Tag: امریکا
-
امریکا اور یورپ کی کئی ریاستیں آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں
امریکا کی کئی ریاستیں اور یورپ کے کئی ملک آج کل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، امریکی ریاست انڈیانا ،مشرقی اوروسطی یورپ میں شدیدبرفباری کے باعث زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔
امریکا کی کئی ریاستوں اور یورپ میں شدید سردی اور برفباری نے نظام زندگی کو منجمد کرکے رکھ دیا، واشنگٹن میں برفباری کے باعث وائٹ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں بھی سفید ہوگئی ہیں، امریکی ریاست انڈیانا میں حد نظر کم ہونے اور برفباری کے بعد مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، برفباری کی شدت کے پیش نظر انڈیانا کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹ بند کردی گئی ہے۔
ادھر پولینڈ میں بارش کے بعد برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے، بعض ٹرینیں تاخیر کاشکار ہیں اور کئی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے، برفباری کے نتیجے میں کئی گاڑیاں برف کی نیچے دب گئی ہیں، جرمنی کے شہر برلن میں بھی شدید برفباری کاسلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے جرمنی میں مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
-
پروڈیوسرز گلڈ ایوارڈ: تاریخ میں پہلی بار دو فلمیں بہترین قرار
امریکا میں ہونے والے پروڈیوسر گِلڈ ایوارڈز میں فکشن فلمز کی جیت نے سب کو حیران کردیا۔
لاس اینجلس کی سنہری شام میں پروڈیوسرز گلڈ ایوارڈز کا رنگارنگ میلہ سجا، فلمی دنیا میں اس دن کا سب کو شدت سے انتظار تھا، جونہی ایوارڈز کے حق دار کا اعلان ہوا سب ہی حیران رہ گئے کیونکہ اب کی بار نہ ایکشن کو ٹرافی ملی اور نہ ہی رومینس کو کوئی جگہ ملی ، بلکہ اس بار حقیقت پر مبنی دو فلموں کی جیت ہوئی۔
سیاہ فام غلاموں پر بنی فلم ٹوئیلوو ایئرز آسلیو اور خلائی پر بننے والی فلم گریوٹی ایک ساتھ دو فلموں کو بیسٹ پکچرز کا ایوارڈ ملا، پروڈیوسرز گلڈ ایوارڈ پچیس سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ایک ساتھ دوفلموں کو ایک ہی ایوارڈ دیا جائے، ٹوئیلو ایئرز آسیلوو کو بیسٹ فلم قرار دینے پر ڈائریکٹر اسٹیو مک کوئین بے حد پرجوش تھے۔
انہیں یقین ہے کہ اب ان کی فلم آسکر بھی جیت سکتی ہے، دوسری طرف فلم گریوٹی کے بارے میں فلمی دنیا کو یقین ہے کہ یہی فلم آسکر تک پہنچے گی، آسکرایوارڈز سے پہلے پروڈیوسرز گلڈ ایوارڈزجیتنا آسکر کی دوڑ میں شامل ہونے کے برابر ہے۔
-
ایران نے ابتدائی طور پر یورینیم کی 20فیصد افزودگی روک دی
ایران نے امریکا سے کئے گئے والے معاہدے پر عمل شروع کردیا اور ابتدائی طور پر یورینیم کی بیس فیصد افزودگی روک دی ہے۔
ایران کے جوہری پروگرام کے مذاکرات کار علی اکبر صالحی کا کہنا ہے کہ ننتاز مجموعی طور پر چار پلانٹس کو عملی طور پر یورینیم کی افزودگی سے روک دیا گیا ہے اور عالمی معائنہ کاروں نے سینٹری فیوجز خود منقطع کئے ہیں۔
ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد کے لیے اقوام متحدہ کے معائنہ کار ایران میں موجود ہیں، معاہدے پر آئندہ چھ ماہ کے دوران مزید عملدرآمد ہوگا، بیس فیصد یورنییم کی افزودگی روکنے کا مطلب جوہری ہتھیار کی تیاری روکنا ہے۔
افزودگی روکنے کے بدلے ایران پر مغربی ملکوں کی جانب سے لگائی گئی پابندی میں نرمی کی جائے گی، جس کے تحت چار اعشاریہ دو ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کو اٹھ قسطوں میں غیر منجمد کیا جائے گا اور ایرانی مصنوعات کو عالمی منڈی تک رسائی بھی دی جائے گی، اس کے علاوہ ایرانی مصنوعات کو عالمی منڈی تک رسائی بھی دی جائے گی۔
-
واشنگٹن: خفیہ راز افشا کرنے پر اسنوڈن کو معافی دینے پر اوبامہ خاموش
امریکی خفیہ راز افشا کرنیوالے قومی سلامتی کے سابق اہلکارایڈورڈ اسنوڈن کو معافی دینے پر صدر اوبامہ نے خاموشی اختیار کرلی۔
امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اسنوڈن کیجانب سے فراہم کی جانے والی تمام معلومات غیر قانونی نہیں تھیں، تاہم اسنوڈن کےعمل کے باعث عوام میں اشتعال پایا گیا۔
اسنوڈن کی معافی کے حوالے سے صدر اوباما نے کسی قسم کے تبصرے سے گریز کیا، قومی سلامتی کے سربراہ ریچرڈ لیگٹ نے تمام معلوماتی دستاویزات واپس کرنے پر معافی دینے کی تجویزپیش کی تھی۔
تاہم اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی کا کہنا تھا کہ اسنوڈن کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی اور باضابطہ طور پر عائد مقدمات کا سامنا کرنا ہوگا۔
-
امریکا میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کی نمائش جاری
امریکا کے شمالی شہر ڈیٹرائٹ میں کاروں کے دلدادہ افراد کیلئے انٹرنیشنل آٹو شو جاری ہے، جسمیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراہستہ گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہیں۔
امریکا کے شمالی شہر ڈیٹرائٹ میں سالانہ آٹو شو میں گاڑیوں کے چمکتے دمکتے نت نئے ماڈلز کی نمائش جاری ہے، نمائش میں دنیا بھر سے معروف گاڑیوں کی کمپنیاں سال دو ہزار چودہ کیلئے نئے، پر آسائش جدید ٹیکنالوجی سے لیس ماڈلز متعارف کروارہے ہیں۔
آٹو شو میں رکھی گئی چمچماتی گاڑیوں کے ماڈلز اور خوبصورت ڈیزائنز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، گاڑیوں کے بارے میں کار مینو فیکچررز کا دعوٰی ہے کہ مستقبل میں ان گاڑیوں کی مدد سے وقت اور ایندھن کی بچت ممکن ہو سکے گی۔
-
امریکا اور عالمی طاقتیں جنیوا معاہدے کی پاسداری کریں،حسن روحانی
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ اور عالمی طاقتیں جنیوا معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے مزید پابندیاں لگانے سے دستبردارہو جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے معاہدہ ایرانی قوم کے وسیع تر مفاد میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت جس طرح ایران چھ ماہ میں یورنیم کی افزدوگی میں کمی اور اقوام متحدہ کی انسپکشن ٹیم کو اپنےجوہری پلانٹ کا معائنہ کرانے کا پابند ہے، اسی طرح عالمی طاقتیں بھی ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں میں نرمی اور چھ ماہ تک مزید کوئی پابندی لگانے کی مجاز نہیں ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سینٹرز کیجانب سے کانگریس میں ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنیکا مطالبہ جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جس پر ایران کو سخت تشویش ہے۔
-
امریکا اور بھارت طالبان سے مذاکرات کے حق میں نہیں، حافظ سعید
جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کاکہناہے امریکا اور بھارت طالبان سے مذاکرات کے حق میں نہیں،بھارت افغانستان سے امریکاکی واپسی پر پریشان ہے۔
جماعۃ الدعوہ کے زیر اہتمام ملک کو در پیش چیلنجز اور اس کا حل کے موضوع پر سیمینار کاانعقاد کیاگیا، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئےمولاناسمیع الحق کاکہناتھا حکمران امریکہ کے سامنے جکڑے ہوئے ہیں دفاع پاکستان کونسل قوم کو آزاد کرانا چاہتی ہےمولانا سمیع الحق کاکہناتھا امریکا اور مغربی میڈیا کا جواب دینے کے لیے مسلم میڈیا کو متحرک ہو نا ہو گا۔
امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید کا کہنا تھا امریکا اور بھارت نہیں چاہتے کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ حافظ سعید کاکہناتھا پاکستان کی معیشت کشمیر سے جڑی ہوئی ہے بھارت کوکشمیر سے نکالنے کیلئے لڑنا پڑے گا، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کاکہناتھا ملک کا روشن مستقبل اسلامی نظام میں ہی مضمر ہے، سیمینار سے جنرل ریٹائرڈ حمید گل ،سردار عتیق احمد خان اور مولانا احمد لدھیانوی نے بھی خطاب کیا۔