Tag: امریکہ

  • کیڈٹ کالج لاڑکانہ کےطالب علم محمد احمدامریکہ میں علاج کےبعد وطن واپس پہنچ گئے

    کیڈٹ کالج لاڑکانہ کےطالب علم محمد احمدامریکہ میں علاج کےبعد وطن واپس پہنچ گئے

    کراچی: کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم محمد احمد امریکہ میں 4 ماہ علاج کےبعد وطن واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا شکار طالب علم محمد احمد امریکہ سے 4 ماہ کے علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ان کا کراچی ایئرپورٹ پر شانداراستقبال کیا گیا۔

    ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےمحمد احمد کا کہنا تھا کہ 14 اگست کی رات کو وطن واپسی پر خوشی محسوس ہو رہی ہے اور انہوں نے کہا کہ طالب علموں پر تشدد نہ کیا جائے بلکہ ان کی تربیت پیار محبت سے کی جائے تاکہ وہ پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔

    یاد رہے کہ لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں پیش آنے والے اس تشدد کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئے محمد احمد کو سرکاری خرچ پر رواں سال فروری میں امریکہ میں علاج کے لیے بھی بھجوایا تھا۔


    لاڑکانہ کا تشدد سے متاثرہ طالب علم علاج کے لیے نیویارک روانہ


    واضح رہے کہ محمد احمد 17 فروری سے اوہا کے سن سٹی اسپتال میں زیرعلاج تھا اور اس کے علاج کے تمام تر اخراجات سندھ حکومت برداشت کررہی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شمالی کوریا کا امریکہ کے خلاف جنگ میں کوئی جوڑ نہیں‘ امریکی وزیردفاع

    شمالی کوریا کا امریکہ کے خلاف جنگ میں کوئی جوڑ نہیں‘ امریکی وزیردفاع

    واشنگٹن : امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جنگ میں کوئی جوڑ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا ایسے اقدامات کرنے سے گریز کرے جو اسے اس کی حکومت کے خاتمے اور عوام کی تباہی کی جانب لے جائیں۔

    امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا سے اپنے ہتھیاروں کا پروگرام بند کرنے کو کہا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی وزیردفاع کا یہ بیان امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سامنےآیا ہےجس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر جنوبی کوریا نے امریکہ کو مزید دھمکی دی تو اسے آگ اور غصےکا سامنا کرنا پڑے گا۔


    امریکہ شمالی کوریا کا دشمن نہیں ‘ریکس ٹیلرسن


    یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیرِ خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا کہ امریکہ کو شمالی کوریا کی جانب سے فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ شمالی کوریا نے بحرالکاہل میں امریکی جزیرے گوام پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے جہاں امریکہ کے فوجی اڈے، اسٹریٹجک بمبار طیارے اور163،000 امریکی رہتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی ریاست اوٹا میں طیارہ گرکرتباہ‘ 4 افراد ہلاک

    امریکی ریاست اوٹا میں طیارہ گرکرتباہ‘ 4 افراد ہلاک

    سالٹ لیک سٹی: امریکی ریاست اوٹا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاسٹ اوٹا کے شہر سالٹ لیک سٹی میں ہائی وے پر چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد ہائی وے کے کچھ حصےکوٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے۔


    امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ‘ 16 افراد ہلاک


    یاد رہےکہ رواں ماہ جنوبی امریکی ریاست مسی سپی میں امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    کیلیفورنیا میں طیارہ گرکر تباہ‘2 مسافر شدید زخمی


    واضح رہےکہ 1جولائی 2017 کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں چھوٹا طیارہ جان وائن ائیرپورٹ کے قریب گرکر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں سوار دو افراد حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • امریکہ سفارتی کمپاؤنڈز واپس کرے‘روس

    امریکہ سفارتی کمپاؤنڈز واپس کرے‘روس

    ماسکو: روس نےامریکہ سےسفارتی کمپاؤنڈز کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہاہےکہ بنا کسی شرائط اوربات چیت کےکمپاؤنڈز واپس کیے جائیں۔

    تفصیلات کےمطابق روس کی جانب سے امریکہ پر گذشتہ سال قبضے میں لیے جانے والے دوسفارتی کمپاؤنڈز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے مطالبات بڑھائےجا رہے ہیں۔

    امریکہ اورروس کےدرمیان اعلیٰ سطح کےمذاکرات کےبعد روسی نائب وزیرخارجہ سرگے ریبکو نےکہاکہ سفارتی کمپاؤنڈز کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوگیاہے۔

    روسی صدارتی دفتر کے ترجمان دیمتری پیسکو کا کہنا تھا کہ شرائط کے ساتھ سفارتی عمارتوں کی واپسی ناقابل قبول ہے، ہمارے خیال میں انھیں بنا کسی شرائط اور بات چیت کے واپس کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب اس حوالے سے امریکی حکام نے کوئی تبصرہ نہیں کیا اورنہ صحافیوں کو اس بارے میں بتایا گیا ہے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ ہفتےروس کا کہنا تھا کہ وہ مخصوص جوابی اقدامات پر غورکر رہا ہے جن میں 30 امریکی سفارت کاروں کو ملک سے نکالنے اور امریکی املاک پر قبضہ کرنا شامل ہے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں امریکہ نے35 روسی سفارت کاروں کوامریکی انتخاب میں مداخلت کےشک میں ملک سےنکال کرکمپاؤنڈز کوبند کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ‘ 16 افراد ہلاک

    امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ‘ 16 افراد ہلاک

    واشنگٹن : جنوبی امریکی ریاست مسی سپی میں امریکی فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں16 افراد ہلاک ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے پیش آیا جب طیارہ سن فلاور کاؤنٹی لائن میں سویا بین کے کھیتوں کے نزدیک کریش ہوگیا۔

    لیفلور کاؤنٹی ایمرجنسی مینیجمنٹ کے ڈائریکٹرفریڈ رینڈل نے حادثے میں 16 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

    فریڈ رینڈل کا کہناہےکہ ہلاک ہونے والے تمام افراد میرین کورپس ایئرکرافٹ میں سوار تھےاورمسافروں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔

    مسی سپی کے گورنر فل برائنٹ نے فیس بک پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس سانحے میں ہلاک افراد کے لیے کی جانے والی دعاؤں میں ہمارا ساتھ دیں

    انہوں نےکہاکہ یونیفارم میں ملبوس ہمارے مرد و خواتین ہماری آزادی کو محفوظ بنائے رکھنے کے لیے روز اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں۔

    واضح رہےکہ امریکی میرین کور نے گزشتہ شام KC-130 کو پیش آنے والے حادثے کی تصدیق کی تاہم حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

  • اب وقت آ گیا ہےکہ روس کےساتھ تعمیری کام کیا جائے‘  ڈونلڈ ٹرمپ

    اب وقت آ گیا ہےکہ روس کےساتھ تعمیری کام کیا جائے‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ پیوٹن نےامریکی عام انتخابات میں مداخلت کی خبروں کوپرزور طریقےسےمسترد کیا۔

    تفصیلات کےمطابق گزشتہ ہفتے جی ٹوئنٹی ممالک کے سربراہی اجلاس میں پہلی بار امریکی صد ر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کےدرمیان ملاقات ہوئی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ روس کے ساتھ تعمیری کام کیا جائے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ امریکی عام انتخابات میں مداخلت کی خبروں کو پوتن نےپرزور طریقے سے مسترد کیا۔

    آن لائن سیکورٹی کے معاملے میں روس کے ساتھ شراکت کے معاملے کا انکشاف کرنے پرٹرمپ کو اپنی ہی پارٹی میں تنقید کا سامنا ہے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا تھا کہ امریکہ روس پر بھروسہ نہیں کر سکتا اور وہ کبھی بھی روس پر بھروسہ نہیں کرے گا۔

    اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہناتھاکہ روس سے بات کرنے کا مطلب قطعی یہ نہیں ہے کہ امریکہ اپنے مقاصد سے بھٹک رہا ہے۔

    واضح رہےکہ دوسری جانب وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا کہ روس کے ساتھ بہتر رشتے میں اب بھی 2016 کے انتخابات میں مداخلت کا مسئلہ رکاوٹ بنا ہوا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ شمالی کوریا کےخلاف فوجی طاقت استعمال کرسکتا ہے‘نکی ہیلی

    امریکہ شمالی کوریا کےخلاف فوجی طاقت استعمال کرسکتا ہے‘نکی ہیلی

    واشنگٹن : اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلی کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی طاقت استعمال کر سکتا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق شمالی کوریا کی جانب سے میزائل کے تجربے پر بات کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پیانگ یانگ کے خلاف ایک نئی قرارداد پیش کرے گا۔

    امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ شمالی کوریا کابین البراعظمی میزائل کا تجربہ ‘بہت تیزی سے کسی سفارتی حل کے امکان کا راستہ بند کر رہا ہے۔

    نکی ہیلی نے کہا کہ امریکہ ان ملکوں کے ساتھ تجارت منقطع کر سکتا ہے جو اقوامِ متحدہ کی قرارداد کے باوجود شمالی کوریا کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب فرانسیسی سفیر نے سلامتی کونسل میں کہاکہ فرانس بھی شمالی کوریا کے خلاف نئی قرارداد کے حق میں ہے، جس سے پابندیاں مزید سخت کی جائیں۔

    ادھرچین اور روس کا کہناہےکہ امریکہ جنوبی کوریا میں میزائل شکن نظام نصب نہ کرے اور یہ کہ دونوں ملک شمالی کوریا کے قریب اپنی فوجی مشقیں بند کر دیں۔


    شمالی کوریا کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربہ کا دعویٰ


    واضح رہےکہ حال ہی میں شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربہ کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے شمالی کوریا کے تجربے کی مذمت کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ نےایمریٹس ایئرلائن پرلیپ ٹاپ لےجانے کی پابندی اٹھالی

    امریکہ نےایمریٹس ایئرلائن پرلیپ ٹاپ لےجانے کی پابندی اٹھالی

    واشنگٹن : امریکہ نےمتحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس ایئرلائن کی پروازوں پرلیپ ٹاپ لےجانےکی پابندی ختم کردی۔

    تفصیلات کےمطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس کا کہنا ہےکہ امریکہ نے اس کی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے کی پابندی اٹھا لی ہے۔

    ایمریٹس ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکی حکام کے ساتھ امریکہ جانے والی تمام پروازوں کے لیے نئی سکیورٹی ہدایات کی ضروریات پوری کرنے کے معاملات طے کر لیے ہیں۔

    دوسری جانب ترکی کی ایئرلائنز کےسربراہ کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں یہ پابندی ان کی ایئرلائن سے بھی جلد اٹھالی جائے گی۔یادرہےکہ ترکش ایئرلائن پرجزوی پابندی عائد ہے۔


    امریکہ تمام بین الاقوامی پروازوں میں لیپ ٹاپ لےجانے پرپابندی لگا سکتاہے


    خیال رہےکہ گزشتہ دنوں امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ جان کیلی نے کہا تھا کہ امریکی انتظامیہ جہازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی تمام بین الاقوامی پروازوں پر لگانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

    ہوم لینڈ سکیورٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خطرہ ہے اور دہشت گرد امریکی جہاز گرانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔\


    امریکا اور برطانیہ نے برقی آلات پر پابندی کیوں لگائی؟ وجہ سامنے آگئی


    یاد رہےکہ تین روزقبل امریکہ نے ابوظہبی سے اتحاد ایئرلائن کی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے کی پابندی اٹھالی تھی۔

    واضح رہےکہ مارچ میں امریکہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں ترکی، مراکش، اردن، مصر، متحدہ عرب امارات، قطر، شعودی عرب اور کویت سے امریکہ جانے والی پروازوں پر ڈیوائس جیسے کہ لیپ ٹاپ وغیرہ ہاتھ میں لے کر سفر کرنے پر پابندی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکہ کی 6 مسلم ممالک کےشہریوں پرسفری پابندیاں نافذ

    امریکہ کی 6 مسلم ممالک کےشہریوں پرسفری پابندیاں نافذ

    واشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کے چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے متنازع قانون کی جزوی بحالی کے بعد اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نےپابندی کے اطلاق کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن سے جاری بیان میں گہا گیا ہے کہ قومی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئےڈپارٹمنٹ آف اسٹیٹ ایگزیکٹو آرڈر پر عمل درآمد کا آغاز کررہا ہے،جس کا مقصد قوم کو غیر ملکی دہشت گردوں کے امریکہ میں داخلے سے محفوظ کرنا ہے۔

    امریکی انتظامیہ کےمطابق وہ افراد جن کے پاس پہلے سے امریکی ویزا موجود ہے وہ ان شرائط سے متاثر نہیں ہوں گے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے اس سلسلے میں متعلقہ سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    ان ہدایات کے مطابق ایسے افراد کو ہی ویزا جاری کیا جا سکے گا جن کے والدین، شوہر یا اہلیہ، بچے، بہو یا داماد یا حقیقی یا سوتیلے بہن بھائی ہی امریکہ میں مقیم ہوں گے


    ٹرمپ انتظامیہ کی سفری پابندیوں کا شکار 6مسلمان ملکوں کیلئے ویزا کی نئی شرائط جاری


    یاد رہے کہ پیر کے روز سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سفری پابندی کے حکم کی اجازت دی تھی۔

    سپریم کورٹ نے امریکہ میں قانونی طور پر مقیم افراد کے عزیزوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے جن میں طلبابھی شامل ہیں۔

    واضح رہےکہ امریکی صدر نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو قومی سلامتی کی کامیابی قرار دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • صدرآزاد کشمیرکی کشمیری رہنماکوعالمی دہشت گرد قراردینےکی مذمت

    صدرآزاد کشمیرکی کشمیری رہنماکوعالمی دہشت گرد قراردینےکی مذمت

    مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود احمد خان نے امریکہ کی جانب سےکشمیری رہنما سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئےاسےکشمیریوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود احمد خان نے امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کو کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے قابض بھارتی فوج کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

    آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ امریکہ ظالم کے بجائے مظلوم کا ساتھ دے اور اس متعصبانہ اور ناقص فیصلے کو واپس لے۔


    آزاد کشمیر : سید صلاح الدین پر امریکی پابندی کے خلاف احتجاج


    یاد رہےکہ گزشتہ روز مظفر آباد میں کشمیری رہنما سید صلاح الدین کو امریکہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے اور ان پر لگائی جانے والی پابندیوں پر آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں ریلی اور مظاہروں کے دوران امریکہ اور بھارت مخالف نعرے بازی کی تھی۔


    امریکہ نے کشمیری رہنماسید صلاح الدین کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا


    واضح رہےکہ امریکی محکمہ خارجہ نے دو روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے لیے مصروف حزب المجاہدین کے سربراہ صلاح الدین کو خصوصی عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔