Tag: امریکہ

  • امریکہ نےامداد روکی تودہشت گردوں سےلڑنےکی صلاحیت متاثرہوگی‘ وزیر اعظم

    امریکہ نےامداد روکی تودہشت گردوں سےلڑنےکی صلاحیت متاثرہوگی‘ وزیر اعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو کمزورنہ کرے، پاکستان کی صلاحیت متاثرہوئی توامریکہ کو دہشت گردوں سے خود لڑنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکہ نے امداد روکی تودہشت گردوں سے لڑنے کی صلاحیت متاثرہوگی۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے روکی گئی امداد کا بڑاحصہ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکی لاجسٹکس کونقل وحمل کی اجازت دی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کوگرمجوش پایا، وہ ایسے شخص ہیں جن سے بات کی جاسکتی ہے لیکن ان کے پاکستان مخالف ٹویٹ اورلہجہ قابل قبول نہیں ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست پرپاکستان کوقربانی کا بکرا نہ بنائے۔

    وزیراعظم نے انٹرویو میں کہا کہ سویلین حکومت کو فوج کا مکمل اعتماد وتعاون حاصل ہے، ملکی سلامتی اورخارجہ پالیسی پرتمام ادارے ایک صفحے پرہیں۔


    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


    خیال رہے رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 5 جنوری کو امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنورٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان جب تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا امداد کی فراہمی کا سلسلہ منجمد رہے گا۔


    امریکی امداد نہ ملنےسےکوئی فرق نہیں پڑے گا‘ وزیراعظم


    بعدازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی صدر کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، اور اپنی سرزمین پریہ جنگ جیت چکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ میں خواتین کا ڈونلڈٹرمپ کےخلاف احتجاجی مارچ

    امریکہ میں خواتین کا ڈونلڈٹرمپ کےخلاف احتجاجی مارچ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کا پہلا سال مکمل ہونے پرامریکہ بھرمیں ہزاروں خواتین نے ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈونلڈٹرمپ کی صدارات کا ایک سال مکمل ہونے پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن سمیت 250 شہروں میں خواتین امریکی صدر کے خلاف سڑکوں پر نکلیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف نعروں پرمبنی بینرز اورپلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے۔


    ٹرمپ کی صدارت کا ایک سال مکمل


    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرملک بھرمیں اپنے خلاف خواتین کے احتجاجی مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا موسم خوشگواراورخواتین کے مارچ کے لیے بہترین ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملک میں خواتین کی بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوراقتدارمیں جوتاریخی معاشی ترقی کی اس کا جشن منائیں۔


    ٹرمپ کی صدارت کو ایک سال مکمل، امریکہ کو شٹ ڈاؤن کا سامنا


    خیال رہے کہ اس بار خواتین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ایک ایسے موقع پر ہوا جب امریکی وفاقی حکومت سینیٹ سے اخراجات کے لیے فنڈزکی منظوری نہ ملنے کے باعث جزوی طور پرمعطل ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے پہلے دن امریکہ بھر سے آنے والی لاکھوں خواتین نے گلابی رنگ کی ہیٹ پہن کرواشنگٹن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • برطانوی وزیراعظم کی امریکی صدرسےملاقات متوقع

    برطانوی وزیراعظم کی امریکی صدرسےملاقات متوقع

    واشنگٹن: برطانوی وزیراعظم تھریسا مے اگلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں اگلے ہفتے عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس ہوگا جہاں وزیراعظم تھریسا مے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گی۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاپتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات ہوں۔

    دوسری جانب برطانوی حکام نے سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں وزیراعظم تھریسا مے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کو ٹویٹرپرنفرت انگیز ویڈیوز شیئرکرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا تھا۔


    تھریسا مےمجھ پر نہیں، برطانیہ میں دہشت گردی پرتوجہ دیں‘ ڈونلڈٹرمپ


    بعدازاں امریکی صدر برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی جانب سے تنقید پرجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان پر توجہ دینے کے بجائے برطانیہ میں دہشت گردی پر توجہ دیں۔

    واضح رہے کہ 12 جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فروری میں برطانیہ کا طے شدہ دورہ منسوخ کردیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ڈونلڈٹرمپ نےانٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دےدی

    ڈونلڈٹرمپ نےانٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دےدی

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے انٹرنیٹ سرویلنس بل پر دستخط کردیے جس کے تحت اب نیشنل سیکورٹی ایجنسی کو وارنٹ کے بغیرجاسوسی کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ جاسوسی پروگرام کی دوبارہ اجازت دے دی، پروگرام کے تحت بیرون ملک غیرملکیوں اور امریکیوں سے معلومات حاصل کی جاتی ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹرنیٹ سرویلنس بل پردستخط کردیے ہیں، بل کے تحت بیرون ملک انٹیلیجنس معلومات جمع کرنے کا اختیار 6 سال کے لیے ہوگا۔

    امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ ان کے لیے امریکی عوام کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے گزشتہ ہفتے انٹرنیٹ سرویلنس بل کی منظوری دی تھی۔


    دنیا کی نامور ویب سائٹس پرسائبر حملہ


    یاد رہے کہ گزشتہ برس 22 اکتوبرکو امریکہ میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی پر بڑے سائبر حملے کے باعث ٹویٹر، اسپوٹی فائی اور ایمازون سمیت کئی معروف ویب سائٹس کو سروس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا سابق اہلکار گرفتار

    امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا سابق اہلکار گرفتار

    نیویارک : امریکی خفیہ ادارے کے سابق اہلکار کو خفیہ معلومات غیرقانونی طور پر اپنے پاس رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار جیری چن شنگ لی کو نیویارک ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جیری چن شنگ نے سی آئی اے کے لیے 1994 اور 2007 کے دوران کا کیا جس کے بعد وہ ہانگ کانگ چلے گئے تھے۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق جیری نے 1982 سے لے کر 1986 تک امریکی فوج میں کام کیا اور انہوں نے 1994 میں سی آئی اے کے لیے کام کرنا شروع کیا۔

    سی آئی اے کے سابق اہلکار کا کام خفیہ مواصلات، بھرتی اور اثاثہ جات کی نگرانی تھا اور انہیں ٹاپ سیکرٹ کلیئرنس دی گئی تھی۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی نے ہوائی اور ورجینیا میں جیری چن شنگ لی کے ہوٹل کے کمروں سے دو کاپیاں برآمد کیں ہیں جن میں خفیہ معلومات تھیں۔

    خیال رہے کہ جیری چن شنگ لی سے 2013 میں پانچ بار تفتیش کی گئی جس کے بعد وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے، اب جب وہ امریکہ واپس آئے تو انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 53 سالہ امریکی شہری پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی دفاع سے متعلق معلومات غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھیں، اگران پر یہ جرم ثابت ہوجاتا ہے تو انہیں 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • مارٹن لوتھرکنگ جونیئرکا خواب پورےامریکہ کا خواب ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    مارٹن لوتھرکنگ جونیئرکا خواب پورےامریکہ کا خواب ہے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مارٹن لوتھرکنگ کا خواب تھا لوگوں کورنگ ونسل سے نہ پہچانا جائے، مارٹن لوتھرکنگ جونیئرکا خواب پورے امریکہ کا خواب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انقلابی رہنما مارٹن لوتھرکنگ جونیئرکے دن کے موقع پرامریکی صدرڈونلد ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ مارٹن لوتھرکنگ جونیئرکا خواب کوئی نہیں چھین سکتا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا مارٹن لوتھرکنگ جونیئرنے جس خواب کےلیے جان دی اسے کبھی نہیں بھلایا جاسکتا، مارٹن لوتھرکنگ جونیئرآئندہ نسلوں کے لیے ایک بڑی مثال ہیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ ہرامریکی کونفرت، تعصب کے بغیرزندگی گزارنے کا حق ہے، انہوں نے کہا کہ برابری وآزادی کی جدوجہد کے لیے مارٹن لوتھرکنگ کی میراث کو برقرار رکھنا ہوگا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مارٹن لوتھرکنگ کا خواب تھا لوگوں کورنگ ونسل سے نہ پہچاناجائے، ان کا خواب پورے امریکہ کا خواب ہے۔


    میں نسل پرست نہیں ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    خیال رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے افریقی ممالک کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نسل پرست اور متعصب نہیں ہوں۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل امریکی صدر نے ہیٹی سمیت دیگر افریقی ممالک کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے ملک میں گھٹیا ممالک سےلوگ کیوں آرہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی نائب وزیرخارجہ کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

    امریکی نائب وزیرخارجہ کی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

    اسلام آباد : امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں، امریکی صدر کی ٹویٹ کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلزپاکستان پہنچ گئیں، امریکی نائب وزیرخارجہ کا دفترخارجہ پہنچنےپرسیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے استقبال کیا۔

    امریکی نائب وزیرخارجہ نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سمیت پاک امریکہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل کے مطابق ایلس ویلزکا اگست 2017 سے یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے جبکہ امریکی صدر کی ٹویٹ کے بعد اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کا یہ پہلا دورہ ہے۔

    دفترخارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا دورہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا حصہ ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 24 اکتوبر کو امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن اور4 دسمبرکو امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


    ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکہ دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


    یاد رہے رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میں نسل پرست نہیں ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    میں نسل پرست نہیں ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے افریقی ممالک کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نسل پرست اور متعصب نہیں ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے افریقی ممالک کے لیے توہین آمیز زبان استعمال نہیں کی ہے۔

    ڈونلڈٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں گولف کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب تک جن لوگوں کے انٹرویو کیے گئے ہیں ان سب میں شاید وہ سب سے کم تعصب رکھنے والے شخص ہیں۔


    ہمارے ملک میں گھٹیا ممالک سےلوگ کیوں آرہے ہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپ


    خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر نے ہیٹی سمیت دیگر افریقی ممالک کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے ملک میں گھٹیا ممالک سےلوگ کیوں آرہے ہیں۔

    ڈیموکریٹک سینیٹر ڈک ڈربن کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرستانہ زبان استعمال کی ہے اور انہوں نے کچھ افریقی ممالک کو گھٹیا کہا تھا۔

    ہیلری کلنٹن نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو افریقی ممالک کے حوالے سے توہین آمیز زبان استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں نسل پرست کہا تھا۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے سخت زبان استعمال کی تھی لیکن جو کچھ ان کے ساتھ منسوب کیا جارہا ہے وہ درست نہیں ہے۔

  • ٹرمپ کی ٹویٹ کوپیچھےچھوڑکراب آگےبڑھنےکی ضرورت ہے‘ رچرڈہاگلینڈ

    ٹرمپ کی ٹویٹ کوپیچھےچھوڑکراب آگےبڑھنےکی ضرورت ہے‘ رچرڈہاگلینڈ

    واشنگٹن : سابق امریکی نائب سفیر رچرڈ ہاگلینڈ کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت کار امریکہ کے لیے کام کرتے ہیں کسی خاص سوچ کے لیے نہیں کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سابق امریکی نائب سفیر رچرڈہاگلینڈ نے پاک امریکہ تعلقات پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کرے گا۔

    رچرڈ ہاگلینڈ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ کوپیچھے چھوڑکراب آگے بڑھنےکی ضرورت ہے، سفارت کاری کے ذریعے معاملات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

    سابق امریکی نائب سفیرنے کہا کہ پاکستان کوکانگریس اراکین سے روابط بڑھانا ہوں گے جبکہ امریکہ کوپاکستان سے تعلقات کوطویل مدتی بنیاد پردیکھنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے امریکی تعلقات پرپاکستان کوخدشات نہیں ہونے چاہیے، ہرملک کواپنےاتحادیوں کا چناؤ کرنے کا مکمل اختیار ہے۔

    رچرڈ ہاگلینڈ نے کہا کہ پشاورمیں سفارت کارکی حیثیت سے اور اسلام آباد میں بطور نائب امریکی سفیر کی حیثیت سے بہترین وقت گزارا۔


    سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا‘ رابن رافیل


    خیال رہے کہ چار روز قبل اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل کا کہنا تھا کہ سیکورٹی امداد روکنے سے واشنگٹن کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔

    یاد رہے رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ کی جانب سےکسی امن معاہدےکوقبول نہیں کریں گے‘ فلسطینی صدر

    امریکہ کی جانب سےکسی امن معاہدےکوقبول نہیں کریں گے‘ فلسطینی صدر

    یروشلم : فلسطینی صدرمحمود عباس نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد ان کی جانب سے کسی امن منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کو مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں کو اس صدی کا طمانچہ قراردیا ہے۔

    محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کا حامی امریکہ غیرجانبدارمذاکرات کارکیسے بن سکتا ہے؟ ہم جانتے ہیں کہ واشنگٹن امن معاہدے کا مسودہ تیارکررہا ہے۔

    فلسطینی صدر نے اسرائیل پرالزام عائد کہا ہے کہ وہ اوسلو سمجھوتے کو بھی ختم کررہا ہے جس کے تحت 1995 سے امن عمل شروع ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امن مذاکرات معطل کرنے کی صورت میں فلسطینی امداد بند کرنے کی دھمکی تھی۔


    یروشلم تنازع : سلامتی کونسل نے ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کردیا


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 9 دسمبر کوامریکہ کی یروشلم پالیسی کے خلاف سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے امریکہ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے یکطرفہ فیصلہ قرار دیا تھا۔

    واضح رہے 6 دسمبر2017 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب امریکی سفارت خانے کو باقاعدہ طور پر یروشلم منتقل کردیا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔