Tag: امریکن باکس آفس

  • امریکن باکس آفس پرجادوئی فلم گوزبمپس کاجادو چل گیا

    امریکن باکس آفس پرجادوئی فلم گوزبمپس کاجادو چل گیا

    ہالی ووڈ فلم گوزبمپس نے امریکن باکس آفس کو اپنے سحرمیں جکڑلیا، ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں ریکارڈ بزنس کرکے سرفہرست آگئی ۔

    جادو ،تھرل اور سسپنس سے بھرپور فلم گوزبمپس نے اپنے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں تئیس ملین ڈالر سے زائد کماکر نارتھ امریکن باکس آفس پر ٹاپ ون پوزیشن پر آگئی ہے۔

    ہدایتکار روب لیٹر مین کی یہ فلم امریکی مصنف کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی ایسے نوجوانوں پر مبنی ہے جو غلطی سے صدیوں قدیم جادو کو توڑ کر پورے شہر کو مشکل میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔ فلم میں اہم کردار جیک بلیک، ڈیلین مینیٹ سمیت دیگر اہم ستاروں نے اداکیے ہیں۔

    جبکہ سرخ سیارے مریخ پر پھنس جانے والے سائنسدان کی کہانی پر مبنی سائنس فکشن فلم   دی مارٹین   کا دوسرا نمبر رہا۔ فلم نے مزید دو کروڑ پندرہ لاکھ ڈالر کما لئے۔ ہدایتکار سیٹون سپیلبرگ کی فلم   برج آف سپائیز   تیسری پوزیشن پر رہی۔

  • امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار

    امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار

    امریکہ: سسپنس اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار رہا۔

    ہالی ووڈ فلم امریکن اسنائپر کی باکس آفس پر کامیابیاں جاری ہیں، آسکر ایوارڈز کی نامزدگی اور دیگر کئی ایوارڈز حاصل کرنے والی فلم امریکن اسنائپر تین ہفتوں سے نارتھ امریکن باکس آفس پر تہلکا مچا رہی ہے۔

    امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر کرِس کائل کی سوانح عمری پر مبنی شاہکار فلم رواں ہفتے سب سے زیادہ بزنس کرکے سرفہرست رہی ، فلم نے مزید اکتالیس ملین ڈالرسمیٹ لئے ہیں ۔

    ریلیز کے بعد سے امریکن اسنائپر دنیا بھر میں دو سو اکسٹھ ملین ڈالر سے زائدکا بزنس کرچکی ہے۔

    فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر کرس کائل کی سوانح عمری پر مبنی ہے، جس کا مرکزی کردار بریڈلی کوپر نبھا رہے ہیں۔ ”امریکن اسنائپر“ اب تک بہترین فلم اور بہترین ایکشن ہیرو کے کرنکس چوائس ایوارڈز سمیت پانچ دیگر ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے جبکہ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے چھ نامزدگیاں بھی حاصل کر چکی ہے۔

    معروف امریکی ادکارہ و گلوکار جینیفر لوپیز کے مرکزی کردار سے سجی فلم دا بوئے نیکسٹ ڈور ریلیز کے تین دن میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے، سنسنی سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک طلاق یافتہ خاتون اور اسکے پڑوسی کے گرد گھوم رہی ہے ۔

    تیسرے نمبر پر اس ہفتے بھی انسانوں کی طرح بولتے بھالو کی کہانی پر مبنی فلم موجود ہے، فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔