Tag: امریکا

  • دیامربھاشا ڈیم پروجیکٹ کیلئے بھرپورتعاون کیا جائیگا، امریکا

    دیامربھاشا ڈیم پروجیکٹ کیلئے بھرپورتعاون کیا جائیگا، امریکا

    نیو یارک: امریکہ نے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کے لئے تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیم پاکستان کیلئے سب سے بہتر ین انتخاب ہے۔ امریکا نےساڑھےچار ہزار میگا واٹ کے دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ کیلیے تعاون کا اعلان کیا ہے جس پرچودہ ارب ڈالر لاگت آئے گی۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے دورہ امریکا کے موقع پراعلیٰ امریکی حکام اور ممتاز کاروباری شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کیں،امریکی نمائندہ خصوصی ڈان فلڈ مین کا کہنا تھا امریکا اور پاکستان کی جامع اسٹرٹجیک پارٹنر شپ ہے اور امریکا بالخصوص توانائی کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ دیرینہ اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کا خواہاں ہے۔

    دیامر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری پاکستان کا بہترین انتخاب ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر حکومت کی اولین قومی ترجیحات میں شامل ہے۔ توانائی کی پیداوار کیلیے ملک کو داسو اور بھاشا ڈیموں کی ضرورت ہے۔

  • امریکا کا فلسطین میں یہودی بستیوں کے قیام پر خدشات کا اظہار

    امریکا کا فلسطین میں یہودی بستیوں کے قیام پر خدشات کا اظہار

    واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل سے فلسطین میں یہودی بستیوں کے قیام پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی یروشلم میں یہودی بستیوں کے قیام کے منصوبے پر عمل درآمد سے اسرائیل اور امریکا میں تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

    جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ یورشلم میں یہودی بستیوں کا قیام فلسطین سے امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے، منصوبے پر عملدرآمد کی صورت ناصرف امریکا عالمی برادری کی جانب سے بھی مذمت کی جائے گی۔

  • شام : داعش کے ٹھکانوں پربمباری،50شدت پسند ہلاک

    شام : داعش کے ٹھکانوں پربمباری،50شدت پسند ہلاک

    شام: امریکہ اوراس کے اتحادی ملکوں کی جانب سے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، تازہ فضائی حملوں میں پچاس شدت پسند مارے گئے۔

    امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان رئیرایڈمرل جان کربی کے مطابق شدت پسندوں کوجنگی طیاروں اورٹام ہاک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

    برطانوی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں حصہ نہیں لیا، امریکی صدر براک اوباما نے گیارہ ستمبر کو داعش کے خلاف کارروائی کا دائرہ عراق سے بڑھا کر شام تک پھیلانے کا اعلان کیا تھا۔

  • امریکا کی پاکستان کے لئے سفری وارننگ جاری

    امریکا کی پاکستان کے لئے سفری وارننگ جاری

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیرضروری سفرسے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشت گرد امریکی شہریوں کے لئے خطرہ ہیں۔ دہشت گرد شہریوں اورغیرملکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ دہشت گرد امریکی اور مغربی شہریوں پر حملے کرسکتے ہیں، اس لئے امریکی شہری پاکستان کا سفراختیار کرنے سے گریز کریں اور پاکستان میں رہائش پذیر امریکی بڑے مجمع سے دور رہیں۔

  • یورپی یونین اور امریکا کی روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد

    یورپی یونین اور امریکا کی روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد

    روس: یورپی یونین اور امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردیں، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ وہ پابندیوں کا مقابلہ کریں گے۔

    یورپی یونین نے روس کے پانچ اور امریکا نے تین بنکوں پرعالمی اداروں سے تجارتی لین دین پر پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ روس کے دفاعی اور آئل ریفائینری کے اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہےکہ مغربی ممالک کی جانب سے عائد کی گئی پابندیاں ناقابل قبول ہیں، ان کاکہنا تھا کہ وہ ان پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مغربی ممالک پر بھی جوابی پابندیاں عائد کریں گے۔

  • امریکا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت جاری

    امریکا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت جاری

    واشنگٹن: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہوگئی، امریکا نے اسرائیل کے دفاعی نظام کے امداد کی منظوری تو دی لیکن اپنے یورپین حلیف کی ناراضگی بھی مول لی۔

    نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی مسلح کارروائیوں کی مخالفت میں شدت آتی جا رہی ہے لیکن امریکا اسرائیل کی حمایت سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں، امریکی صدر براک اوباما نے اسرائیل کے دفاعی نظام آئرن ڈوم کومزید مضبوط بنانے کے لئے دوپچیس ملین ڈالرز کے بل پر دستخط کر دئیے۔

    دوسری جانب امریکا کے قریبی اتحادی بھی اسرائیل کی حمایت سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، امریکا کے انتہائی قریب سمجھا جانے والا برطانیہ بھی اسرائیل کی مذمت پر مجبور ہوگیا، برطانیہ نے غزہ کی صورتحال کو ناقابل برداشت قراردیا۔

    فرانس نے کھل کراسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بے گناہ فلسطیینیوں کی ہلاکت ناقابل قبول ہے، اسرائیل کو دفاع کا حق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ عورتوں اوربچوں کو نشانہ بنائے، جرمنی نے بھی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا جبکہ برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ملکوں نے غزہ کے لئے امداد دینے کا اعلان کرکے امریکی حکام کو پیغام ناراضگی دیا ہے۔

  • یورپی یونین اور امریکا کی پی آئی اے کارگو سروس پر پابندی

    یورپی یونین اور امریکا کی پی آئی اے کارگو سروس پر پابندی

    کراچی :یورپی یونین اور امریکا نے ناقص سیکیورٹی انتظامات پرپی آئی اے کارگو سروس پر پابندی لگا دی ہے۔

    یورپی یونین اور امریکا نے پی آئی اے کو اپنی کارگو سروس روکنے کے لیے خط لکھ دیا، ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی کارگو پر پابندی ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث لگائی گئی، پابندی کے بعد پی آئی اے نے ملک بھر سے امریکا اور یورپ کے لیے کارگو سروس معطل کردی ہے۔

    پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجورکا کہنا ہے کہ امریکا اور یورپ نے قومی ائیر لائن کے ساتھ باقی ائیرلائنز کے مقابلے میں تفریق برتی ہے، ہماری سیکیورٹی بین الاقوامی معیارات کے مطابق ہے، مشہود تاجور نے امید ظاہر کی معاملات جلد ٹھیک کرلیے جائیں گے، امریکا اور یورپ سے بات چیت چل رہی ہے۔

  • امریکا نے یوکرائن میں روسی مداخلت کے شواہد جاری کردیئے

    امریکا نے یوکرائن میں روسی مداخلت کے شواہد جاری کردیئے

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرائن میں روسی مداخلت کے شواہد میڈیا میں جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرائن میں روسی مداخلت کے حوالے سے تصاویر پر مبنی شواہد فراہم کرتے ہوئے تفصیلات جاری کی ہیں، محکمہ خارجہ کے مطابق یوکرائنی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران روس کی سرحد سے فورسز پر راکٹ فائر کیے گئے۔

    محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے علیحدگی پسندوں کو بھاری اسلحے کی فراہمی جاری ہے، جو یوکرائن کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس سے قبل روس نے شواہد نہ ہونے پر الزامات کی تردید کی تھی۔

  • ملائیشین طیارے کی تباہی میں روس کا ہاتھ ہے، امریکا

    ملائیشین طیارے کی تباہی میں روس کا ہاتھ ہے، امریکا

    واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ یوکرین میں ملائیشین طیارے کی تباہی میں روس کے ملوث ہونے کے بہت سے شواہد ملے ہیں، روس باغیوں کے اقدامات کی ذمہ داری قبول کرے۔

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روس نے باغیوں کو طیارہ شکن نظام اور تربیت فراہم کی، روس نے ان اقدامات کی ذمہ داری قبول کرے، روس کے طیارے کی تباہی میں ملوث ہونے کے کافی شواہد موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ باغیوں نے طیارے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکالنے میں شدید لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، یوکرین میں تباہ ہونے والے ملائیشین طیارے میں عملے کے ارکان سمیت دوسوپچانوے افراد سوار تھے۔

  • ٹرانسپلانٹڈ اعضاء کو محفوظ رکھنے کی ٹیکنالوجی متعارف

    ٹرانسپلانٹڈ اعضاء کو محفوظ رکھنے کی ٹیکنالوجی متعارف

    امریکا : (ویب ڈیسک) ٹرانسپلانٹ کئے جانے والے اعضا کو زیادہ وقت تک محفوظ رکھنے کی ٹینکالوجی متعارف کرادی گئی ہے ۔

    ماہرین کا کہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے مریضوں کو درکار اعضاء میسر آسکیں گے، عام طور پر عطیہ کیا جانے والے اعضاء کو 24 گھنٹے کے دوران دوسرے جسم میں منتقل کرنا لازمی ہوتا ہے،اگر ایسا نہ کیا جائے تو جسم سے نکالے جانے والے اعضاء کے خلیے مرجاتے ہیں اور وہ بےکار ہو جاتے ہیں، اب امریکی ماہرین نے ایسی تکنیک متعارف کرادی ہے جس کی بدولت ٹرانسپلانٹ کئے جانے والے اعضا کو زیادہ وقت تک محفوظ رکھا جا سکے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹینکنالوجی کی مدد سے نہ صرف عطیہ کیئے گئے اعضاء کو زیادہ دنوں تک محفوظ رکھا جاسکے گا بلکہ اس سے مریض کو بہتر میچنگ اعضا بھی میسرآسکیں گے جس کی بدولت کئی قیمتی جانوں کو بچایا جاسکے گا ۔