابی کاامکان

    واشنگٹن: امریکہ میں وسط مدتی انتخاب میں ایوان نمائندگان کی تمام جب کہ سینیٹ کی ایک تہائی نشستوں پرووٹنگ ہورہی ہے ۔

    تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ ریپبلیکنز کو کانگریس میں اکثریت حاصل ہو سکتی ہے۔ ایسا ہوا تو صدراوباما آخری دو برس کے دوران نئے سیاسی تنازعات کاشکار ہوسکتےہیں۔ریپبلیکن امیدوار اُن ریاستوں میں سینیٹ کی کئی سیٹیں لے سکتے ہیں جنھیں دو برس قبل مسٹر اوباما نے کھو دیا تھا

  • امریکا میں وسط مدتی انتخابات آج ہورہے ہیں

    امریکا میں وسط مدتی انتخابات آج ہورہے ہیں

    واشنگٹن:امریکی عوام ایوان نمائندگان کے 435 اور سینٹ کے 33 اراکین کو منتخب کرنے کیلئے چار نومبر کو ووٹنگ میں حصہ لیں گے۔

    امریکی عوام ایوانِ نمائندگان کے چار پینتیس ارکان اور سینیٹ کے تینتیس اراکین کو منتخب کرنے کے لئے ووٹنگ کا حق استعمال کریں گے، ان مڈٹرم انتخابات میں مختلف ریاستوں سے اڑتیس نئے گورنرز ،چھیالیس ریاستوں کے نمائندے اور لوکل باڈیز کا چناؤ عمل میں آئے گا۔

    ایک سروے کے مطابق صدر اوباما کی مخالف قوتوں کی کامیابی کی توقع زیادہ ہے۔

    عام خیال ہے کہ ری پبلیکن پارٹی ایوانِ نمائندگان میں اپنی سترہ نشستوں کی برتری نہ صرف برقرار رکھے گی بلکہ عین ممکن ہے کہ اِس میں کچھ اضافہ ہو، وہ سینیٹ میں بھی زیادہ سیٹیں لے سکتی ہے، جہاں اس وقت ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے۔

    سروے کے مطابق چارنومبر کے انتخابات میں ری پبلکنز کو ڈیموکریٹس پر سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل ہوجائے گی، ری پبلکنز کو ڈیموکریٹس پر سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے کم سے کم چھ سیٹوں پر فتح حاصل کرنا ہوگی۔

    ری پبلکنز کے مطابق وہ ڈیموکریٹس سے آرکنسس، مونٹانا، ساؤتھ ڈکوٹا اور ویسٹ ورجینیا کی نشستیں حاصل کر لیں گے۔ ری پبلکنز اس وقت ڈیموکریٹس کو الاسکا، کولوراڈو، آئیوا، نیو ہیمپشائر، اور نارتھ کیرولینا میں سخت مقابلہ دے رہے ہیں۔

    سروے کے مطابق صدر اوباما کی الیکشن مہم میں تقریر بھی ڈیموکرٹیس کے امیدواروں کے لئے نقصان دے رہی ہے۔

  • ملالہ کا غزہ کے اسکولوں کی تعمیر کیلئے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

    ملالہ کا غزہ کے اسکولوں کی تعمیر کیلئے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان

    میری فریڈ : نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے غزہ کے متاثرہ اسکولوں کی دوبارہ تعمیر نو کیلئے 50 ہزار ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

    ملالہ یوسف زئی کو حال ہی میں ورلڈ چلڈرن ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے، ملالہ کا کہنا ہے کہ ملنے والی رقم میں سے 50 ہزار ڈالر غزہ کے بچوں کیلئے وقف کروں گی، فلسطین میں جاری جنگ سے اسکول بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اسرائیلی جاریت سے ایک بچے سمیت 73 افرد جاں بحق ہوئے ہیں ۔

     ملالہ  نے مزید کہا ہے کہ اسکول کی تعمیر نو  اور بچوں کی تعلیم پر یہ رقم خرچ کروں گی، دنیا میں ہر بچے کو پُرامن ماحول میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے اور تعلیم کے بغیر امن ممکن نہیں۔

    دوسری جانب ورلڈ چلڈرن پرائزبھی ملالہ یوسف زئی نے جیت لیا ہے، کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ 17 سالہ ملالہ یوسف زئی نے ورلڈ چلڈرن پرائز ووٹنگ کے ذریعے جیتا ہے، جس میں لاکھوں افراد نے حصہ لیا۔ورلڈ چلڈرن پرائز ملالہ یوسف زئی 29اکتوبر کو اسٹاک ہوم میں یہ ایوارڈ وصول کریں گی۔

  • دہشت گردی خدشات،امریکا، برطانیہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    دہشت گردی خدشات،امریکا، برطانیہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

    واشنگٹن :امریکا اور برطانیہ میں دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

    امریکا کے ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری جے جانسن کے مطابق دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کے بعد تمام اہم مقامات اور سرکاری عمارات کی سیکورٹی بڑھائی جارہی ہے۔

    دوسری جانب برطانیہ میں بھی دہشت گردی کے خدشے کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ ہارس گارڈ پریڈ کے داخلی دروازوں کے گرد اور وائٹ ہال کےاطراف میں کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیشِ نظر مسلح فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

  • جنرل راحیل شریف نومبرمیں امریکہ کا سرکاری دورہ کرینگے

    جنرل راحیل شریف نومبرمیں امریکہ کا سرکاری دورہ کرینگے

    راولپنڈی :جنرل راحیل شریف نومبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ نومبر میں امریکہ سرکاری دورے پر جائیں گےجس میں وہ امریکی دفاعی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    جنرل راحیل شریف کو دورہ امریکہ کی دعوت امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈملسی نے دی ہے ۔ سولہ نومبر سے شروع ہونے والے ایک ہفتے کے دورے میں جنرل راحیل امریکی وزیردفاع چک ہیگل،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈملسی ، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائڈ آسٹن سمیت امریکی دفاعی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    جنرل راحیل شریف فلوریڈا کے شہر ٹامپا میں سینٹ کام ہیڈکوارٹر بھی جائیں گے جہاں پاک امریکہ اور افغانستان سے متعلقہ امور زیر غور آئیں گے۔

  • ملالہ کانوبل انعام کی رقم بچوں کی تعلیم پرخرچ کرنیکا اعلان

    ملالہ کانوبل انعام کی رقم بچوں کی تعلیم پرخرچ کرنیکا اعلان

    فلاڈلفیا: نو بل انعام یا فتہ ملا لہ یو سف زئی نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ وہ سیاست کا آغاز نچلی سطح سے کرناچاہتی ہیں, نوبل انعام کی رقم پاکستان میں بچوں کی تعلیم پرخرچ کریں گی،ملالہ فنڈسےغریب بچوں کےوالدین کومالی تعاون فراہم کیاجائے گا۔

    ملالہ یوسف زئی کا مزید کہناتھا کہ میری تمام ترتوجہ بچوں کی تعلیم پرمرکوزہے،اسکول نہ جانیوالےبچوں کوتعلیم کی طرف لانابڑی مہم ہے ہم لڑکوں کیلئےخواب دیکھتےہیں مگرلڑکیوں کیلئے نہیں،میں مغرب میں ہوں لیکن میرادل پاکستان میں ہے، وطن کی محبت کا احساس سب سےمختلف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انشاللہ بہت جلد پاکستان آؤں گی اور سوات جاؤں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کےمسائل کےحل کے لئے متحد ہونا ہوگا، انہوں نے سوات میں ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے کہا کہ میں نے ہمیشہ حقیقت بیان کی سوات میں طالبان دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں۔

  • ملالہ یوسفزئی کو امریکا کا لبرٹی میڈل بھی دے دیا گیا

    ملالہ یوسفزئی کو امریکا کا لبرٹی میڈل بھی دے دیا گیا

    فلاڈلفیا: سوات کی ڈائری گرل ملالہ یوسفزئی کو ایک اور ایوارڈ دے دیا گیا۔ ملالہ کو امریکاکالبرٹی میڈل اور ایک لاکھ ڈالرکی انعامی رقم دی گئی۔  ملالہ کو یہ میڈل تعلیم کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم کیلئےجدوجہد کرنے پرامریکن لبرٹی ایوارڈ دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ملالہ کو ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی دی گئی ہے۔ یہ میڈل اکستانی طالبہ کو امریکی شہر فلاڈلفیا میں امریکن لِبرٹی ایوارڈ دینے کی تقریب کے دوران دیا گیا۔ ایوارڈ فلاڈلفیا نیشنل کانسٹیٹیوشن سینٹرنےدیا۔

    اس موقع پر ملالہ کا کہنا تھا کہ غربت اوردہشتگردی سے لڑنے کا بہترین ہتھیار تعلیم ہے اور انھوں نے دنیا کے تمام ممالک پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہتھیاربنانےکےبجائےبچوں کےمستقبل کےلیےپیسےخرچ کریں۔

  • ترکی داعش کے خلاف امریکا کو فوجی اڈے فراہم کرے گا

    ترکی داعش کے خلاف امریکا کو فوجی اڈے فراہم کرے گا

    واشنگٹن : ترکی نے امریکا کو داعش کے خلاف فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی، امریکا نے ترکی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
    امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے بتایا کہ عراق اور شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑنے کے لیے ترکی اتحادی فورسزکو فوجی اڈے فراہم کرے گا۔

    امریکا عراق اور شام میں داعش کے خلاف فضائی حملے کر رہا ہے، داعش کے جنگجوؤں نے گذشتہ مہینوں کے دوران عراق اور شام کے بہت سےعلاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔