Tag: امریکہ

  • وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص نے خودکشی کرلی

    وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص نے خودکشی کرلی

    واشنگٹن :امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے حفاظتی جنگلے کے قریب ایک شخص نے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق جی ایم ٹی پنسلوینیا ایونیو پرواقع وائٹ ہاؤس کے جنگلے قریب ایک شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، پولیس کا کہنا ہے یہ شخص مجمعے میں شامل تھا۔

    فائرنگ کے واقعے کے وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔ پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔


    وائٹ ہاؤس کے باہرہائی اسکول کےطلبا وطالبات کا احتجاج


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 20 فروری کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے ہزاروں طلبا وطالبات اور والدین نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سمیت نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے خلاف نعرے ’شیم آن یو‘ کے نعرے لگائے تھے۔

    وائٹ ہاؤس کے باہر احتاج کرنے والے طلبا وطالبات اور والدین کا کہنا تھا کہ اسلحے سے متعلق قوانین پراب سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 23 فروری کو 35 سالہ خاتون نے اپنی گاڑی وائٹ ہاؤس کے سیکیورٹی بیریئر پرمار دی تھی، اس خاتون کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں ایک شخص وائٹ ہاؤس کا جنگلا پھلانگ کر 16 منٹ تک وائٹ ہاؤس کے گراؤنڈ میں پھرتا رہا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکہ: مشی گن کی یونیورسٹی میں فائرنگ‘ 2 افراد ہلاک

    امریکہ: مشی گن کی یونیورسٹی میں فائرنگ‘ 2 افراد ہلاک

    مشی گن : امریکی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی کے کیمبل ہال میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشی گن سینٹرل یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والے دو افراد طالب علم نہیں ہیں۔

    مشی گن کی سینٹرل یونیورسٹی نے ٹویٹر اکاؤنٹ پرواقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے، پولیس نے تمام لوگوں کو محفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی چوتھی منزل پرواقع کیمبل ہال میں فائرنگ کی گئی جبکہ مشتبہ شخص کی شناخت 19 سالہ جیمز ایرک ڈیوس کے نام سے ہوئی ہے۔


    فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 15 فروری کو فلوریڈا کے ہائی اسکول میں 19 سالہ حملہ آور نے اسکول کے اندر گھستے ہی فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بچہ اور استاد اپنے آپ کو غیرمحفوظ نہ سمجھے۔


    ‌فلوریڈا : ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والےملزم نے اعتراف جرم کرلیا


    بعدازاں فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ کرنے والے ملزم نکولس کروزنے عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔


    اورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ 12 جون 2016 کو امریکی ریاست فلوریڈا کے جنوبی شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 49 افراد ہلاک جبکہ 53 زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جنرل مک ماسٹرکوعہدے سےہٹانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ مائیکل اینٹن

    جنرل مک ماسٹرکوعہدے سےہٹانےکی خبروں میں کوئی صداقت نہیں‘ مائیکل اینٹن

    واشنگٹن : امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیکل اینٹن نے امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جنرل ایچ آرمک ماسٹر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان نیشنل سیکورٹی کونسل مائیکل اینٹن نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ایچ آر مک ماسٹر کو آئندہ ماہ ہٹائے جانے اور ان کی جگہ آٹو انڈسٹری کےایگزیکٹیواسٹیفن بیگن کو تعینات کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    ترجمان نیشنل سیکورٹی کونسل کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل ایچ آر مک ماسٹر کے حوالے سے خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے مک ماسٹر اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی چینل نے خبردی تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزرجنرل ایچ آر مک ماسٹر کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور وہ اگلے ماہ تک واہٹ ہاؤس چھوڑ کر جاسکتے ہیں۔


    جنرل مک ماسٹرامریکی قومی سلامتی کےمشیرنامزد


    یاد رہے کہ گزشتہ سال 21 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے جنرل ایچ آرمک ماسٹرکوقومی سلامتی کے مشیر کےعہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔

    امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنرل ایچ آر مک ماسٹر نہایت تجربہ کار اور قابل انسان ہیں امریکی فوج میں ان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان دہشت گردی کےخلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے‘ ترجمان پینٹاگون

    پاکستان دہشت گردی کےخلاف مزید اقدامات کرسکتا ہے‘ ترجمان پینٹاگون

    واشنگٹن : امریکہ نے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا موقع موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان پینٹاگون ڈانا وائٹ نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے، پاکستان کے ساتھ بات چیت کاعمل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

    ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان مزید اقدامات کرسکتا ہے، پاکستان کے پاس دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا موقع موجود ہے، دہشت گردی کے خلاف کامیابی سب کے حق میں ہے۔

    صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈانا وائٹ نے کہا کہ پاکستان علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کریں گے جبکہ جنوبی ایشیا پالیسی کے تحت پاکستان سے رابطے میں ہیں اور رہیں گے۔

    علاوہ ازیں ترجمان پینٹاگون ڈانا وائٹ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے طالبان کو ہتھیارپھینکنا ہوں گے، طالبان کو افغانستان کے آئین کی حمایت کرنا ہوگی، امن کے لیے افغان طالبان مذاکرات کی طرف آئیں کیوں کہ افغانستان کا مسئلہ سیاسی طور پرحل کیا جاسکتا ہے


    پاکستان سے تعلقات منتقطع نہیں کر رہے‘ ایلس ویلز


    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کی معاون نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان سے تعلقات ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں، انتہا پسند تنظیموں کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کے مضبوط تعاون کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • طاہرہ رحمٰن امریکہ کی پہلی باحجاب نیوز اینکر

    طاہرہ رحمٰن امریکہ کی پہلی باحجاب نیوز اینکر

    نیویارک : امریکی ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون طاہرہ رحمٰن امریکہ کی پہلی باحجاب نیوز اینکر بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق 27 سالہ مسلمان خاتون طاہرہ رحمٰن نے یونیورسٹی آف شکاگو سے صحافت کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اپنے کیئریئرکا آغاز ریڈیو سے کیا جس کے بعد انہوں نے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔

    طاہرہ رحمٰن 2 سال قبل امریکی نیوز چینل سی بی ایس سے منسلک ہوئیں جہاں انہوں نے بطور نیوز پروڈیوسر فرائض انجام دیے۔

    بعدازاں ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت چینل کے مالکان نے ان کی پروموشن کرتے ہوئے انہیں ٹی وی پر حجاب میں براہ راست خبرنامہ پڑھنے کی پیشکش کی۔

    طاہرہ رحمٰن نے صحت کے شعبے میں رپورٹنگ کرکے ثابت کردیا کہ حجاب ان کے لیے رکاوٹ کا باعث نہیں بنا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے کئی لوگوں نے پیشہ ورانہ زندگی میں حجاب نہ پہننے کا مشورہ دیا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال جینیلا میسی نامی خاتون کینیڈا کی پہلی باحجاب خاتون نیوز اینکر بنی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکی سفارت خانہ رواں سال مئی میں یروشلم منتقل ہوجائےگا

    امریکی سفارت خانہ رواں سال مئی میں یروشلم منتقل ہوجائےگا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں سال مئی میں اسرائیل کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال مئی میں یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھل جائے گا۔

    امریکہ کی جانب سے گزشتہ روز سفارت خانے کی منتقلی کے اعلان پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ یہ اسرائیلی عوام کے لیے ایک بہترین دن ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق فی الحال سفارت خانہ یروشلم میں موجود امریکی قونصل خانے میں منتقل کردیا جائے گا۔

    امریکی محکمہِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یروشلم میں نئی امریکی سفارتخانہ اس سال مئی میں کھل جائے گا۔


    یروشلم سے متعلق امریکی فیصلے کو اقوام متحدہ نے مسترد کردیا


    خیال رہے کہ گزشتہ برس 21 دسمبرکو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو کثرت رائے سے مسترد کردیا تھا۔

    امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں 128 اور مخالفت میں 9 ووٹ ڈالے گئے تھے جبکہ 35 ممالک نے جنرل اسمبلی اجلاس میں رائے دہی سے اجتناب کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 23 جنوری کو امریکی نائب صدر مائیک پنس نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی سفارت خانہ 2019 کے آخر تک یروشلم منتقل کردیا جائے گا۔


    امریکہ نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    واضح رہے کہ 6 دسمبر2017 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئےامریکی سفارت خانے کو باقاعدہ طور پر یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان کسی بھی ملک پر سیاسی بنیادوں پر پابندیوں کے خلاف ہے: دفتر خارجہ

    پاکستان کسی بھی ملک پر سیاسی بنیادوں پر پابندیوں کے خلاف ہے: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک پر سیاسی بنیادوں پر پابندیوں کے خلاف ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا پر واضح کردیا ہے پاکستان کے مؤقف کا احترام کرنے سے تعلقات آگے بڑھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف میں پیش کردہ تحفظات امریکی ہیں۔ پاکستان نے اس حوالے سے پہلے ہی اقدامات کیے ہیں اور ایکشن پلان پر باقاعدہ عملدر آمد شروع کر رکھا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ امریکی کانگریس نے پاکستان کے امریکی دائرہ اثر سے نکلنے کے ریمارکس دیے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نہیں بلکہ امریکا ہم سے دور پھسل رہا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نے بے بنیاد الزامات لگائے۔ بیانات غیر ذمہ دارانہ اور بھارتی آرمی چیف کے ذہنی تصورات کا عکس ہیں۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری کی اپنی اہمیت ہے۔ فی الحال یہ پاکستان اور چین کا دو طرفہ منصوبہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • معروف قانون داں عاصمہ جہانگیرکی وفات پرامریکہ کا اظہار افسوس

    معروف قانون داں عاصمہ جہانگیرکی وفات پرامریکہ کا اظہار افسوس

    واشنگٹن : امریکہ نے معروف قانون داں اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی وفات پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ نے معروف قانون داں اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

    امریکی محمکہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر انسانی حقوق، جمہوریت کی علمبردار تھیں، ان کی موت نا قابل تلافی نقصان ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا کہ عاصمہ جہانگیر نے مظلوم طبقے کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور ہمیشہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے کھڑی ہوئیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ عاصمہ جہانگیر کوانسانی حقوق کے چیمپئن کےطور پریاد رکھا جائے گا، انہوں نے آواز نہ رکھنے والوں کا بہادری سے دفاع کیا۔

    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے دو روز قبل انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے انتقال پرتعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پاکستان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


    معروف وکیل ‘ سماجی رہنما عاصمہ جہانگیر انتقال کرگئیں


    خیال رہے کہ 11 فروری کو مظلوموں کی آواز بننے والی عاصمہ جہانگیر اس دنیائے فانی سے کوچ کرگئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روزمعروف قانون داں اور سماجی کارکن عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی اور انہیں بیدیاں روڈ پرواقع ان کے فارم ہاؤس پرسپرد خاک کردیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش ہوئی توجواب دیں گے‘ احسن اقبال

    پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش ہوئی توجواب دیں گے‘ احسن اقبال

    لندن: وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکی امداد کے لیے نہیں لڑی بلکہ اپنی عوام کے تحفظ کے لیے لڑی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارت چاہتا ہے امداد نہیں، باعزت قوم ہیں، امریکہ سے احترام کی بنیاد پرتعلقات چاہتے ہیں۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے ضروری ہے پاکستان،امریکہ مل کرکام کریں، امن کے لیے عالمی برادری سے مل کرکام کررہے ہیں۔

    احسن اقبال نے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکی امداد کے لیے نہیں لڑی بلکہ اپنی عوام کے تحفظ کے لیے لڑی، پاکستان کواس جنگ میں 25 ارب ڈالرسے زائد کا نقصان ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پرڈالا جاتا ہے، پاکستان واحد ملک ہے جوافغانستان میں عدم استحکام کا شکارہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جبکہ امریکہ کو جنوبی ایشیا، افغانستان کو مختلف اندازمیں دیکھنا ہوگا۔

    احسن اقبال نے واضح کیا کہ پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش ہوئی توجواب دیں گے۔


    پاکستان میں ڈرون حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے‘ احسن اقبال


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 9 فروری کو امریکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے کسی سے بھیک نہیں مانگی، دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے لڑی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • افغانستان میں دوسروں کی ناکامیوں کےذمہ دارنہیں ہیں‘ اعزازچوہدری

    افغانستان میں دوسروں کی ناکامیوں کےذمہ دارنہیں ہیں‘ اعزازچوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کوافغان صورت حال کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیراعزازچوہدری یونیورسٹی آف کیلفورنیا میں پاک امریکہ تعلقات پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات میں گزشتہ 70سال میں کئی اتارچڑھاؤ آئے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ نے جب بھی مل کرکام کیا فائدہ ہوا جبکہ پاکستان امریکہ سے اچھےتعلقات کا خواہاں ہے۔

    اعزازچوہدری نے کہا کہ افغانستان اورخطے میں امن کے لیے پاک امریکہ تعاون ضروری ہے، مختلف نقطہ نظرسے دونوں ملکوں میں کشیدگی پیدا ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دوسروں کی ناکامیوں کے ذمہ دارنہیں ہیں، پاک امریکہ تعلقا ت کوافغان صورت حال کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے، فوجی آپریشن افغانستان کے مسائل کا حل نہیں، مذاکرات ہی افغانستان میں امن کا واحد راستہ ہے۔

    اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں، پاک فوج نے قبائلی علاقوں میں کامیاب آپریشن کیے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تناؤ کے باوجود عوامی رابطے مضبوط ہورہے ہیں، نجی شعبے کے تعلقات بھی مزید مستحکم ہورہے ہیں۔


    اب امریکی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا: اعزاز چوہدری


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکہ پر واضح کردیا کہ ہم کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، پاکستان کو کوئی طاقت دنیا میں تنہا نہیں کرسکتی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔